1
سپریم کورٹ میں نیب ترامیم کالعدم قرار دینے کیخلاف اپیلوں پر سماعت، عمران خان ویڈیو لنک کے ذریعے پیش،نیب ترامیم کالعدم قرار دینے کےخلاف حکومتی اپیلوں پر سماعت چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ کر رہا ہے۔ جسٹس امین الدین، جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس حسن اظہر رضوی بینچ میں شامل ہیں۔بانی پی ٹی آئی ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش ہوئے، انہوں نے رائل بلیو کلر کی شرٹ اور ڈارک بلیو کلر کی جینز پہن رکھی ہے۔جسٹس اطہر من االلہ نے سماعت لائیو نشر کرنے کی حمایت کر دی اور ریمارکس دیے کہ کیس پہلے لائیو چلتا تھا تو اب بھی لائیو چلنا چاہیے۔
2
بانی پی ٹی آئی عمران خان 9 مئی کے دو مقدمات میں بری،جوڈیشل مجسٹریٹ عمر شبیر نے نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی دو مقدمات میں بریت کی درخواست منظور کی۔عدالت نے بانی پی ٹی آئی کو تھانہ شہزاد ٹاؤن میں درج 9 مئی کے دو مقدمات میں بری کیا۔ پراسیکیوشن کی جانب سے ناکافی شواہد پر بانی پی ٹی آئی کو بری کیا گیا۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ
3
کراچی میں 3 روز تک ہیٹ ویو کا خدشہ، ہفتے کو موسم شدید گرم ہوگا۔ کراچی میں 3 روز کے دوران موسم شدید گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے جس کے سبب یکم جون تک کراچی میں ہیٹ ویو کا خدشہ ہے۔ شہر کا آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنےکا امکان ہے اور کل کراچی میں پارا 42 ڈگری کو چھو سکتا ہے جب کہ ہفتہ یکم جون کو موسم شدید گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔اس کے علاوہ سندھ کے اکثر مقامات پر شدید گرمی کی لہر یکم جون تک برقرار رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
4
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں نیویارک میں ہونے والے پاک بھارت میچ کے لیے سکیورٹی کا مسئلہ سر اٹھانے لگا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق 9 جون کو ہونے والے پاک بھارت ٹاکرے سے قبل دہشتگردی کے حملے کی خبریں سامنے آنے لگیں جس کے بعد نیو یارک انتظامیہ نے دھمکیوں کے بعد پاک بھارت میچ کے لیے سکیورٹی بڑھا دی۔انتظامیہ نے دھمکی آمیز رپورٹس سامنے آنے کے بعد سکیورٹی بڑھانے کا فیصلہ کیا اور ثبوت نہ ہونے کے باوجود احتیاطی تدابیر اختیار کی جارہی ہیں۔
5
ملک میں جون سے اگست تک معمول سے زائد مون سون بارشوں کا امکان، معمول سے زائد بارشوں کا زیادہ امکان وسطی اور شمالی پنجاب میں ہوگا جب کہ جنوبی سندھ میں بھی معمول سے زائد بارشیں ہوسکتی ہیں، دریاؤں میں سیلابی صورتحال اور شہروں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔ بلوچستان میں بھی رواں سال معمول سے کچھ زائد بارشیں متوقع ہیں جب کہ زائد درجہ حرارت کے باعث خیبرپختونخوا،کشمیراور گلگت بلتستان میں برف پگھلنے کا عمل تیز ہوگا۔محکمہ موسمیات
6
کراچی میں گرومندر کے قریب گاڑی پر فائرنگ میں 2 بھائیوں کی ہلاکت کے واقعے کی ویڈیو سامنے آ گئی۔کراچی کے علاقے گرومندر میں گاڑی پر فائرنگ سے 2 بھائی جاں بحق اور دو زخمی ہوئے جبکہ ایک محفوظ رہا۔فائرنگ کے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آ گئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ تین موٹر سائیکلوں پر سوار 6 افراد نے گاڑی پر آگے اور دونوں اطراف سے فائرنگ کی۔
7
رفح کا کوئی علاقہ اسرائیلی حملوں سے محفوظ نہ رہا، بمباری میں مزید 37 فلسطینی شہید،اسرائیلی فوجیوں نے رفح کے گنجان آباد علاقوں میں ایمبولینس پر بم مارکر ریسکیو کارروائیوں میں شریک2 اہلکاروں کو قتل کردیا جب کہ اسرائیل کے حملوں میں مزید 37 فلسطینی شہید ہوئے۔اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والے بیشتر افراد خیموں میں مقیم تھے۔
8
کراچی: جمشید کوارٹر میں ذاتی دشمنی پر 5 بھائیوں پر فائرنگ، 2 جاں بحق،ایس پی جمشید کوارٹر علینہ راجپر کے مطابق موٹر سائیکلوں پر سوار ملزمان نے گرو مندر چوک کے قریب سیاہ رنگ کی کار کو نشانہ بنایا، ملزمان نے دو طرف سے کار پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں کار میں سوار دو بھائی واجد اورنگزیب اور شان اورنگزیب شدید زخمی ہوئے، زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہاں پہنچنے تک دونوں بھائی جانبر نہ ہوسکے۔
