1
وزیراعظم کی اسلام آباد آئی ٹی پارک کی تعمیر کا کام جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت،وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہا کہ ملک میں آئی ٹی کے فروغ، آئی ٹی برآمدات بڑھانے اور سٹارٹ اپس کو سہولیات فراہم کرنے کے حوالے سے آئی ٹی پارکس کا قیام خوش آئند ہے، وزیراعظم نے ہدایت کی کہ اسلام آباد آئی ٹی پارک کی تعمیر کا کام جلد از جلد مکمل کیا جائے۔وزیراعظم نے سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارکس کی کارکردگی کے حوالے سے تھرڈ پارٹی ایویلیوایشن کرانے کی ہدایت کی، اجلاس کو وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام کی جانب سے آئی ٹی پارکس کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ جنوبی کوریا کے تعاون سے اسلام آباد آئی ٹی پارک کا منصوبہ اگلے سال مکمل کر لیا جائے گا، اجلاس کو بتایا گیا کہ 2025ء میں ملک بھر میں 100 نئے ای روزگار مراکز اور 10 نئے سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارکس قائم کئے جائیں گے۔
2
پی ٹی آئی کا رؤف حسن پر حملہ کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ،پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل عمر ایوب، سیکرٹری اطلاعات رؤف حسن، اعظم سواتی، شوکت بسرا، خالد خورشید نے ترجمان پی ٹی آئی پر حملہ کے بارے میں مشترکہ پریس کانفرنس کی۔پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل عمر ایوب نے کہا کہ رؤف حسن پر تیز دھار آلے سے حملہ کر کے شہ رگ کاٹنے کی کوشش کی گئی، کل بہت بڑا حادثہ ہونے جا رہا تھا، اسلام آباد پولیس کی درج کردہ ایف آئی آر کو مسترد کرتے ہیں، ایف آئی آر کس نے لکھوائی؟ اس کا بتایا جائے، ایف آئی آر میں دہشت گردی نام کی کوئی چیز شامل نہیں کی گئی؟، واقعہ میں ملوث ملزمان کی چہرہ شناسی کیوں نہ ہو سکی؟اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ نے رؤف حسن پر حملہ کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ جوڈیشل کمیشن اس حملہ کی تحقیقات کرائے، خدانخواستہ یہ وبا آگے پھیل سکتی ہے، اگر اس طرح کا حملہ پھر ہوا تو ملک بھر میں پُرامن احتجاج کریں گے،
3
عمران خان کی حماد اظہر کے بعد میاں اسلم اقبال کو بھی منظر عام پر آنے کی ہدایت،بانی پی ٹی آئی کی جانب سے حماد اظہر اور میاں اسلم اقبال کو حکومت مخالف تحریک چلانے کیلئے منظر عام پر آنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ تحریک انصاف کے مرکزی رہنما مراد سعید تاحال روپوش ہی رہیں گے۔دوسری جانب حماد اظہر تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹریٹ پہنچے، انہوں نے کہا کہ کل مجھے بانی تحریک انصاف کا پیغام موصول ہوا کہ اب آپ کے باہر آنے کا وقت ہوگیا ہے۔ یہاں سے پشاور جا کر قبل از گرفتاری ضمانت لے کر عدالت میں پیش ہوں گا، اب دیگر روپوش رہنما باہر آئیں گے۔حماد اظہر کی سینٹرل سیکرٹریٹ آمد کے بعد اسلام آباد پولیس بھی پی ٹی آئی سینٹرل سیکرٹریٹ پہنچ گئی لیکن حماد اظہر آدھا گھنٹہ قبل ہی سینٹرل سیکرٹریٹ سے پشاور کے لیے روانہ ہو گئے۔
4
سائفر کیس: عدالت کی دونوں سٹیٹ کونسل کو بیان حلفی جمع کرانے کی ہدایت،چیف جسٹس عامر فاروق نے دوران سماعت سٹیٹ کونسلز سے استفسار کیا کہ کیا آپ دونوں نے ملزموں سے کوئی مشاورت کی تھی؟ سٹیٹ کونسل نے جواب میں کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے میرے ساتھ دو دو منٹ لئے، بانی پی ٹی آئی نے میرے ساتھ مشاورت نہیں کی، انہوں نے ہمیں انگیج کرنے سے انکار کیا۔جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ کیسے ہیں؟ انہوں نے کہا میں ٹھیک ہوں، عدالت نے استفسار کیا کہ یہ بھی کوئی میٹنگ ہے؟ مؤکل سے مشاورت ہوتی ہے، کیا آپ دونوں عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی وکالت سے انکار پر بیان حلفی دے سکتے ہیں؟عدالت نے سائفر کیس میں تعینات دونوں سٹیٹ کونسلز کو بیان حلفی جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی سماعت جمعرات تک ملتوی کردی گئی۔
5
بلاول بھٹو سے یوسف رضا گیلانی کی ملاقات، ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال،چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور قائم مقام صدر مملکت سید یوسف رضا گیلانی کے درمیان ملاقات بلاول ہاؤس میں ہوئی۔بلاول بھٹو زرداری اور یوسف رضا گیلانی نے ملک کی مجموعی صورت حال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔
6
