1
نواز شریف نے کہا ہےکہ ثاقب نثار نے تو مجھے ہمیشہ کے لیے پارٹی صدارت سے ہٹانےکا فیصلہ دیا تھا، آج بلائیں انہیں کہ وہ دیکھیں ان کے فیصلے کا کیا ہوا، کارکنوں نے ثاقب نثار کا فیصلہ ردی کی ٹوکری میں ڈال دیا۔ مجھے فخر ہےکہ کارکنوں نے کبھی سخت گرم حالات کی پرواہ نہیں کی، آفرین ہے شہباز شریف پرکہ وہ بھائی کےساتھ کھڑے رہے، شہباز شریف نے میرے مقابلے میں وزارت کی پیشکش بھی ٹھکرادی، مریم نواز کو مبارک باد کہ کڑے وقت میں پارٹی کو متحرک رکھا، جیل میں میری آنکھوں کے سامنے مریم کو ہتھکڑیاں لگائی گئیں، حمزہ شہباز نے جواں مردی سے جیل اور سزاکاٹی لیکن اف تک نہ کی۔مسلم لیگ ن کا صدر منتخب ہونےکے بعد پارٹی کی جنرل کونسل اجلاس سے خطاب
2
خواجہ سعد رفیق نے نیب ترمیمی آرڈیننس کی مخالفت کردی۔ 14 روز کا جسمانی ریمانڈ 40 روز کرنے کا قانون افسوسناک ہے۔ اس کالے قانون کی حمایت نہیں کی جاسکتی، آرڈیننس واپس لیا جائے۔ بہت سے بے گناہ اس قانون کا شکار بن چکے ہیں، مشتبہ قانون سازی ہمیشہ نامناسب رہتی ہے۔ نیب قانون ایک آمر نے بنایا جسے شرمناک سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیا گیا۔
3
وزیر اعلیٰ پنجاب کا کسانوں کو براہ راست سبسڈی دینے کا اعلان،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ارکان اسمبلی نے ملاقات کی جس دوران گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ گندم خریداری میں گھپلے ہوتے تھے، اب ڈائریکٹ کسان کو سبسڈی دیں گے۔کسان کارڈ پروگرام میں رجسٹریشن کے لیے اسپیشل ہیلپ لائن قائم کرنے کا فیصلہ کیا اور کاشت کاروں کے لیے بہت بڑا کسان کارڈ پروجیکٹ لارہے ہیں ، پرائس کنٹرول کے لیے الگ سسٹم بنا رہے ہیں۔
4
وزیر اعظم نے چینی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں صنعتیں لگانے کی دعوت دیدی۔وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں مختلف وفاقی وزارتوں کی جانب سے پاک چین معاشی تعلقات سے متعلق تجاویز پیش کی گئیں۔پاکستان چین کے ساتھ زراعت، آئی ٹی اور انرجی سیکٹر میں تعاون بڑھانے کا خواہاں ہے،چین پاکستان کی معاشی ترقی میں اہم شراکت دار ہے، چینی انڈسٹری خصوصاً ٹیکسٹائل انڈسٹری کو پاکستان میں صنعتیں لگانےکی دعوت دیتے ہیں۔وزیراعظم کا اجلاس میں اظہار خیال
5
یکم جون سے بارشوں کی پیشگوئی، بالائی علاقوں میں لینڈسلائیڈنگ اور ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ، بارش کے دوران کمزور اسٹرکچر ميں پناہ لینے سے گریز کریں، گرج چمک آسمانی بجلی گرنے کا خطرہ بڑھا دیتی ہے اس سے احتیاط کریں، ممکنہ لینڈسلائیڈنگ کے پیش نظر سیاح ومسافر پہاڑی علاقوں کےسفر ميں احتیاط کریں اور سفر سے قبل مقامی انتظاميہ سے موسم و راستوں کی معلومات ضرورحاصل کریں۔حکام این ڈی ایم اے
6
ایم کیو ایم پاکستان کا بھی پنجاب اسمبلی میں پاس ہونیوالے ہتک عزت بل پر تحفظات کا اظہار،نجاب اسمبلی میں پاس ہونے والے ہتک عزت بل پر متعلقہ تنظیموں کو اعتماد میں نہ لینا بداعتمادی اور تحفظات کو جنم دے دیا ہے۔ ایسے قانون کے ساتھ کبھی کھڑے نہیں ہونگے جو اشرافیہ کو تحفظ فراہم کرتا ہو اور کمزور کی گردن تک آتا ہو۔اسی حوالے سے پارٹی چیئرمین خالد مقبول صدیقی نے ملاقات کے لیے آنے والے مختلف صحافتی تنظیموں کے عہدیداران کو جائز مطالبات کی حمایت کا یقین دلایا۔
7
چیٹ جی پی ٹی جیسے اے آئی چیٹ بوٹ انسانوں جتنے ذہین نہیں ہوسکتے، میٹا عہدیدار کا دعویٰ,ہ لارج لینگوئج ماڈلز پر مبنی اے آئی چیٹ بوٹس کی اپنی حدود ہیں اور وہ کبھی بھی انسانوں جتنی ذہانت کے حامل نہیں ہو سکتے۔ زمینی حقائق کو سمجھنا، منطقی دلائل اور منصوبہ بندی جیسی صلاحیتیں انسانی ذہانت کو اے آئی چیٹ بوٹس سے مختلف بناتی ہے۔


