گھوٹکی(ای پی آئی نیوز) گھوٹکی پولیس کی صحافی نصراللہ گڈانی کے قاتلوں کے گرفتاری کے لئے چھاپہ تین مشتبہ افراد گرفتار ،نامعلوم مقام پر منتقل ۔
تفصیل کے مطابق گھوٹکی میں پولیس نے صحافی نصر اللّٰہ گڈانی کے قاتلوں کی گرفتاری کے لیے ٹار گٹڈ کارروائی کرتے ہوئےگاؤں کمال لنڈ میں چھاپہ مار کرتین مشتبہ افراد کوگرفرار کیا ہے ،
پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار ہونے والے تین مشتبہ افراد کو تفتیش کے لیے نامعلوم جگہ پر منتقل کر دیا گیا ۔
واضح رہے کہ صحافی نصر اللہ گڈانی کو ایک ہفتہ قبل نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے زخمی کر دیا تھا جس کے بعد دوران علاج کراچی کی نجی ہاسپٹل میں جان کی بازی ہار گئے تھے ۔جبکہ پولیس نےتاحال صحافی نصر اللہ گڈانی کے قاتلوں کے خلاف ایف آئی آر درج نہیں کی ہے


