1
حکومت کا بجٹ میں سخت معاشی پالیسیاں جاری رکھنے کا فیصلہ، حکومت نے آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ عالمی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف) کی مشاورت سے تیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے وفاقی حکومت نے آئی ایم ایف کو تحریری یقین دہانی کرا دی ہے۔ وزارت خزانہ آئی ایم ایف کی مکمل مشاورت سے بجٹ تیار کررہا ہے، وفاقی حکومت نے بجٹ سرپلس سے متعلق صوبوں سے تصدیق کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور آئندہ مالی سال پرائمری سرپلس جی ڈی پی کے ایک فیصد رکھنے کا پلان ہے۔وفاقی حکومت نے آئندہ مالی بجٹ میں سخت معاشی پالیسیاں جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
2
وزیراعظم کے سیاسی مشیر رانا ثنا اللہ کو وزارت کا چارج دے دیا گیا۔وزیراعظم شہباز شریف کی منظوری کے بعد رانا ثنا اللہ کو چارج دینے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق رانا ثنا للہ کو وزارت بین الصوبائی رابطہ کا چارج دیا گیا ہے۔
3
رؤف حسن نےالزام عائد کیا ہے کہ حملہ آوروں کا ٹارگٹ ان کی گردن تھی، پوری منصوبہ بندی سے حملہ کیا گیا۔ ان کا زخم بھر جائے گا،لیکن فردواحد کی آمریت میں ملک پر لگے زخم نہیں بھریں گے۔ جمہوریت کے دھوئیں کے پیچھے فرد واحد کی آمریت قائم ہے، تمام تر جبر کے باوجود پی ٹی آئی اور عوامی حمایت کو ختم نہیں کیا جاسکا۔ گزشتہ دو سال سے ہمارے خلاف جو کچھ ہوا وہ سب کے سامنے ہے، جنوبی ایشیا میں ایسا ظلم کہیں نہ ہوا جو پاکستان میں ہوا، ہماری حکومت گرانےکے بعد پی ٹی آئی پر جو ظلم ہوئے اس کی مثال نہیں ملتی۔ترجمان پاکستان تحریک انصاف کی اسلام آباد میں پریس کانفرنس
4
رؤف حسن پر حملہ: اسلام آباد پولیس نے تحقیقات کیلئے خواجہ سراؤں سے مدد طلب کرلی۔رؤف حسن پر حملےکی ویڈیو دیکھی، حملہ آور خواجہ سرا نہیں لگتے۔خواجہ سرا کمیونٹی کی عہدیدار نایاب علی کی میڈیا سے گفتگو، کہا یہ ہماری کمیونٹی کو بدنام کرنےکی سازش ہے، ویڈیو میں نظر آنے والے افراد کی باڈی لینگویج خواجہ سراؤں جیسی نہیں۔ایف آئی آر میں بتایا گیا ہے کہ جان سے مارنے کے لیے تیز دھار آلے سے گردن کاٹنے کی کوشش کی گئی، جیسے ہی خود کو بچانے پیچھےہٹا تو چہرے پر تیز دھار آلے سے کٹ لگا۔
5
اوورسیز انویسٹر چیمبرکی 5 ہزار روپےکا نوٹ منسوخ کرنےکی تجویز، کیش لین دین کی حوصلہ شکنی کے لیے 5 ہزار روپے کا نوٹ منسوخ کیا جائے۔بینک اکاؤنٹ کےلیے این ٹی این نمبر لازمی قرار دیا جائے۔ گاڑیوں اور بیش قیمت املاک کی فروخت کے لیے این ٹی این لازمی کیا جائے جب کہ غیر ملکی سفر اور کلبوں کی رکنیت کے لیے بھی این ٹی این نمبر لازمی قرار دیا جائے،اوورسیز انویسٹرچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کی حکومت کو تجویز ،
6
سرحدی گزرگاہوں کی بندش کے باعث انروا نے رفح میں خوراک کی تقسیم معطل کردی۔عدم تحفظ اور امدادی سامان کی قلت کے باعث رفح میں اس وقت خوراک کی تقسیم معطل ہے۔رواں ماہ غزہ نے جنوب اور شمال میں اسرائیلی حملوں کے باعث فلسطینیوں کو ایک بار پھر اپنے گھروں سے نقل مکانی کرنی پڑی۔ ان حملوں کے نتیجے میں غزہ میں امداد کی رسائی بھی متاثر ہوئی جس سے غذائی قلت کا خطرہ بڑھ گیا۔
7
