1
وزیر اعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ چینی کی قیمت میں اضافہ کسی صورت قبول نہیں ہے، درآمد کا فیصلہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کرے گی۔وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت چینی کی برآمد سے متعلق معاملات کا جائزہ لینے کیلئے خصوصی اجلاس ہوا،اجلاس میں وزیر اعظم کو بریفنگ دی گئی کہ کرشنگ شروع نہ ہوئی تو آئندہ سیزن میں شوگرملز دیوالیہ ہوجائیں گی، وزیر اعظم کو بتایا گیا کہ آئندہ سیزن میں مالی مسائل کی وجہ سے 40 شوگر ملز بند ہو نے کے قریب ہیں ۔بریفنگ میں یہ بھی بتایا گیا کہ شوگر ملز نے رواں سیزن گنے کے کاشت کاروں کو 800 ارب روپے میں سے 760 ارب روپے ادا کیے، ملز نے رواں سیزن کاشت کاروں کو ابھی بھی 40 ارب روپے ادا کرنا ہیں، اگر چینی برآمد نہ ہوئی تو شوگر ملز نومبر میں کرشنگ نہیں کرسکیں گی۔ ملک میں 15 لاکھ ٹن چینی اضافی ہے، اگر 5 لاکھ ٹن چینی ایکسپورٹ کی گئی تو 26 کروڑ ڈالر حاصل ہوں گے۔
2
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی آخری رسومات جاری، تدفین آج ہوگی بیرجند میں آخری رسومات میں عوام کی بڑی تعداد موجود ہے جس کے بعد ابراہیم رئیسی کی تدفین آج مشہد میں روضہ امام رضا کے احاطے میں کی جائے گی۔ابراہیم رئیسی اور ان کے رفقا کی نمازِ جنازہ کل تہران میں ادا کی گئی تھی، ایران کے رہبر اعلیٰ آیت اللہ خامنہ ای نے صدر ابراہیم رئیسی، وزیرخارجہ حسین امیر عبداللہیان اور دیگر کی نماز جنازہ پڑھائی ۔
3
وزیراعظم کا ملک میں میڈیکل تعلیم کی فراہمی، معیار کی تحقیقات کا فیصلہ،وزیر اعظم شہباز شریف نے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی زیر سرپرستی ہائی پاورڈ کمیٹی تشکیل دیدی، 25 رکنی کمیٹی کا وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔کمیٹی ملک میں پرائیویٹ میڈیکل کالجز کے معیارات کا جائزہ لے گی جبکہ بیرون ملک میڈیکل کی تعلیم کے لئے جانے والے طلبہ کی وجوہات کا پتہ بھی لگایا جائے گا۔
4
بشکیک سے طلبہ کو لے کر پی آئی اے کی پہلی پرواز کراچی پہنچ گئی بشکیک سے 205 طلبہ کو لے کر پی آئی اے کی پہلی پرواز پی کے 6260 کراچی پہنچ گئی، اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سمیت دیگر افراد نے طلبہ کا واپسی پر استقبال کیا۔کراچی ایئر پورٹ پر طلبہ کے اہلخانہ بھی بڑی تعداد میں موجود تھے۔بشکیک سے پی آئی اے کی جانب سے مرحلہ وار لاہور، اسلام آباد، پشاور اور ملتان کیلئے بھی خصوصی پروازیں آپریٹ کی جا رہی ہیں۔واضح رہے کہ بشکیک سے کئی پروازوں کے ذریعے پاکستانی طلبہ وطن واپس پہنچ چکے ہیں۔
5
لاپتا شہری کیس: وزارت دفاع کو ایجنسیوں سے رپورٹس لے کر پیش کرنے کا حکم،سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے لاپتا شہریوں کی بازیابی کی درخواستوں پر سماعت کی۔اس موقع پر منگھو پیر سے لاپتا شہری عبداللہ کے اہل خانہ بھی عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت نے آئندہ سماعت پر وزارت دفاع کو تمام ایجنسیوں سے رپورٹس حاصل کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا، عدالت نے لاپتا شہریوں سے متعلق ایف آئی اے سے ٹریول ایجنسی کی رپورٹ حاصل کرنے کی ہدایت بھی کر دی۔سندھ ہائی کورٹ نے شہری عبداللہ کے کیس میں ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) انویسٹی گیشن کو پیشرفت رپورٹس کے ساتھ طلب کر لیا اور سماعت 21 اگست تک ملتوی کر دی۔
