1
سندھ حکومت نے صوبے میں 16 مختلف محکموں کا مشترکہ سندھ بزنس ون اسٹاپ شاپ متعارف کرانے کا فیصلہ کر لیا۔سندھ بزنس ون اسٹاپ ون شاپ کی منظوری وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت کابینہ اجلاس میں دی گئی۔ مراد علی شاہ نے تمام متعلقہ محکموں کو اپنے قوانین کا ڈرافٹ تیار کرنے کی ہدایت بھی کردی۔سندھ بزنس ون اسٹاپ شاپ ایک وقت میں 16 مختلف محکموں کا مشترکہ سسٹم ہوگا اور یہ ایپلیکیشن سرمایہ کاری لانے کے لیے اہم سنگ میل ثابت ہو گی۔
2
وزیراعظم کو جاکر بتا دیں سپریم کورٹ میں کالی بھیریں نہیں ہیں: جسٹس اطہر کا اٹارنی جنرل سے مکالمہ،سپریم کورٹ میں نیب ترامیم کالعدم قرار دینے کے خلاف حکومتی اپیلوں پر سماعت چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے کی۔سماعت کے دوران ایک موقع پر جسٹس اطہر من اللہ نے اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا اٹارنی جنرل صاحب، وزیراعظم کو جا کر بتا دیجیے گا کہ سپریم کورٹ میں کوئی کالی بھیڑیں نہیں ہیں۔جسٹس اطہر من اللہ کا مزید کہنا تھا وزیراعظم سے کہیں اگر سپریم کورٹ میں کوئی کالی بھیڑیں ہیں تو پھر آپ ان کے خلاف ریفرنس دائر کریں۔
3
ریاض: سعودی وزارتِ داخلہ نے حج سیزن کے دوران مکہ مکرمہ میں غیر قانونی داخلے پر سزاؤں کے نفاذ کا اعلان کردیا۔مکہ مکرمہ میں غیر قانونی داخلے پر سزاکا نفاذ اتوار 2 تا 20 جون ہوگا، غیر قانونی طور پر داخل ہونے والوں پر 10ہزار ریال جرمانہ ہوگا، قانون کی خلاف ورزی پر غیرملکی کو بے دخل کرکے بلیک لسٹ کیا جائےگا جب کہ بغیر اجازت نامہ عازمین کو مکہ لےجانے پر 6 ماہ قید اور 50 ہزارریال جرمانہ ہوگا۔
4
کام نہ ہوتو کیا وزیر کا سر پھوڑا جائے؟ پی ٹی آئی کے مقامی عہدیدار نے وزیراعلیٰ سے رائے مانگ لی۔ندیم اتمان خیل کے مطابق وزیراعلیٰ نے کہا تھا کہ کوئی افسر رشوت لیتا ہے اور کام نہیں کرتا تو پتھر اٹھا کراس کا سر پھوڑیں؟علی امین گنڈاپور سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ کوئی وزیر ورکر کا کام نہ کرے تو اس کے ساتھ کیا رویہ اختیار کیا جائے؟وزیر کا سر بھی پھوڑا جائے یا نہیں، کیا وہ اس سے بالاتر ہے؟ وارننگ دے رہا ہوں اگر ورکر کا کام نہیں ہوگا تو کوئی وزیر آفس میں کام نہیں کرے گا۔
5
پی ٹی آئی کا خیبرپختونخوا میں پارٹی کی تشکیل نو کرنے کا فیصلہ، پشاور میں ایم این اے ارباب شیر علی پارٹی منظم کرنے کی ذمہ دار ہیں، امید ہے صدور پارٹی کو مضبوط کریں گے۔ ہمارا سب سے بڑا چیلنج بانی پی ٹی آئی کو رہائی دلانا ہے۔
6
