1
نیب ترامیم کیس کی سماعت براہ راست نشر کرنے کی درخواست مسترد،چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بنچ نیب ترامیم کالعدم قرار دینے کے خلاف حکومتی اپیلوں پر سماعت کر رہا ہے، جسٹس امین الدین، جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس حسن اظہر رضوی بنچ کا حصہ ہیں۔بانی پی ٹی آئی عمران خان ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش ہوئے ہیں، بانی پی ٹی آئی نے رائل بلیو کلر کی شرٹ اور ڈارک بلیو کلر کی جینز پہن رکھی ہے۔سماعت کے آغاز پر کیس کی سماعت میں مختصر وقفہ کر دیا گیا، عدالت نے ریمارکس دیئے کہ براہ راست سماعت پر تھوڑی دیر تک بتاتے ہیں۔جسٹس اطہر من اللہ نے براہ راست نشریات کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ سماعت پہلے بھی براہ راست دکھائی جاتی تھی تو اب بھی براہ راست ہونی چاہیے۔اس پر خیبر پختونخوا کے ایڈووکیٹ جنرل نے کہا کہ یہ مقدمہ عوامی مفاد اور دلچسپی کا ہے، چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ یہ ٹیکنیکل کیس ہے اس میں عوامی مفاد کا معاملہ نہیں۔ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا نے بتایا کہ ہم نے متفرق درخواست دائر کی ہے کہ سماعت براہِ راست دکھائی جائے جس پر چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ یہ عوامی مفاد کا مقدمہ نہیں، آپ اپنی نشست پر بیٹھ جائیں۔بعد ازاں بنچ کیس کی سماعت براہ راست دکھانے پر مشاورت کرنے کیلئے اٹھ کر چلا گیا۔سماعت کے دوبارہ آغاز پر سپریم کورٹ نے نیب ترامیم کیس کی سماعت براہ راست نشر کرنے کی درخواست مسترد کر دی اور کیس کی سماعت لائیو نہ دکھانے کا فیصلہ کیا، فیصلہ چار- ایک سے کیا گیا ہے۔14 مئی کو سپریم کورٹ نے قومی احتساب بیورو ترامیم کو کالعدم قرار دینے کے خلاف سماعت کے دوران سابق وزیر اعظم عمران خان کو بذریعہ وڈیولنک پیش ہونے کی اجازت دی تھی۔
2
آذربائیجان سے دیرینہ تعلقات، کوپ 29 کے انعقاد پر پاکستان مکمل حمایت کریگا،اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ وزیر خارجہ آذربائیجان کو دورہ پاکستان پر خوش آمدید کہتا ہوں، باہمی سرمایہ کاری کے حوالے سے دونوں ممالک کے درمیان گفتگو ہوئی۔ملاقات کے دوران ثقافت، تعلیم اور پارلیمانی وفود کے تبادلوں پر بات چیت ہوئی، کوپ 29کے انعقاد میں پاکستان آذربائیجان کی مکمل حمایت کرے گا،پاکستان آذربائیجان کی خودمختاری کا بھی مکمل حامی ہے۔ آذربائیجان کی تجارتی برادری کو سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہیں، پاکستان میں آذربائیجان کیلئے چاول کی ایکسپورٹ کے مواقع موجود ہیں۔باکو میں میڈیکل کے شعبے میں پاکستانی طلبہ زیر تعلیم ہیں، ملاقات کے دوران توانائی کے شعبے میں تعاون کو بڑھانے پر بات چیت ہوئی، پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کا سامنا ہے، موسمیاتی تغیر کے اثرات سے نمٹنے کیلئے اقدامات ضروری ہیں، دونوں ممالک ماحولیاتی تبدیلی اورقابل تجدید توانائی پر تعاون کو فروغ دے رہے ہیں۔وزیر خارجہ آذربائیجان جیہون بیراموف کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس
3
حکومت نے فیض آباد دھرنا کیس سے متعلق نئی کابینہ کمیٹی بنا دی۔ق فیض آباد دھرنے کی تحقیقات کے لیے نیا کمیشن بنانا چاہیے یا نہیں؟ کمیٹی سفارش کرے گی۔کابینہ ڈویژن کے نوٹس کے مطابق کابینہ کمیٹی 2 ہفتے میں اپنی سفارشات دے گی، کمیٹی اگر نیا کمیشن بنانے کی سفارش کرتی ہے تو ٹی او آرز کا تعین بھی کرے گی۔کابینہ کمیٹی کی سربراہی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کریں گے، وزیر داخلہ، وزیر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن، اٹارنی جنرل اور سیکرٹری قانون کمیٹی کے ممبران ہوں گے۔
4
اسلام آباد: خاورمانیکا پر ضلعی عدالت میں حملے کا مقدمہ درج،مقدمہ ضلعی عدالت کے سکیورٹی انچارج کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے، مقدمے میں پی ٹی آئی وکلا نعیم حیدر پنجوتھہ ،علی اعجاز بٹر ، زاہد بشیر ڈار، عثمان گِل سمیت 6 وکلا اور 20سے 25 نامعلوم افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔مقدمے کے متن کے مطابق گزشتہ روز سماعت کے دوران وکلاء اور پرائیویٹ افراد نے احاطہ عدالت میں ہلڑ بازی کی ، مجمع کی قیادت ایڈووکیٹ برکی کر رہے تھے، ایڈووکیٹ برکی نے خاور مانیکا کو للکارا کہ آج اس کو زندہ نہیں چھوڑنا، ایڈوکیٹ برکی نے خاور مانیکا کو دھکا مارا اور نعیم پنجوتھا نے مکوں سے حملہ کیا، نعیم حیدر پنجوتھہ اور علی اعجاز بٹر نے خاور مانیکا پر حملہ کیا تو وہ زمین پر گر گئے ۔درج مقدمے میں دہشتگردی ، کار سرکار میں مداخلت سمیت 10 سنگین دفعات بھی شامل کی گئی ہیں ۔