6
مئی اور جون میں ہیٹ ویو کے 3 سلسلے ہوں گے۔ پاکستان موسمیاتی تبدیلی کا شکار ہے، ہیٹ ویو کا مرحلہ شروع ہو چکا ہے۔ پنجاب کے 9، سندھ کے 13 اور بلوچستان کے 4 اضلاع ہیٹ ویو کی لپیٹ میں ہیں۔ ہیٹ ویو سے بچاؤ کے لیے عوام کو مختلف ذرائع سے آگاہی دی جا رہی ہے، موسم تیزی کے ساتھ تبدیل ہو رہے ہیں، اس کا بہت بڑا نقصان فصلوں اور گلیشیئرز پگھلنے کی صورت میں ہوتا ہے۔وزیراعظم شہباز شریف کی معاون خصوصی برائے ماحولیاتی تبدیلی رومینہ خورشید عالم کی اسلام آباد میں پریس کانفرنس
7
ہتک عزت کیس: مراد سعید کی گزشتہ سماعتیں کالعدم قرار دینے کی درخواست،سابق وفاقی وزیر مراد سعید نے درخواست میں مؤقف اپنایا کہ 15 مئی کو معلوم ہوا کہ مراد سعید کے خلاف یکطرفہ عدالتی کارروائی شروع کرنے کا فیصلہ ہوا ہے حالانکہ 23 اپریل کو معاون وکیل کو عدالتی عملے نے بتایا تھا کہ آئندہ سماعت 6 جون کو ہے۔ ہم سمجھے سماعت 6 جون کو ہے جس کے باعث ہم سے 6 مئی اور 14 مئی کی عدالتی کارروائی چھوٹ گئی، جائزہ لینے کے بعد معلوم ہوا سماعت کی تاریخ اوور رائٹ ہوگئی تھی، احسن اقبال نے موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے 4 سال میں پہلی بار گواہ کا بیان ریکارڈ کروایا۔
8
تنویر الیاس پر درج مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست پر فریقین کو نوٹس، اسلام آباد ہائی کورٹ نے سردار تنویر الیاس کی مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کل تک جواب طلب کر لیا۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس عامر فاروق نے سردار تنویر الیاس کی مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست پر سماعت کی، سابق وزیراعظم آزاد کشمیر کے وکیل ہارون الرشید، ملک غلام صابر عدالت میں پیش ہوئے۔دوران سماعت جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا کہ آپ کی کیا درخواست ہے؟ وکیل نے بتایا کہ تنویر الیاس کو مارگلہ پولیس نے فیملی معاملے میں ایک کیس میں گرفتار کیا، مجسٹریٹ سے ضمانت ہوئی تو لوکل پولیس نے تنویر الیاس کو ایف آئی اے کے حوالے کردیا، درخواست گزار اب 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کی تحویل میں ہیں۔
9
دوران عدت نکاح کیس میں سزا کیخلاف اپیلوں پر سماعت میں وقفہ،اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شاہ رخ ارجمند نے دوران عدت نکاح کیس میں سزا کے خلاف سابق وزیراعظم عمران خان اور بشریٰ بی بی کی اپیلوں پر سماعت کی۔اس موقع پر پی ٹی آئی کے وکیل عثمان ریاض گل جبکہ راجہ رضوان عباسی ایڈووکیٹ کے معاون وکیل عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔معاون وکیل نے عدالت کو بتایا کہ رضوان عباسی صاحب نے دلائل دینے ہیں، ریکارڈ ان کے پاس موجود نہیں ہے جس پر جج نے عثمان ریاض گل سے استفسار کیا کہ آپ نے بھی تو دلائل دینے ہیں، اپنے فائنل کرلیں۔