1
ملک بھر میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ، پشاور میں مظاہرین نے موٹروے بندکردی، وزیراعظم نے آج اجلاس بلالیا۔پشاور میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف عوام نے احتجاج کیا جس میں مظاہرین نے موٹر وے ایم ون بند کردی جس سے سڑک پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔مظاہرین نے مذاکرات کے لیے حکام کے آنے تک سڑک کھولنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ لوڈشیڈنگ کا دورانیہ ناقابلِ برداشت حد تک بڑھ گیا ہے۔
2
آئندہ وفاقی ترقیاتی بجٹ میں اضافے کی تجویز پیش، منظوری قومی اقتصادی کونسل دے گی۔ اس حوالے سے تجاویز کو رواں ہفتے وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی زیر صدارت سالانہ پلان کوآرڈینیشن کمیٹی کے اجلاس میں حتمی شکل دی جائے گی۔ آئندہ مالی سال کے ترقیاتی بجٹ کی حتمی منظوری قومی اقتصادی کونسل سے لی جائے گی۔
3
یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے ایک کلو گھی کی قیمت میں نمایاں کمی کردی۔یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے ایک کلو گھی 18 روپے سستا کردیا ہے۔گھی کی قیمت میں کمی کا اطلاق منگل 28 مئی سے ہوگا، سبسڈی والے گھی کی نئی قیمت 375 روپے فی کلو ہوگی جبکہ بغیر سبسڈی والے گھی کی فی کلو قیمت 445 روپے ہوگی۔بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے رجسٹرڈ خاندانوں کو اب گھی 375 روپے فی کلو اور عام صارفین کو 445 روپے فی کلو ملے گا۔
4
ایم کیو ایم پاکستان کا بھی پنجاب اسمبلی میں پاس ہونیوالے ہتک عزت بل پر تحفظات کا اظہار،قہ تنظیموں کو اعتماد میں نہ لینا بداعتمادی اور تحفظات کو جنم دے دیا ہے۔ ایسے قانون کے ساتھ کبھی کھڑے نہیں ہونگے جو اشرافیہ کو تحفظ فراہم کرتا ہو اور کمزور کی گردن تک آتا ہو۔اسی حوالے سے پارٹی چیئرمین خالد مقبول صدیقی نے ملاقات کے لیے آنے والے مختلف صحافتی تنظیموں کے عہدیداران کو جائز مطالبات کی حمایت کا یقین دلایا۔
5
وزیراعظم شہباز شریف نے یوم تکبیر پر جاری پیغام میں کہا ہےکہ آج کے روز ہم یہ عہد کریں کہ نہ صرف بیرونی دشمنوں بلکہ پاکستان میں موجود 9 مئی جیسے واقعات سے انتشار کے خواہشمند عناصر کی شرپسندی کو اتحاد، تنظیم اور یقینِ محکم کے ساتھ دن رات محنت سے ناکام بنائیں گے۔ یوم تکبیر پاکستانی قوم کے ملک کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے کیلئے اتحاد کی یاد دلاتا ہے، آج کے دن پوری قوم نے اس ملک کی سالمیت کیلئے یہ فیصلہ کیا کہ ملکی دفاع پر کسی قسم کا بیرونی دباؤ قبول کرکے سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
6
سانحہ 9 مئی: شاہ محمود کا 8 مقدمات میں 9 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور،لاہور میں انسداد دہشتگردی کی عدالت کے جج خالد ارشد نے محفوظ فیصلہ سنایا جس میں عدالت نے حکم دیا کہ شاہ محمود قریشی سے تفتیش کی رپورٹ 5 جون کو پیش کی جائےعدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ شاہ محمود قریشی سے ویڈیو لنک کے ذریعے تفتیش کی جائے۔
7
ریلوے کے پراپرٹی لینڈ ڈپارٹمنٹ میں 12 ارب سے زائد کی بے ضابطگیوں کا انکشافریلوے کی خصوصی آڈٹ رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں ریلوے کی 13 لاکھ 50 ہزار 312 کنال اراضی ہے، 3 ارب 49 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی 2 ہزار 617 ایکڑ اراضی پر تجاوزات ہیں۔ رپورٹ کے مطابق کراچی اور حیدرآباد میں 2 ارب 17 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی اراضی پر غیر قانونی پیٹرول پمپ قائم ہیں، کراچی میں گیلانی ریلوے اسٹیشن کی 4.40 ارب روپے کی 63 ایکڑ اراضی واگزار نہیں کروائی گئی جس کے باعث سرکلر ریلوے کا منصوبہ آپریشنل نہیں ہو سکا، سکھر میں 602 ریلوے کوارٹر بھی واگزار نہیں کروائے گئے۔ اس کے علاوہ مختلف محکموں سے تاحال 22 کروڑ 12 لاکھ روپے کے واجبات وصول نہیں کیے جاسکے، کراچی میں نجی فٹنس کمپنی سے لیز معاہدہ ختم ہونے کے بعد دوبارہ نیلامی نہ ہونے سے ریلوے کو ایک ارب 16 کروڑ روپے کا نقصان ہوا ہے۔
8
علی امین گنڈاپور اسٹیبلشمنٹ اور عمران کے درمیان رابطہ کاری کا ذریعہ بن سکتے ہیں۔عوامی سطح پر شعلہ بیاں رہنما کے طور پر مشہور علی امین وفاقی حکومت کے ساتھ اپنی بات چیت اور ایس آئی ایف سی کے اجلاس کے دوران اچھے رویے کا مظاہرہ کررہے ہیں۔ ایس آئی ایف سی کے اجلاس کے دوران اور وزیراعظم سمیت وفاقی حکومت کے عہدیداروں کے ساتھ اپنی باضابطہ بات چیت میں علی امین اپنے جارحانہ انداز کے بالکل برعکس رویے کا مظاہرہ کررہے ہیں۔
9
یکم جون سے بارشوں کی پیشگوئی، بالائی علاقوں میں لینڈسلائیڈنگ اور ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ، ممکنہ صورتحال سے نمٹنےکےلیے محکموں کو ایمرجنسی عملہ و مشینری تیار رکھنےکی ہدایت کی گئی ہے، ضلعی انتظامیہ کوکچےگھروں سے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کی ہدایت کی گئی، آندھی و جھکڑ سےکھڑی فصلوں، بجلی کےکھمبوں اورد یگر تعمیرات کونقصان پہنچنے کا بھی اندیشہ ہے۔ترجمان این ڈی ایم اے
10
سعودی عرب میں یکم جون سے پارا 50 ڈگری تک جانے کا امکان، سعودی عرب میں یکم جون سے درجہ حرارت 50 ڈگری تک پہنچنے کا امکان ہے۔سعودی مرکز موسمیات کا کہنا ہےکہ شدید دھوپ میں کارکنوں سے کام نہ لینے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اس سال وسطی اور مشرقی علاقے میں درجہ حرارت 48 سے 50 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔
11
بھارتی ٹیم کی کوچنگ کیلئے مودی سمیت اہم ناموں سے جعلی درخواستیں آنے کا انکشاف،کرکٹ بورڈ نے ہیڈ کوچ کی تلاش کا کام شروع کر رکھا ہے جس کیلئے بھارتی بورڈ کو لگ بھگ 3 ہزار درخواستیں موصول ہوئی ہیں، ان درخواستوں میں بھارتی ٹیم کے کوچ کیلئے کئی جعلی درخواستیں جمع کرانے کا انکشاف ہوا ہے اور جعلی درخواستیں معروف لوگوں کے ناموں سے جمع کرائی گئی ہیں۔
12