1
قرض اہداف کی پارلیمنٹ سے منظوری کے بعد آئی ایم ایف سے قرض پروگرام پر مذاکرات ہونگے۔ آئی ایم ایف وفدکے ساتھ پاکستانی حکام کے مذاکرات کا آج آخری دن ہے، آئی ایم ایف وفد کے ارکان بغیر کسی اعلان کے آج اور کل روانہ ہوجائیں گے جب کہ آئی ایم ایف کے ساتھ حالیہ مذاکرات قرض پروگرام کے لیے نہیں تھے۔ آئی ایم ایف نے پاکستان سے معیشت کے بارے ڈیٹا حاصل کیا اور ڈیٹا وصولی کی بعد معیشت کا جائزہ لےکربجٹ کے خدوخال پاکستانی حکام کو بتا دیے ہیں، نجکاری اور توانائی کے شعبے کی اصلاحات کے اہداف سے بھی پاکستانی حکام کوآگاہ کردیا گیا ہے، اگلےسال کےلیے ٹیکس وصولیوں اور ایف بی آر اصلاحات کےلائحہ عمل سے بھی آگاہ کردیاگیا ہے۔ بجٹ اہداف اورخدوخال کی پارلیمنٹ سےمنظوری کے بعد مذاکرات شروع ہوں گے، یہ پہلی بارہوگا کہ پاکستان مذاکرات سے پہلے آئی ایم ایف کے تمام مطالبات پر عملدرآمد شروع کردےگا یا اہداف اور خدوخال کی پارلیمنٹ سے منظوری کراکے ان پر عملدرآمدکی تاریخ کا تعین کریگا۔
2
پاسپورٹ پر شادی شدہ خاتون کے والد یا شوہر کے نام کا معاملہ، وزیر داخلہ نے نوٹس لے لیامحسن نقوی نے قابل عمل حل طلب کرتے ہوئے کہا کہ کمیٹی تمام مسئلے کا جائزہ لے کر بہترین حل کے لیے تجاویز پیش کرے، شادی شدہ خواتین کی سہولت اور آسانی کو مدنظر رکھ کر سفارشات تیار کی جائیں۔ ایشو کو سامنے لانے پر جیو پاکستان کا شکریہ، پوری کوشش ہے کہ اس مسئلے کا قواعد و ضوابط کے تحت فوری حل نکالا جائے۔
3
وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں چینی کی قیمت میں اضافہ مسترد کرتے ہوئے کہا کہ شوگر ملز پورا سال 140 روپے ایکس فیکٹری ریٹ یقینی بنائیں۔وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا جس میں چینی کی برآمد سے متعلق معاملات کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں وزیراعظم کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ چینی برآمد نہ ہوئی تو آئندہ سیزن میں شوگر ملز دیوالیہ ہو جائیں گی اور آئندہ سیزن میں 40 شوگر ملز بند ہو جائیں گی۔ شوگر ملز نے رواں سیزن گنے کے کاشتکاروں کو 800 ارب روپے میں سے 760 ارب روپے ادا کیے، شوگر ملز نے رواں سیزن کاشت کاروں کو اب بھی 40 ارب روپے ادا کرنے ہیں، چینی برآمد نہ ہوئی تو شوگر ملز نومبر میں کرشنگ نہیں کر سکیں گی۔
4
حکومت نے 26 مارچ 2024 کو دہشتگرد حملے میں ہلاک چینی باشندوں کےلیے 25لاکھ 80ہزار ڈالرز زر تلافی کا اعلان کیا ہے جس کی ای سی سی اجلاس میں منظوری دی جائے گی۔داسو ڈیم حملے میں 6 چینی کارکن ہلاک ہوئے تھے جس کے بعد حملے میں جاں بحق پاکستانی کےلیے 25لاکھ روپےکی سفارش کی گئی۔کابینہ ڈویژن کے ایک سینئر افسر کے مطابق اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی ) اپنے آئندہ اجلاس میں اس پیکج کی منظوری دے گی ۔
5
