1
اسحاق ڈار نے کہا کہ شہباز شریف نے نواز شریف کو امانت واپس کر دی۔قائد مسلم لیگ ن نوازشریف، وزیراعظم شہباز شریف اور دیگر کو میرا سلام۔2017ء میں ہمارے قائد نواز شریف کو نااہل کیا گیا، بابا رحمتے کی کورٹ نے قانون کو ہی سٹرائیک کر دیا۔ شہباز شریف کو پارٹی صدارت سونپی گئی تو شہباز شریف نے پہلے دن ہی کہا تھا یہ سیٹ نوازشریف کی امانت ہے، شہباز شریف کی خواہش تھی کہ نوازشریف تشریف لائیں تو 2022ء کی جنرل کونسل میں امانت واپس کر دوں۔مسلم لیگ ن کی جنرل کونسل کے اجلاس سے خطاب
2
وزارت خارجہ کی ‘گندھارا سے دنیا تک کے عنوان پر سمپوزیم اور نمائش،وزارت خارجہ کے زیر اہتمام نمائش 28 اور 29 مئی تک اسلام آباد میں ہو رہی ہے، اسلام آباد میں مقیم سفارت کاروں، حکومتی عہدیداروں، سکالرز، فنکاروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔تقریب میں سری لنکا، نیپال، تھائی لینڈ اور ویتنام سے تقریباً 25 غیر ملکی مندوبین نے شرکت کی، تقریب کا اہتمام ویسک ڈے کے سلسلے میں کیا جا رہا ہے۔وزارت خارجہ کے زیر اہتمام تقریب کا مقصد پاکستان کے بھرپور ثقافتی ورثے کو اجاگر کرنا ہے،
3
ثوبیہ شاہد نے عوام کو حق نہ ملنے پر وزیراعلیٰ ہائوس پر حملے کی دھمکی دیدی۔ پاکستان مسلم لیگ ن کی ثوبیہ شاہد نے بجٹ پر بحث کے دوران کہا کہ جماعت اسلامی نے دیرمیں جو منصوبے شروع کئے تھے موجودہ حکومت نے انہیں ختم کردیا۔ دیر سے اس یونیورسٹی کا بھی خاتمہ کردیا جس کا افتتاح عمران خان نے کیا تھا، دیر سے ایک معاون خصوصی کو لیا گیا ہے لیکن دیر کو مکمل طور پر نظر انداز کیا گیا، اگر دیر کےعوام کو اپنا حق نہ دیا گیا میں توعوام کے ساتھ مل کر وزیراعلی ہاؤس پرحملہ کروں گی۔
4
پیر پگاڑا سے مولانا فضل الرحمان کی ملاقات، ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال،دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات پیر پگاڑا کی رہائشگاہ پر ہوئی، ملاقات کے دوران ملکی موجودہ سیاسی و معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔پیر پگاڑا اور مولانا فضل الرحمان نے حالیہ میں ہونے والے انتخابات کو رد کر دیا اور اتفاق کیا کہ جعلی مینڈیٹ کے ذریعے بٹھائے جانے والے ملکی معیشت نہیں سدھار سکتے۔
5
ملکی اداروں، شخصیات کیخلاف سوشل میڈیا پر پراپیگنڈا کرنے والوں کیخلاف تحقیقات شروع,ایف آئی اے نے سوشل میڈیا مہم چلانے والے افراد سے تحقیقات شروع کرتے ہوئے سوشل میڈیا مہم میں شامل افراد سے بیانات لینے کا مرحلہ بھی شروع کر دیا، راولپنڈی میں متعدد افراد سے ابتدائی پوچھ گچھ بھی کر لی گئی۔سوشل میڈیا مہم میں شامل ملزموں کے حوالے سے انکوائری آئندہ چند روز میں مکمل کی جائے گی، انکوائری مکمل ہونے پر ملزموں کیخلاف مقدمات درج کئے جائیں گے۔
6
پشاور میں بھی کانگو وائرس سے مویشی پال نوجوان جان سے گیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق 22 سالہ نوجوان کو گزشتہ ہفتے پی ایچ آر ایل میں کانگو کی بیماری تشخیص ہوئی تھی، ایک ڈاکٹر نے بتایا کہ مرنیوالا نوجوان مویشیوں کی فروخت کیلئے پنجاب گیا اور واپسی پر اسے بخار ہو گیا، پہلے اسے آبائی شہر چارسدہ میں علاج کیا گیا لیکن بعد میں اسے خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں اس کا سی سی ایچ ایف کا ٹیسٹ مثبت آیا اور اس کے بعد اس کی موت ہو گئی۔
7
پاک بحریہ نے سمندر میں منشیات سمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام بنا دی۔ پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس اصلت نے ریجنل میری ٹائم سکیورٹی پٹرول کے دوران شمالی بحیرہ عرب میں بڑی مقدار میں منشیات ضبط کی۔ضبط کی جانے والی منشیات کی بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمت ہزاروں ڈالرز ہے، منشیات سمگلنگ کے خلاف کامیاب آپریشن پاک بحریہ کی سمندر میں موثر نگرانی کا نتیجہ ہے۔


