کشمور(ای پی آئی) 18 روز قبل اغوا ہونے والا مغوی نوجوان علی نیازی تاحال بازیاب نہ ہوسکا ،مغوی کی بازیابی کے لئے ورثاء تیسری بار قرآن پاک اٹھا کر کچے کے علاقے میں پہنچ گئے،

کچے میں موجود میزبان نے بھی ڈاکوؤں سے قرآن پاک کے صدقے میں مغوی نوجوان علی نیازی کو آزاد کرنے کی اپیل کردی

دوسری جانب ورثہ سے اظہار یکجہتی کیلئے مقامی سیاستدانوں اور سماجی شخصیات کی آمد کا سلسلہ جاری.

یاد رہے کہ ڈاکوؤں نے مغوی کی رہائی کے لیے ایک کروڑ تاوان، قیمتی سوٹ، قیمتی موبائل فون، اور قیمتی گھڑیوں کی ڈیمانڈ کر رکھی ہے۔