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ انڈسٹری کس طرح چلے گی جب بجلی اتنی مہنگی ہوگی؟ لوگ ان حالات کی وجہ سے مایوس ہوکر بیرون ملک جارہے ہیں۔ ایک آئی پی پی نے 28 ارب کا منافع کمایا اور ایک میگا واٹ بجلی نہیں بنائی، آئی پی پیز کو 1800 ارب روپے ادا کیے گئے ، 9ہزار میگا واٹ وہ بجلی ہے جس کی قیمت قوم ادا کرتی ہے لیکن استعمال نہیں کرتی، آئی پی پیز کے معاہدے کو ریوائز کیوں نہیں کیاجاتا؟ لاہور میں پریس کانفرنس ،ا ایک مخصوص طبقہ اپنے اثاثےظاہر نہیں کرتا اور پاکستان کی دولت باہر لے کر جارہا ہے، دبئی پراپرٹی لیکس پر سپریم کورٹ کو انکوائری کرنی چاہیے، جنہوں نے اپنے اثاثے ظاہر نہیں کیے الیکشن کمیشن انہیں نااہل کرے۔
6
مغربی کنارہ بھی اسرائیلی جارحیت کی زد پر،7 اکتوبر سے اب تک 117 فلسطینی بچے شہید ہوگئےاقوام متحدہ کے آفس فار دی کوآرڈینیشن آن ہیومینیٹیریئن افیئرز (او سی ایچ اے) کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق مغربی کنارے میں 7 اکتوبر 2023 سے اب تک اسرائیلی فوج اور آبادکاروں کے حملوں میں 489 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جن میں 117 بچے بھی شامل ہیں۔شہدا میں سے 472 اسرائیلی فوج اور 10 اسرائیلی آباد کاروں کے حملے میں شہید ہوئے جبکہ 7 شہدا کے بارے میں اس بات کا تعین نہیں ہوسکا کہ یہ اسرائیلی فوج کے حملے میں شہید ہوئے یا اسرائیلی آباد کاروں کا نشانہ بنے۔
7
کراچی سمیت سندھ میں گرمی کا دورانیہ جون کے پہلے ہفتے تک برقرار رہنے کا امکان ہے۔چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کے مطابق بالائی سطح پر موجود ہوا کے زائد دباؤ سے ملک کے اکثر مقامات ہیٹ ویو کی لپیٹ میں ہیں۔جون کے پہلے ہفتے تک گرمی کی شدت برقرار رہ سکتی ہے، کراچی میں مئی میں درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے زائد ہونے کا امکان نہیں جب کہ شہر میں آئندہ دنوں میں درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہ سکتاہے اور بالائی سندھ میں درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی تک رہ سکتا ہے۔
8
اوگرا نے غیرمعیاری ایل پی جی سلنڈرز کی خرید و فروخت پر پابندی عائد کردی غیر مجاز ڈسٹری بیوٹرز کو ایل پی جی سلینڈرز اور گیس فروخت کرنے پر مارکیٹنگ کمپنیوں کے خلاف کارروائی ہو گی۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ملک بھر میں 313 ایل پی جی مارکیٹنگ اور 19 سلنڈر بنانے والی کمپنیوں کو نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔اوگرا نے غیر معیاری سلنڈرز میں ایل پی جی کی ری فلنگ کو غیرقانونی اور خطرناک قرار دیتے ہوئے ایل پی جی کے کاروبار کے نئے ضابطہ اخلاق بنا دیے۔
9
سوشل میڈیا پر غلط خبریں دینے والے ہوجائیں ہوشیار کیونکہ حکومت نے پیکا قانون میں ترمیم کرکے سوشل میڈیا کا غلط استعمال روکنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ سوشل میڈیا کے غلط استعمال کو روکنے کیلئے حکومتی کمیٹی پیکا قانون میں ترامیم کرکے پیکا قانون کو مزید سخت اور موثر بنائے گی۔ پیکا قانون کے غلط استعمال کو روکنے کیلئے کمیٹی بات چیت کیلئے تیار ہے۔جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں گفتگو,
10
