1
عوام پر نیا بجلی بم گرانے کی تیاری، فی یونٹ 3.48 روپے مہنگی ہونے کا امکان،ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں درخواست پر نیپرا آج سماعت کرے گا۔سی پی پی اے نے قیمتوں میں اضافہ ماہ اپریل کی فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ (ایف سی اے) کی مد میں مانگا ہے، من و عن منظوری سے صارفین پر تقریباً 34 ارب کا اضافی بوجھ پڑے گا۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ اپریل میں فرنس آئل اور ڈیزل سے بجلی پیدا نہیں کی گئی، ایک ماہ میں ہائیڈل سے بجلی کی پیداوار 22.96 فیصد رہی اور اپریل میں مقامی کوئلے سے 10.19 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔مقامی گیس سے 11.28 فیصد اور درآمدی ایل این جی سے24.97 فیصد بجلی پیدا کی گئی، اپریل میں جوہری ایندھن سے 23.64 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔
2
وزیراعظم سے گورنر خیبر پختونخوا کی ملاقات، صوبے کے مسائل پر غور،اسلام آباد میں وزیراعظم شہباز شریف اور گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کی درمیان ہونے والی ملاقات میں صوبے کی سیاسی صورتحال اور مسائل پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم سے کے پی میں بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ پر بات ہوئی، چشمہ رائٹ کینال کیلئے بھی رقم رکھنے کی سفارش کی ہے، سوئچ آن یا آف کرنے سے مسائل حل نہیں ہوتے۔ملاقات کے بعد گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی میڈیا سے گفتگو
3
پاکستان کا نیا مواصلاتی سسٹم آج خلا میں روانگی کیلئے تیار،سپارکو اور چین کے اشتراک سے بنایا گیا پاکستان کا دوسرا مواصلاتی سسٹم روانگی کیلئے تیار ہے، سپارکو کا پاک سیٹ ایم ایم ون چین کے شی چانگ لانچ سینٹر سے خلا میں بھیجا جائے گا، ایم ایم ون کی لانچنگ سپارکو کے دفاتر میں بڑی سکرینز پر دکھائی جائے گی۔جدید ٹیکنالوجی سے لیس پاک سیٹ ایم ایم ون سیٹلائٹ لانچ کرنے کی تیاری مکمل ہے اور حتمی ریہرسل بھی کر لی گئی۔پاک سیٹ ایم ایم ون 15 برس تک کام کرے گا، اس سے پاکستان بھر میں ٹی وی نشریات، سیلولر فون سروس اور براڈبینڈ سروس بہتر بنانے میں مدد ملے گی، پاک سیٹ ون ایم ایم رواں برس اگست میں سروس فراہم کرنا شروع کر دے گا۔مواصلاتی سسٹم پورے پاکستان کو کوریج فراہم کرتے ہوئے کے اے بینڈ 10 گیگابائٹ بائٹس فی سیکنڈ صلاحیت کا حامل ہے۔
4
چینی صدر کا مشرق وسطیٰ پر بین الاقوامی امن کانفرنس بلانے کا مطالبہ، چین کے صدر شی جن پنگ نے آج بیجنگ میں چین – عرب تعاون فورم کے افتتاحی اجلاس کے موقع پر عرب ممالک کے ساتھ اپنے "گہرے تعلقات” کو خوش آئند قرار دیا۔چینی صدر کے خطاب کے موقع پر چار عرب ممالک مصر، متحدہ عرب امارات، بحرین اور تیونس کے سربراہان اور وزرائے خارجہ بھی موجود تھے۔جب بھی میں اپنے عرب دوستوں سے ملتا ہوں، مجھے اپنائیت کا گہرا احساس محسوس ہوتا ہے، چین اور چینی عوام اور عرب ممالک اور عوام کے درمیان دوستی قدیم اور طویل شاہراہ ریشم کے ساتھ دوستانہ تعلقات کے تبادلے سے پیدا ہوئی ہے۔صدر شی جن پنگ کا خطاب
5
بنچ کی عدم دستیابی، پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کیس ڈی لسٹ،الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق بنچ کی دستیابی پر کیس کی سماعت کی نئی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔الیکشن کمیشن نے بیرسٹر گوہر اور رؤف حسن کو آج کی سماعت کے لیے نوٹس جاری کر رکھے تھے۔الیکشن کمیشن کی جانب سے پی ٹی آئی کے 3 مارچ کو کروائے گئے انٹرا پارٹی الیکشنز پر 7 اعتراضات عائد کیے گئے تھے۔
6
پنجاب اور سندھ کے مختلف شہروں میں شدید گرمی کی لہر برقرار،صوبائی دارالحکومت لاہور میں صبح سویرے سورج اپنی پوری آب و تاب کے ساتھ چمکنے لگا، کم سے کم درجہ حرارت 28 جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 46 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موسم دن بھر گرم اور خشک رہے گا، ہوا کی رفتار 10 کلو میٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ہے۔موسم کا احوال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ پنجاب کے مختلف شہروں ملتان، ڈیرہ غازی خان، بہاولنگر، سرگودھا، جہلم میں درجہ حرارت 45 ڈگری تک متوقع ہے جبکہ آج شام لاہور، جہلم، راولپنڈی میں بارش کا امکان ہے۔دوسری جانب سندھ کے بعض اضلاع میں ایک ہفتے سے درجہ حرارت 50 ڈگری سے کم نہ ہو سکا۔