9
پارٹی نشان سے متعلق عدالتی فیصلے پر تنقید، رجسٹرار سپریم کورٹ نے برطانوی ہائی کمشنرکو خط لکھ دیا۔رجسٹرار سپریم کورٹ کے مطابق یہ خط چیف جسٹس آف پاکستان کی ہدایت پر لکھا گیا ہے۔خط میں کہا گیا ہے کہ پارٹی نشان کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے پر تنقید مناسب نہیں، سپریم کورٹ نے وہی فیصلہ دیا جو قانون کہتا ہے۔ خط میں کہا گیا ہےکہ سیاسی جماعتوں میں جمہوریت کے حوالے سے الیکشن ایکٹ 2017 پارلیمنٹ نے منظور کیا۔ سیاسی جماعتوں میں شخصی آمریت روکنے اور جمہوریت کی خاطر پارٹی انتخابات کرانا لازم ہے، قانون کے مطابق اگر کوئی سیاسی جماعت پارٹی انتخابات نہ کرائے وہ انتخابی نشان کی اہل نہیں۔
10
پنجاب حکومت کا ہوٹلوں میں کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتیں کم کرانے کا فیصلہ، ہوٹلوں میں کڑاہی، دال، برگر اور دیگر کھانوں کی قیمتوں میں کمی کرائی جائےگی۔ذرائع کے مطابق ضلعی انتظامیہ قیمتوں میں کمی کیلئے ریسٹورنٹس کی ایسوسی ایشن سے مذاکرات کرے گی۔
11
رؤف حسن حملہ کیس: گاڑی کا ڈیٹا نہ مل سکا، خواجہ سراؤں کے میک اپ کے باعث شناخت کا امکان بھی کم، پی ٹی آئی رہنما پر حملہ کرنے والے خواجہ سرا گاڑی پر سوار ہو کر ستارہ مارکیٹ پہنچے تھے، خواجہ سراؤں نے بلیک رنگ کی مہران گاڑی استعمال کی تاہم گاڑی کے حروف مدھم ہونے کے باعث ڈیٹا نہیں مل سکا۔تفتیشی ذرائع نے بتایا کہ حملہ آوروں کے حوالے سے نادرا رپورٹ کا انتظار ہے جب کہ زیادہ میک اپ کے باعث چہرے کی شناخت کے امکانات کم ہیں۔
12
جو بائیڈن کا یوکرین کو روس کیخلاف امریکی ہتھیار استعمال کرنے کی اجازت دینے پر غور، وزیرخارجہ انٹونی بلنکن نے بھی روس پرحملوں کیلئے یوکرین کو امریکی ہتھیار استعمال کرنے کی اجازت دینے کا اشارہ دے دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر کو یہ تشویش بھی لاحق ہےکہ آیا روس کے حملوں کو یوکرین پسپا کرسکتا ہے یا نہیں۔ امریکا کی جانب سے روس کو ٹیکنالوجی کی مبینہ فراہمی پرچین کے خلاف اقدامات پربھی غور کیا جارہا ہے۔
13
کرکٹ آسٹریلیا نے پاکستان فینز زونز کی ٹکٹوں کا اعلان کردیا۔تمام وینیوز کے لیے فینز زونز کی ٹکٹیں 30 سے 45 آسٹریلین ڈالر تک مقرر کی گئی ہیں اور میلبرن ون ڈے کے لیے پاکستان فینز زون کی ٹکٹ 30 ڈالر کی ہوگی۔اس کے علاوہ ایڈیلیڈ اور پرتھ ون ڈے میچز کی ٹکٹیں 45 ڈالر کی ہیں جو پری سیل میں 39 ڈالر میں بک کی جاسکتی ہیں جب کہ برسبین اور سڈنی میں پاکستان فینز زونز کی ٹکٹ کی قیمت 30 ڈالر مقرر کی گئی ہے۔ہوبارٹ میں پاکستان فینز زون کی ٹکٹ کی قیمت 45 ڈالر مقرر ہے جو پری سیل میں 39 ڈالر کی بک کی جاسکتی ہیں۔
14
ملک سے اضافی چینی کی برآمد کی راہ ہموار ہونے لگی ہے، شوگر ایڈوائزری بورڈ میں چینی کی برآمد پر اتفاق ہوگیا ہے۔وفاقی وزیرصنعت و پیداوار کی زیر صدارت شوگر ایڈوائزری بورڈ کا اجلاس ہوا، اجلاس میں کرشنگ سیزن 2023-24میں چینی کےمجموعی اسٹاک کاجائزہ لیا گیا. اجلاس میں چینی کے دستیاب ذخیرے، پیداوار اور برآمد کے حوالے سے جائزہ لیا گیا۔ چینی کی برآمدکا فیصلہ حکومت کے اندر مشاورت کے بعد کیا جائےگا، شوگر ایڈوائزری بورڈ چینی کی برآمد کے حق میں ہے۔
15
ٹیکس گوشوارے جمع کرانے پر7 ہزار سے زائد افراد کی موبائل سمز بحال، ٹیکس گوشوارے جمع کرانے پر 7 ہزار 167 افراد کی موبائل سمز بحال کردی گئی ہیں۔ اب تک 65 ہزار نان فائلرز کا ڈیٹا ٹیلی کام کمپنیوں سے شیئرکیا گیا، ٹیلی کام کمپینوں کو نان فائلرزکی موبائل سمز بلاک کرنے کی ہدایت کی گئی۔
16
لاہور: نازیبا ویڈیوز بناکر اہلخانہ کو ہراساں کر نیوالی 2گھریلو ملازمائیں گرفتار، گرفتار کی گئی ملازماؤں سے درجنوں نازیبا ویڈیوز برآمد کرتے ہوئے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ گھریلو ملازمائیں چھپ کر اہل خانہ کی نازیبا ویڈیوزبنا تی تھیں جس کے بعد فیملی کو ہراساں کیا جا تا تھا۔