سندھ، پنجاب سمیت ملک کے مختلف حصوں میں آج بھی ہیٹ ویو کا خدشہ،نواب شاہ میں آج 51 اور سکھر میں 49 ڈگری جتنی شدت کی گرمی محسوس کی جائے گی، ملتان میں پارا 47 ڈگری تک جاپہنچے گا جب کہ لاہوریوں کو آج 45، اسلام آباد والوں کو 42 اور پشاور کے باسیوں کو 44 ڈگری کی گرمی برادشت کرنا ہوگی۔ادھر کراچی میں 38 ڈگری میں 43 ڈگری جیسی گرمی محسوس کی جائے گی جب کہ گلگت میں پارا 38 اور مظفر آباد میں 41 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔
11
سکھر: گائے کو نکالتے ہوئے 3 نوجوان کنویں میں گرکر جاں بحق، 2 بھائی بھی شامل، افسوسناک واقعہ سکھر کے علاقے دبو میں پیش آیا جہاں تین نوجوان کنویں سےگائےکو نکالنےکی کوشش کررہے تھے۔ گائے کو کنویں سے نکالتے ہوئے تینوں نوجوان کنویں میں گرگئے جس سے ان کی جان گئی۔جاں بحق ہونے والے تین افراد میں 2 بھائی بھی شامل ہیں۔
12
رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں کیش کے استعمال پر پابندی اور سیکٹر میں اصلاحات کا فیصلہ،چیئرمین مشتاق احمد سکھیرا کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں نیشنل اینٹی منی لانڈرنگ و کاؤنٹر فنانسنگ ٹیررازم اتھارٹی کو فعال کرنے کا فیصلہ کیا گیا جب کہ اجلاس میں گریڈ 21 کے افسر احسن صادق کو اتھارٹی کا ڈائریکٹر جنرل بنانے پر اتفاق ہوا ہے۔ اجلاس میں مئی کے پہلے ہفتے میں نیشنل اینٹی منی لانڈرنگ و کاؤنٹرفنانسنگ ٹیررازم اتھارٹی کے حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے ہیں جس میں کیش کے استعمال پر پابندی اور رئیل اسٹیٹ سیکٹر کی اصلاحات کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔
13
میکسیکو میں انتخابی جلسے کے دوران اسٹیج گرنے سے 9 افراد ہلاکحادثہ اس وقت پیش آیا جب میکسیکن صدارتی الیکشن میں امیدوار جارج الوریز مینیز سین پیڈرو گرزا شہر میں اپنی انتخابی تقریر کررہے تھے۔ رپورٹ کے مطابق اسٹیج گرنے کا واقعہ اچانک تیز ہوا کا جھونکا آنے سے پیش آیا، صدارتی امیدوار مینیز حادثے میں محفوظ رہے مگر ان کے بہت سے ساتھی اسٹیج گرنے سے زخمی ہوئے۔ صدارتی امیدوار مینیز نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں بتایا کہ اسٹیج گرنے کے واقعے میں 3 خواتین، ایک مرد اور ایک بچی ہلاک ہوئی جب کہ میڈیا رپورٹس میں 9 ہلاکتوں کی تصدیق کی گئی ہے۔
14
پی سی بی کا شعبہ میڈیکل اینڈ اسپورٹس میڈیسن کے سربراہ کی تلاش کیلئے اشتہار دینے کا فیصلہ، شعبہ میڈیکل اینڈ اسپورٹس میڈیسن کے سربراہ کی تلاش کے لیے اشتہار دیا جائے گا، اسسٹنٹ پروفیسر کو شعبے کی ذمہ داریاں سونپی جائیں گی اور سربراہ کے انتخاب کے لیے میڈیکل کے سربراہان کی کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔
15
اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی دن، 100 انڈیکس میں 250 پوائنٹس کی کمی،اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 250 پوائنٹس کم ہو کر 74956 پر بند ہوا ہے۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج 58 کروڑ شیئرز کا کاروبار 17.7 ارب روپے میں طے ہوا۔اس کے علاوہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 58 ارب روپے کم ہوکر 10106 ارب روپے ہے۔