1
سپین کا فلسطین کو باضابطہ آزاد ریاست تسلیم کرنے کا اعلان،ر سپین کے وزیر اعظم پیڈرو سانچیز نے کہا کہ فلسطین کو تسلیم کرنا تاریخ ساز لمحہ ہے، فلسطین پر مظالم کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی، ہمارافیصلہ کسی ملک کیخلاف نہیں بلکہ امن کا قیام ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ فلسطین کو تسلیم کرنا اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے عین مطابق ہے۔سپین کی جانب سے اس اعلان کے بعد فلسطین کو تسلیم کرنے والے ممالک کی تعداد 146 ہوگئی ہے۔
2
وزیراعظم نے ملک میں جاری غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کا نوٹس لے لیا۔وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اہم اجلاس آج ہو گا، وزیراعظم کو بجلی کی طلب ورسد اور لوڈشیڈنگ کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی جائے گی۔اجلاس میں بجلی چوری کیخلاف جاری کاررائیوں پر پیشرفت کا جائزہ بھی لیا جائے گا جبکہ اجلاس میں صوبوں میں بجلی کے حوالے سے درپیش مسائل پر بھی بات چیت کی جائے گی۔
3
پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کو خود مختار ادارہ بنانے کا فیصلہ سیکرٹری داخلہ نور الامین مینگل نے کہا ہے کہ پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کا اتھارٹی بننے کے بعد دیگر محکموں پر انحصار ختم ہو جائے گا، پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کو اتھارٹی کا درجہ دینے کے لئے مسودہ تیار کررہے ہیں۔ مسودہ قانون کو پنجاب اسمبلی سے منظور کرایا جائے گا، اتھارٹی بننے کے بعد پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کے افسران دہشت گردی کے واقعات کے جائے وقوعہ کا خود معائنہ کر سکیں گے اور افسران کرائم سین کی تصاویر لیکر شواہد بھی اکٹھے کر سکیں گے۔
4
سابق وزیراعلیٰ پنجاب و نائب صدر مسلم لیگ ن حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ 28 مئی پاکستانی قوم کے نہ جھکنے اور چیلنجز سے نبردآزمائی کے عزم کا دن ہے۔یوم تکبیر پاکستانی قوم کے وقار کی سربلندی اور ناقابل تسخیر دفاع کی علامت ہے، نواز شریف کی قیادت میں قوم نے دنیا کو بتا دیا کہ پاکستان کی سلامتی اور قومی حمیت پر کوئی سمجھوتا نہیں ہو سکتا۔ اللہ تعالی کا شکر ہے اس نے مسلم لیگ ن کی قیادت کو یہ شرف بخشا کہ وہ پاکستان کو دنیا کی پہلی اسلامی ایٹمی طاقت بنائے، قوم آج اپنی جوہری صلاحیت کے لئے ان تمام افراد کی ممنون ہے جنہوں نے اس میں کسی بھی موقع اور حیثیت میں اپنا کردار ادا کیا۔یوم تکبیر پر اپنے خصوصی پیغام میں لیگی نائب صدر حمز شہبازکی گفتگو
5
وزیراعلیٰ پنجاب سے ارکان اسمبلی کی ملاقات، مہنگائی میں کمی پر خراج تحسین،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے مختلف اضلاع کے ارکان اسمبلی نے ملاقات کی اور عوامی مسائل، ان کے حل کیلئے تجاویز اور سفارشات پیش کیں، ارکان اسمبلی نے روٹی اور دیگر اشیائے خورونوش کے نرخوں میں کمی پر وزیراعلیٰ مریم نواز کو خراج تحسین پیش کیا۔ارکان پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ پونے تین ماہ میں روٹی اور دیگر اشیاء کے نرخوں میں کمی ایک ریکارڈ ہے۔ اشیائے خورونوش کے نرخ مزید نیچے آئیں گے، پنجاب کے کاشتکاروں کیلئے بہت بڑا کسان کارڈ پراجیکٹ لا رہے ہیں، گندم خریداری میں گھپلے ہوتے تھے اب ڈائریکٹ کسان کوسبسڈی دیں گے۔وزیرعلیٰ پنجاب