الیکشن ٹربیونل میں پیش نہ ہونے پر این اے 48 سے کامیاب خرم نواز پر 15 ہزار کا جرمانہ،اسلام آباد کے حلقوں کیلئے قائم الیکشن ٹربیونل کے جج جسٹس طارق محمود جہانگیری نےآج این اے 48 اور این اے 46 میں مبینہ دھاندلی کے خلاف اپیلوں پر سماعت کی۔این اے 48 میں مبینہ دھاندلی کے خلاف اپیل کی سماعت کے دوران آزاد امیدوار مصطفیٰ نواز کھوکھر اور پی ٹی آئی امیدوار علی بخاری کے فارم 45 میچ کرگئے۔ عدالت نے سماعت کے دوران پیش نہ ہونے پر این اے 48 سے کامیاب مسلم لیگ (ن) کے امیدوار راجہ خرم نواز پر بھی 15 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا۔ الیکشن کمیشن نے فارم 45,46,47 کی سرٹیفائیڈ کاپی عدالت میں جمع کروا دیں۔
7
آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی زیر صدارت ہونے والی کور کمانڈرز کانفرنس میں ایک بار پھر 9 مئی کے ملزمان کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا گیا کہ 9 مئی کے مجرموں کے خلاف فوری، شفاف عدالتی اور قانونی کارروائی کے بغیر ملک سازشی عناصر کے ہاتھوں یرغمال رہے گا۔ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت 83 ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس ہوئی جس میں کور کمانڈرز، پرنسپل اسٹاف آفیسرز اور پاک فوج کے تمام فارمیشن کمانڈرز نے شرکت کی۔فورم نے شہداء کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور ملک کی حفاظت، سلامتی اور خود مختاری کیلئے مسلح افواج کے افسران و جوانوں، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور پاکستانی شہریوں سمیت شہداء کی عظیم قربانیوں کو زبردست خرا ج عقیدت پیش کیا۔
8
جو بائیڈن کا یوکرین کو روس کیخلاف امریکی ہتھیار استعمال کرنے کی اجازت دینے پر غور، وزیرخارجہ انٹونی بلنکن نے بھی روس پرحملوں کیلئے یوکرین کو امریکی ہتھیار استعمال کرنے کی اجازت دینے کا اشارہ دے دیا۔امریکی صدر کو یہ تشویش بھی لاحق ہےکہ آیا روس کے حملوں کو یوکرین پسپا کرسکتا ہے یا نہیں۔اس کے علاوہ امریکا کی جانب سے روس کو ٹیکنالوجی کی مبینہ فراہمی پرچین کے خلاف اقدامات پربھی غور کیا جارہا ہے۔
9
پاکستانی کوہ پیما نائلہ کیانی لڑکیوں کی تعلیم کیلئے خیرسگالی سفیر مقرر،نائلہ کیانی کا کہنا ہےکہ خواتین کی تعلیم کےلیے خیرسگالی کا سفیر مقرر ہونا اعزاز ہے، ترقی کے لیے واحد راستہ تعلیم ہے۔نائلہ کیانی 8 ہزار میٹر سے بھی بلند 11 چوٹیاں سر کرنے والی واحد پاکستانی خاتون ہیں۔
10
پاکستان کیلئے ایک اور تاریخی دن، دوسرا کمیونی کیشن سیٹلائٹ آج خلاء میں بھیجا جائے گا۔جو پاکستان کے مواصلاتی نظام کو بہتر بنانے میں اپنا اہم کردار ادا کرے گا۔5 ٹن وزنی سیٹلائٹ جدید ترین مواصلاتی آلات سے لیس ہے، اس سیٹلائٹ کے ذریعے پاکستان کے طول و عرض میں تیز ترین انٹرنیٹ کی سہولت فراہم کی جاسکے گی۔اس کے علاوہ سیٹلائٹ زمین سے 36 ہزار کلومیٹر کی اونچائی پر مدار میں داخل کیا جائے گا، اس کو زمین سے مدار تک پہچنے میں 3 سے 4 روز لگ سکتے ہیں۔