عثمان ریاض گل ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ میں اپنے دلائل کے لیے 10 سے 15 منٹ لوں گا۔جج شاہ رخ ارجمند نے ریمارکس دیئے کہ ایک بجے تک رضوان عباسی عدالت کے سامنے ہر حال میں اپنے دلائل دیں، ایک بجے تک ویڈیو لنک کے ذریعے دلائل لازمی دیں۔بعدازاں عدالت نے آج عدت نکاح کیس میں سزاؤں کے خلاف اپیلوں پر فیصلہ دینے کا عندیہ دیتے ہوئے کیس کی سماعت میں ایک بجے تک کا وقفہ کردیا۔
10
توشہ خانہ ریفرنس : نواز شریف کی بریت کی درخواست پرسماعت 28مئی تک ملتوی،احتساب عدالت اسلام آباد کے جج ناصر جاوید رانا نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی بریت کی درخواست پر سماعت کی، نواز شریف کے وکیل قاضی مصباح الحسن عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔سابق وزیر اعظم نواز شریف کی جانب سے ان کے پلیڈر رانا محمد عرفان عدالت پیش ہوئے، نیب پراسیکیوٹر خواجہ منظور لون عدالت کے سامنے پیش ہوئے ۔نیب پراسیکیوٹر منظور لون نے کہا کہ سہیل عارف اس کیس میں پراسیکیوٹر ہیں وہ عدالت کے سامنے دلائل دیں گے ۔قاضی مصباح الحسن ایڈووکیٹ نے کہا کہ ہم نے نیب رپورٹ کی بنیاد پر بریت کی درخواست دائر کی ، جس پر احتساب عدالت کے جج نے ریمارکس دئیے کہ نوٹس کیا تھا نیب کا جواب آجائے اس کے بعد دیکھتے ہیں۔احتساب عدالت نے کیس کی سماعت میں وقفہ کردیا ۔وقفے کے بعد سماعت کے دوبارہ آغاز پر نیب پراسیکیوٹر نے بریت کی درخواست پر سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کردی۔
11
سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ نے بھارتی ٹیم کی کوچنگ کی آفر ٹھکرا دی،سابق آسٹریلوی کپتان اس وقت بھارتی ٹی 20 لیگ میں فرنچائز دہلی کیپیٹل کی کوچنگ کے فرائض انجام دے رہے ہیں، بھارتی کرکٹ ٹیم کے موجودہ کوچ راہول ڈریوڈ کی ٹی 20 ورلڈکپ آخری اسائنمنٹ ہو گی۔رکی پونٹنگ کو انڈین پریمئر لیگ (آئی پی ایل) کے دوران بھارتی کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کی آفر کی گئی تھی تاہم انہوں نے یہ آفر ٹھکرا دی،
12
آئی ایم ایف مذاکرات: آئندہ بجٹ میں ملکی قرضوں میں اضافے کا امکان،) پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات میں نئے قرضوں کے فریم ورک پر بات چیت کا سلسلہ جاری ہے۔ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق وفاقی بجٹ 25-2024 میں پاکستان کے قرضوں میں اضافہ ہونے کا امکان ہے، عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے بھی آئندہ بجٹ میں قرضوں کے اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ نئے مالی سال میں قرض 10 ہزار 433 ارب روپے ہو سکتا ہے، اس طرح آئندہ مالی سال میں قرض بڑھ کر 87 ہزار 346 ارب روپے تک پہنچنے کا امکان ہے۔ آئندہ مالی سال حکومت کے مقامی قرض میں 7 ہزار 636 ارب روپے اضافہ متوقع ہے، علاوہ ازیں ایک سال میں حکومت کےغیر ملکی قرض میں 2 ہزار 797 ارب روپے اضافے کا امکان ہے۔