6
اسلام آباد کے شہریوں کی سہولت کیلئے 5 بڑے منصوبوں کا اعلان،محسن نقوی نے سی ڈی اے ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا اور شہریوں کو ریلیف دینے کیلئے اہم فیصلے کئے۔اس موقع پر وزیر داخلہ نے اسلام آباد میں کیپیٹل ایمرجنسی سروسز کے اجراء اور کیپیٹل ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے قیام کا فیصلہ کیا گیا، کیپیٹل سیف سٹی اتھارٹی اور سی بی ڈی اسلام آباد کا بھی قیام عمل میں لایا جائے گا، اسلام آباد کے شہریوں کی سہولت کیلئے کیپیٹل واسا بھی بنے گا۔وفاقی وزیرداخلہ نے چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کو ٹاسک دے دیا۔ تمام اقدامات کا مقصد اسلام آباد کے شہریوں کو بہترین اور تیز رفتار خدمات فراہم کرنا ہے، انشاءاللہ جلد اسلام آباد کو ایک مثالی شہر بنائیں گے۔
7
شاہ محمود قریشی کا 9 مئی کے 8 مقدمات میں 9 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور،لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج خالد ارشد نے محفوظ فیصلہ سنایا جس میں عدالت نے حکم دیا کہ شاہ محمود قریشی سے تفتیش کی رپورٹ 5 جون کو پیش کی جائے۔ شاہ محمود قریشی سے ویڈیو لنک کے ذریعے تفتیش کی جائے۔
8
خیبرپختونخوا کابینہ میں کارکردگی نہ دکھانے والے ممبران کو فارغ کرنے کا فیصلہ،وزیر اعلیٰ نے ممبران کو آخری وارننگ دے دی، جلد ہٹائے جانے کا امکان ہے۔ کارکردگی میں پیشرفت نہ دکھانے پر وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا بانی پی ٹی آئی کو آگاہ کریں گے، عمران خان سے ملاقات میں پیشرفت کے بعد ممبران کو کابینہ سے ہٹایا جائے گا، پہلے مرحلے میں وارننگ جاری کی جائے گی، کارکردگی بہتر نہ ہونے پر فارغ کیا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا ممبران سے اپنے اپنے محکمہ میں سو فیصد کارکردگی چاہتے ہیں۔
9
(ن) لیگ کی جنرل کونسل کا اجلاس آج، نواز شریف کا پارٹی صدر منتخب ہونے کا امکان،کاغذات نامزدگی آج بروز منگل صبح 10 سے 12 بجے کے درمیان پارٹی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں جمع کروائیں جائیں گے، پارٹی کے 5 رکنی الیکشن کمیشن کی سربراہی رانا ثنا اللہ کر رہے ہیں دیگر اراکین میں اقبال ظفر جھگڑا، عشرت اشرف، جمال شاہ کاکڑ اور کھیئل داس کوہستانی شامل ہیں۔مسلم لیگ (ن) کی صدارت کے الیکشن کیلئے جمع کروائے گئے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال دوپہر 1 بجے سے 2 بجے کے درمیان ہو گی، سہ پہر 4 بجے پارٹی کی مرکزی جنرل کونسل نئے صدر کا انتخاب کرے گی۔
10
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ آج کھیلا جائے گا، پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا تیسرا میچ آج کارڈف شہر کے صوفیا گارڈنز میں ہو گا، دونوں ٹیموں پاکستانی وقت کے مطابق رات ساڑھے 10 بجے میدان میں اتریں گی، میزبان ٹیم کو پاکستان کیخلاف سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔
