لاہور(ای پی آئی ) لاہور ہائیکورٹ میں پیمرا کی جانب سے عدالتی کارروائی کی کوریج پر پابندی کے خلاف دائر درخواستوں پر پیمرا اور وفاقی حکومت کو جواب جمع کرانے کے لیے مہلت دے دی ، پابندی سے متعلق پیمرا کا قانون بھی طلب۔

تفصیل کے مطابق پیمرا کی جانب سے عدالتی کارروائی کی کوریج پر پابندی کے خلاف دائر درخواستوں پر لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس عابد عزیز شیخ نے سماعت کی

دوران سماعت پیمرا کے وکیل عارف رانجھا کی جانب سے درخواستوں کی مخالف کی گئی جبکہ درخواست گزار کے وکیل اظہر صدیق نے موقف اپنایا کہ سندھ ہائیکورٹ نے پیمرا کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا ،

جسٹس عابد عزیز شیخ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ مرکزی کیسز میں اٹھائے گئے نکات پر فیصلہ کریں گے، چینلز تو عدالت نہیں آئے جنکے خلاف پیمرا نے نوٹیفکیشن کیا ہے ،اگر کوئی شہری عدالت آیا ہے تو اس کی حد تک عدالتی آرڈر کا اطلاق ہوگا۔

بعد ازاںعدالت نے درخواستوں پر لارجر بنچ کی تشکیل کے لیے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو بھجوا دیا