7
پنجاب کے اساتذہ کیلئے نئی ٹرانسفر پالیسی متعارف،پنجاب کے اساتذہ کیلئے نئی ٹرانسفر پالیسی متعارف کروا دی گئی، اب ہارڈشپ گراؤنڈز پر تبادلے پورا سال ہو سکیں گے۔وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے نئی ٹرانسفر پالیسی کی منظوری دے دی، نئی پالیسی کے تحت معذور، بیوہ، مطلقہ اور طویل فاصلہ کی صورت میں اساتذہ کی ٹرانسفر پورا سال کھلی رہے گی۔جنرل ٹرانسفر سال میں دو بار ہو سکے گی، میوچل ٹرانسفر کی اجازت سال میں دو بار ہو گی، انٹر ڈسٹرکٹ اور ویڈلاک ٹرانسفر بھی پورا سال کھلی رہے گی۔ تمام اقسام کی پروموشن کا عمل 30 دنوں میں مکمل کیا جائے گا، تمام ضلعی کمیٹیاں درخواستوں پر فیصلہ 30 دنوں میں یقینی بنانے کی پابند ہوں گی۔
8
سپریم کورٹ میں نیب ترامیم کالعدم قرار دینے کیخلاف اپیلوں پر سماعت آج ہو گی۔چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ سماعت کرے گا، جسٹس امین الدین، جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس حسن اظہر رضوی بینچ کا حصہ ہوں گے، سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی کو ویڈیو لنک کے ذریعے پیش کرنے کی ہدایت کر رکھی ہے۔
9
کینگروز کیخلاف سیریز: پاکستان فین زونز کی ٹکٹوں کا اعلان،میلبرن ون ڈے کے لیے پاکستان فین زون کی ٹکٹ کی قیمت 30 ڈالر مقرر کی گئی ہے جبکہ ایڈیلیڈ اور پرتھ ون ڈے میچز کی ٹکٹوں کی قیمت 45 ڈالر رکھی گئی ہے جو پری سیل میں 39 ڈالر میں بک کی جا سکتی ہے۔برسبین اور سڈنی میں پاکستان فین زونز کی ٹکٹ کی قیمت 30 ڈالر مقرر کی گئی ہے جبکہ ہوبارٹ میں میچ کے لیے ٹکٹ کی قیمت 45 ڈالر مقرر ہے جو پری سیل میں 39 ڈالر کی بک کی جا سکے گی۔ٹکٹوں کی پری سیل 4 جون سے شروع ہو گی جس کے لیے 3 جون تک رجسٹر کرنا لازمی ہے، بغیر رجسٹریشن کے ٹکٹوں کی جنرل سیل 14 جون سے شروع ہو گی۔
10
پی سی بی کا این او سی سے انکار، اسامہ کا ٹی 20 بلاسٹ سے معاہدہ منسوخ، ٹی 20 بلاسٹ میں لیگ سپنر اسامہ میر کو ووسٹرشائر ریپڈز کی نمائندگی کرنا تھی، این او سی نہ ملنے کے بعد ٹیم نے اسامہ میر کا معاہدہ منسوخ کر دیا۔ٹی 20 بلاسٹ کی فرنچائز ووسٹرشائر نے اسامہ میر کی جگہ ویسٹ انڈیز کے ہیڈن واش کو منتخب کر لیا ہے۔
11
اقوام متحدہ :ایرانی صدرابراہیم رئیسی کو خراج عقیدت، امریکہ بائیکاٹ کرے گا۔ق برطانوی خبر رساں ایجنسی کا بتانا ہے کہ 193رکنی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی روایتی طور پر کسی بھی عالمی رہنما کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے نشست کا اہتمام کرتی ہے جو اپنی وفات کے وقت ریاست کے سربراہ کے عہدے پر فائز ہوتے ہیں۔ایک امریکی اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر خبررساں ادارے کو بتایا کہ ’ہم کسی بھی حیثیت میں اس تقریب میں شرکت نہیں کریں گے۔‘قبل ازیں امریکی بائیکاٹ کی اطلاع نہیں ملی تھی، نیویارک میں اقوام متحدہ میں ایران کے مشن نے اس معاملے پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا۔
12
شہر قائد کراچی میں 100 روپے کی شرط جیتنے والا 11 سالہ بچہ زندگی کی بازی ہار گیا۔ کراچی کے علاقے افغان بستی کے 11 سالہ شاہ محمد نے گھر کے قریب موجود ٹھیلے والے سے سرکہ پینے کیلئے 100 روپے کی شرط لگائی، سرکہ پینے کے بعد بچے نے بوتل بھی پی لی، اس کے بعد گھر پہنچا تو الٹیاں شروع کر دیں۔11 سالہ شاہ محمد کو حالت زیادہ خراب ہونے پر قریبی ہسپتال منتقل کیا لیکن وہ دوران علاج دم توڑ گیا، پولیس نے شرط لگانے پر ٹھیلے والے کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کر دیا، بچے کی لاش ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئی۔
13
شدید گرمی سے بجلی کا شارٹ فال بڑھنے لگا، لوڈشیڈنگ کا جن بھی بے قابو،ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار 9 میگا واٹ تک پہنچ گیا اور ملک بھر میں 8 گھنٹے تک بجلی کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے جبکہ لائن لاسز والے علاقوں میں 12 سے 14 گھنٹے لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔ذرائع کے مطابق ملک میں بجلی کی طلب 26 ہزار میگا واٹ ہے جبکہ بجلی کی پیداوار 19 ہزار 991 میگاواٹ ہے، پن بجلی ذرائع سے 7 ہزار 116 میگا واٹ بجلی پیدا ہو رہی ہے۔سرکاری تھرمل پاور پلانٹس 613 میگا واٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں، نجی شعبے کے بجلی گھروں کی پیداوار 7 ہزار 717 میگا واٹ ہے۔