11
تھانہ صدر کی حدود اڈہ کسان کے قریب شوہر اپنی بیوی پر تیزاب پھینک کرفرارہوگیا۔پولیس کے مطابق میاں بیوی دونوں بس میں لاہور سے وہاڑی جا رہے تھے کہ دوران سفر اڈہ کسان کےقریب دونوں میں لڑائی جھگڑا ہوا ، جس کے بعد دونوں میاں بیوی بس سے اُتر گئے، جس کے بعد شوہر بلال نے اپنی بیوی نادیہ پر تیزاب پھینک دیا۔ تیزاب سے خاتون نادیہ کا چہرہ، بازو اور بائیں ٹانگ متاثر ہوئی، ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔
12
پاکپتن کے علاقے میں 3 سے 4 مسلح ڈاکو کریانے کی دکان میں داخل ہوئے اور اسلحے کے زور پر لوٹ مار شروع کر دی، اس دوران روکنے کی کوشش پر ڈاکوؤں نے دکاندار کو گولیاں مار دیں جس کے نتیجے میں وہ موقع پر دم توڑ گیا۔ڈاکو جاتے ہوئے دکان سے نقدی اور موبائل لے کر فرار ہو گئے، واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی اور جائے وقوعہ کا جائزہ لینے کے بعد لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا
13
بیکری آئٹمز سستی ہونے لگیں، ڈبل روٹی کی قیمت میں 70 روپے تک کمی،ق بڑی 750 گرام کی ڈبل روٹی کے نرخ زیادہ سے زیادہ 180 روپے مقرر کئے گئے ہیں جبکہ چھوٹی 400 گرام تک کی ڈبل روٹی کی زیادہ سے زیادہ قیمت 95 روپے ہوگی۔ڈی سی لاہور رافعہ حیدر ڈبل روٹی کی قیمتوں میں 50 سے 70 روپے تک کمی کی گئی ہے، نئی قیمتوں پر فی الفور عمل درآمد ہوگا۔
14
وفاق 25-2024 کا بجٹ 8 جون کو پیش کریگا، سیلز ٹیکس بڑھانے کی تجویز مسترد، وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب بجٹ پیش کریں گے، ترقیاتی بجٹ کیلئے 1200 ارب روپے رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔ترقیاتی بجٹ رواں مالی سال کی نسبت 260 ارب روپے اضافی ہو گا، وزارتوں اور ڈویژنز نے 2900 ارب روپے سے زائد مانگے تھے ان کی تجاویز کو ترقیاتی بجٹ کا حصہ نہیں بنایا جائے گا، آئندہ مالی سال کے بجٹ میں جاری منصوبے اور ان کی تکمیل پہلی ترجیح ہوگی۔
15
سعودی عرب فٹبال ٹیم 5 جون کو اسلام آباد پہنچے گی۔سعودی عرب فٹبال ٹیم چارٹرڈ پرواز سے ریاض سے اسلام آباد پہنچے گی، پاکستان اور سعودی عرب کا میچ 6 جون کو اسلام آباد میں شیڈول ہے۔پاکستان کا فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر راؤنڈ 2 کا یہ آخری ہوم میچ ہے ، میچ جناح فٹبال سٹیڈیم اسلام آباد میں کھیلا جائے گا۔پاکستان اپنا آخری میچ 11 جون کو میزبان تاجکستان سے کھیلے گا۔
16
باکسنگ یوتھ ورلڈ چیمپئن عثمان وزیرنے 13ویں انٹرنیشل فائٹ کا اعلان کردیا۔عثمان وزیر کی فائٹ 27 جون کو بنکاک تھائی لینڈ میں ہوگی، اس بار عثمان وزیر کا مقابلہ مصری حریف سے ہوگا ۔عثمان وزیر اپنی تمام 12 فائٹ جیت کر ناقابل شکست ہیں ، عثمان وزیر ورلڈ یوتھ ٹائٹل،ایشین ٹائٹل اور مڈل ایسٹ ٹائٹل جیت چکےہیں ۔عثمان وزیر اپنی 13ویں فائٹ کے لئے بھرپور ٹریننگ کر رہے ہیں ، ان کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ میں نے اس فائٹ کے لیے زبردست محنت کی ہے، قوم میری کامیابی کی دعا کرے۔