سنی اتحاد کونسل کا پنجاب اسمبلی کا اجلاس بلانے کیلئے ریکوزیشن جمع کرانے کا فیصلہ،پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر میاں اسلم اقبال نے اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بھچر سے رابطہ کیا، میاں اسلم اقبال نے ہدایت کی کہ اسمبلی اجلاس بلانے کے لئے جمعرات کو باضابطہ ریکوزیشن جمع کروائی جائے۔اجلاس بلانے کے لئے پانچ نکاتی ایجنڈے پر مشاورت مکمل کر لی گئی، جلد پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بلا کر ارکان کو بھی ہدایت کی جائے گی، پانچ نکاتی ایجنڈے میں صوبے میں امن و امان کی صورتحال، کسانوں کے مسائل اور گندم خریداری کی پالیسی شامل ہے۔میاں اسلم اقبال کے مطابق اجلاس میں صوبے میں جاری بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا معاملہ اٹھایا جائے گا، بانی پی ٹی آئی اور خواتین پر بے بنیاد مقدمات اور مختلف منصوبوں میں موجودہ حکومت کی کرپشن پر بات کی جائے گی۔
7
وزیراعلیٰ سندھ سے مختلف ارکان اسمبلی کی ملاقاتیں، مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی،وزیراعلیٰ سندھ سے ٹنڈو محمد خان کے رکن صوبائی اسمبلی اعجاز شاہ بخاری نے ملاقات کی، ضلع ٹنڈو محمد خان کےعوامی مسائل صحت، تعلیم، آر او پلانٹ، ترقیاتی کاموں اور دیگر معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔مراد علی شاہ سے کیماڑی کے منتخب رکن صوبائی اسمبلی لیاقت اسکانی نے ملاقات کی، ضلع کیماڑی کے عوام کے مسائل سے متعلق لیاقت اسکانی نے آگاہی دی۔وزیراعلیٰ سندھ سے ملیر کے رکن صوبائی اسمبلی محمد سلیم بلوچ نے بھی ملاقات کی، سلیم بلوچ نے ضلع ملیر میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور دیگر امور پر بات چیت کی۔
8
عمران خان کی حماد اظہر کے بعد میاں اسلم اقبال کو بھی منظر عام پر آنے کی ہدایت، بانی پی ٹی آئی کی جانب سے حماد اظہر اور میاں اسلم اقبال کو حکومت مخالف تحریک چلانے کیلئے منظر عام پر آنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ تحریک انصاف کے مرکزی رہنما مراد سعید تاحال روپوش ہی رہیں گے۔حماد اظہر تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹریٹ پہنچے، انہوں نے کہا کہ کل مجھے بانی تحریک انصاف کا پیغام موصول ہوا کہ اب آپ کے باہر آنے کا وقت ہوگیا ہے۔ یہاں سے پشاور جا کر قبل از گرفتاری ضمانت لے کر عدالت میں پیش ہوں گا، اب دیگر روپوش رہنما باہر آئیں گے۔حماد اظہر کی سینٹرل سیکرٹریٹ آمد کے بعد اسلام آباد پولیس بھی پی ٹی آئی سینٹرل سیکرٹریٹ پہنچ گئی لیکن حماد اظہر آدھا گھنٹہ قبل ہی سینٹرل سیکرٹریٹ سے پشاور کے لیے روانہ ہو گئے۔
9
اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے کیس کی سماعت کی۔اس موقع پر انسپکٹر جنرل اسلام آباد پولیس علی ناصر رضوی عدالت کے سامنے پیش ہوئے، چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق نے کہا کہ آئی جی صاحب آپ کو ایک اہم معاملے سے متعلق بلایا ہے، ایک انویسٹی گیشن 2 سال سے زیرالتوا ہے اس میں کچھ نہیں کیا گیا۔آئی جی اسلام آباد نے عدالت کو بتایا کہ یہ کیس محض 10 دن کا تھا لیکن 2 سال گزر چکے، ایسا نہیں ہونا چاہیے تھا، میں اب خود اس کیس کو دیکھوں گا، ایس ایس پی انویسٹی گیشن تفتیش کریں گے۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے ریمارکس دیئے کہ انویسٹی گیشن آپ کا کام ہے آپ نے کرنی ہے، عدالت اس میں مداخلت نہیں کرے گی، اب آگے حل کیا ہے آپ عدالت کو بتا دیں؟آئی جی اسلام آباد نے بتایا کہ ہمیں چار ہفتے کا وقت دے دیں، تفتیش مکمل کر لیں گے، ہمیں کچھ اور ویڈیوز ملی ہیں جن میں ایک چہرہ دیکھا جا سکتا ہے۔عدالت نے کیس کی مزید سماعت 4 ہفتے کے لیے ملتوی کر دی۔
10
گیس کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ، کھپت میں کمی، گھروں میں بھی استعمال کم ہونے لگا۔سولر کی طرح گیس صارفین کا بھی متبادل ایندھن پر انحصار بڑھنے لگا، گیس کی قیمتوں میں مسلسل اضافے سے پنجاب اور کے پی کے صارفین نے گیس کا استعمال کم کر دیا، گیس کی قیمتوں میں اضافے کے باعث رواں مالی سال میں گیس کی کھپت میں کمی ہوئی۔ گھریلو صارفین کے گیس کے استعمال میں 7 فیصد کمی ہوئی ہے، مالی سال 2023 اور 2024ء میں پاور سیکٹر کی گیس کھپت میں 17 فیصد کمی ہوئی ہے، سیمنٹ سیکٹر میں گیس کی کھپت 75 فیصد کم ہوئی ہے۔سیمنٹ سیکٹر کو گیس کی فراہمی آخری ترجیح ہے، گیس کی کھپت میں کمی کی ایک وجہ صارفین کا متبادل ایندھن پر منتقل ہونا بھی ہے، گیس کی کھپت میں کمی کی وجہ نئے میٹرز کا نہ لگانا بھی ہے۔