یورپی یونین نے دنیا کے پہلے اے آئی قانون کی منظوری دے دی۔یورپی یونین کونسل کی جانب سے آرٹی فیشل انٹیلی جنس ایکٹ کی متفقہ طور پر منظوری دی گئی۔بیلجیئم کی نائب وزیراعظم Petra De Sutter نے ایک بیان میں بتایا کہ یہ ایک تاریخی دن ہے، ہم نے اے آئی قانون کو اپنایا ہے جو دنیا میں اس طرز کا پہلا قانون ہے جس میں آرٹی فیشل انٹیلی جنس کے خطرات سے اپنے شہریوں اور کاروباری اداروں کے تحفظ اور تنوع کو یقینی بنایا گیا ہے۔مختلف سسٹمز اور اے آئی کی اقسام کو مدنظر رکھ کر مختلف کیٹیگریز کے تحت قانون کااطلاق ہوگا۔جس سسٹم سے زیادہ خطرہ لاحق ہوگا، اس پر زیادہ سخت قوانین کا اطلاق ہوگا۔یورپی کونسل کی جانب سے گورننگ باڈیز کو تشکیل دے کر قانون کے اطلاق کو یقینی بنایا جائے گا۔
8
ہمارا مشن ہے 200 کلو میٹرفاصلے سے چاند کی تصویر لی جائے: 9 ہزارکلو میٹرفاصلےسے چاند کی لی گئی تصاویر موصول ہورہی ہیں،یہ تصاویر فی الحال بہت فاصلے سے لی جارہی ہیں، ہمارا مشن ہے 200 کلو میٹرفاصلے سے چاند کی تصویر لی جائے۔چین کاسیٹلائٹ چینگ ای 6 جون کےپہلےہفتےمیں چاند کی سطح پراترےگا جو کہ چاند کی مٹی اکٹھا کرے گا، پاکستانی سیٹلائٹ 3 مئی کو چینی اسپیس لانچ سائٹ سےچاند کے مدار میں بھیجا جائے گا۔ٹیم ممبر آئی کیوب کیو ڈاکٹر خرم خورشید
9
مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر طلال چوہدری نے دعویٰ کیا ہےکہ ثاقب نثار نے مجھے پیغام بھیجا نواز شریف اور مریم نواز کے خلاف بیان دو، پیغام بھیجا کہ بیان دو گے تو پارلیمنٹ جاؤ گے ورنہ جیل جاؤ گے۔عدالت کا وقار آئین بنانے والوں کو نہیں، آئین توڑنے والوں کو سزا دینے سے بلند ہوگا، ہم نے ہمیشہ عدالتی فیصلوں کا احترام کیا اور ہمیں توہین عدالت کے نوٹس ملے لیکن ہم نے اس کا کھلے دل سے سامنا کیا۔ پی سی او ججز کو نکالو، قانونی ججز کی بات نہیں کی تھی، جلسے میں کہا تھا کہ پی سی اوججز انصاف نہیں دے سکتے، مجھے توہین عدالت قانون کا نشانہ اس لیے بنایا گیا کہ میں نظریے پر کھڑا تھا۔
10
ہیٹ ویو میں لوڈ شیڈنگ کے سبب کوئی انتقال ہوا تو کے الیکٹرک پر ایف آئی آر ہوگی۔سندھ اسمبلی اجلاس کے دوران صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ نے کہا کہ انرجی کے محکمے میں جتنے عملے کی ضرورت تھی اتنے ہی تھے جس پر رکن اسمبلی ایم کیو ایم علی خورشیدی نے کہا کہ اگر میرٹ پر نوکریاں ملتی تو اسٹے نہیں آتا۔رکن اسمبلی ایم کیو ایم مظاہر عامر نے وقفہ سوالات میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ 80 سے 85 فیصد ریکوری والے علاقوں میں بھی لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے، کیا کے الیکٹرک سے رجوع کریں گے؟اس پر ناصر حسین شاہ نے جواب دیا کہ میں متفق ہوں، لوڈ شیڈنگ بہت سارے علاقوں میں غیر اعلانیہ ہورہی ہے، ہم نے وزیراعلیٰ کے ساتھ وفاقی حکومت سے اس متعلق ملاقات بھی کی جب کہ کے الیکٹرک، حیسکو اور سیپکو کو بھی کئی فیڈرز دنوں تک بند رہنے کا بتا چکے ہیں۔
11
حسن علی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے اسکواڈ سے باہر ہو گئے۔ حسن علی کاؤنٹی کرکٹ کی اپنی کمٹمنٹ پوری کر سکتے ہیں۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے پاکستان کے ممکنہ 15رکنی اسکواڈ میں کپتان بابر اعظم، محمد رضوان، صائم ایوب اور فخر زمان شامل ہوں گے۔عثمان خان، اعظم خان، افتخار احمد، محمد عامر، نسیم شاہ، شاہین آفریدی، حارث رؤف، عباس آفریدی اور شاداب خان اسکواڈ میں شامل ہوں گے۔ پاکستان کے ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں عماد وسیم اور ابرار احمد بھی شامل ہوں گے جبکہ سلمان علی آغا اور عرفان خان نیازی ریزروز میں شامل ہوں گے۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے 15رکنی اسکواڈ کا اعلان اگلے ایک دو روز میں ہو گا۔