5
کسانوں سے گندم نہ خریدنے پر پنجاب حکومت سے جواب طلب،لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے ایڈووکیٹ فرحت منظور چانڈیو کی درخواست پر سماعت کی، درخواست میں چیف سیکرٹری پنجاب سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔پنجاب حکومت کی طرف سے اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل حسن اعجاز چیمہ عدالت میں پیش ہوئے۔درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کہ حکومت نے 3900 روپے فی من گندم خریداری کیلئے پالیسی جاری کی، کسانوں کو بروقت باردانہ فراہم نہیں کیا جا رہا، حکومت نے 22 اپریل سے کسانوں سے گندم خریداری شروع کرنا تھی۔درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت حکومت کو فوری سرکاری ریٹ پر کسانوں سے گندم خریدنے اور کسانوں کو باردانہ فراہم کرنے کا حکم دے۔بعدازاں عدالت نے کسانوں سے گندم نہ خریدنے اور باردانہ نہ دینے کے خلاف درخواست پر پنجاب حکومت سمیت فریقین سے آئندہ سماعت پر جواب طلب کر لیا۔
6
سید یوسف رضا گیلانی سے وزیر خزانہ اور محصولات محمد اورنگزیب کی ملاقات ، وزیرِ خزانہ نے عوام دوست بجٹ کی تیاری بارے قائمقام صدر کو بریف کیا۔ آئندہ بجٹ میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کی ضرورت ہے ، محصولات بڑھانے کیلئے جامع حکمت عملی کی ضرورت ہے ۔ملاقات میں وزیرِ خزانہ نے قائمقام صدر کو مہنگائی پر قابو پانے کیلئے حکومتی اقدامات سے بھی آگاہ کیا ، اس موقع پر وزیرخزانہ نے کہا کہ مہنگائی میں واضح کمی حکومت کی مسلسل اور غیر متزلزل اقدامات کا ثمر ہے۔
7
پنجاب میں نیا لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2024 اربن، رورل کو مکمل تقسیم کرنے کی تجویز،مسودہ بلدیاتی ایکٹ 2024 ڈویژنل ہیڈکوارٹرز میں میٹرو پولیٹن کارپوریشن بنانے کی تجویز ہے ، نئی مردم شماری کے مطابق بلدیاتی حلقہ بندی ہو گی ، 20 ہزار سے کم آبادی میں یونین کونسل قائم ہوگی، لاہور میں یونین کونسلز کی تعداد 600 کرنے جبکہ سات لاکھ سے اُوپر آبادی کیلئے میٹروپولیٹن کارپوریشن بنائی جانے کی تجویز دی گئی ہے۔مسودہ بلدیا تی ایکٹ 2024 میں پندرہ ہزار سے 50 ہزار آبادی تک ٹاؤن کمیٹی کی تجویز دی گئی جبکہ پچاس ہزار سے 2 لاکھ آبادی میں میونسپل کمیٹی بنانے کی تجویز ہے۔مسودہ بلدیاتی ایکٹ 2024 میں دو لاکھ سے 5 لاکھ تک آبادی کیلئے میونسپل کارپوریشنز بنانے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ کمیٹی ممبران کی بلدیاتی اداروں کی مدت چار سال مقرر کرنے کی تجویز ہے ۔وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق
8
ریٹائرڈ ججز کو الیکشن ٹریبونل مقرر کرنے سے متعلق صدارتی آرڈیننس چیلنج،لاہور ہائیکورٹ میں درخواست شہری مشکور حسین نے ندیم سرور ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر کی، درخواست میں وفاقی حکومت، وزارت قانون سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست گزار نے کہا کہ صدارتی آرڈیننس بدنیتی پر مبنی ہے، ٹریبونل مقرر کرنے سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ آچکا ہے، اس آرڈیننس کا اطلاق الیکشن 2024 پر نہیں ہوسکتا۔دائر درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت صدارتی آرڈیننس کو غیر قانونی اور غیر آئینی قرار دیتے ہوئے پٹیشن کے حتمی فیصلے تک اس آرڈیننس کا اطلاق روکے۔
9
ٹی 20 ورلڈکپ: پاک بھارت میچ سے قبل دہشتگردی کا خطرہ،امریکی شہر نیویارک میں پاک بھارت میچ کے لیے سکیورٹی کا مسئلہ سر اٹھانے لگا، 9 جون کو ہونے والے ٹاکرے سے قبل دہشت گردی کے حملے کی خبریں گردش کر رہی ہیں۔نیویارک انتظامیہ نے دھمکیوں کے بعد پاک بھارت میچ کے لیے سکیورٹی بڑھا دی ہے۔دھمکی آمیز رپورٹس سامنے آنے کے بعد سکیورٹی بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ ان رپورٹس کے حوالے سے ابھی کوئی ثبوت نہیں ملا ہے۔
10
آئندہ مالی سال ایف بی آر کیلئے12ہزار 900ارب کے ٹیکس ہدف مقرر کرنے کی تجویز، وزیر اعظم کی بریفنگ میں ایف بی آر نے آئندہ مالی سال 15 سو ارب روپے سے زائد نئے ٹیکسز لگانے کی تجویز دی ہے، وزیراعظم نے تجاویز کو حتمی شکل دینے کی ہدایت کردی۔ درآمدی فوڈ آئٹم کی سپلائی پر سیلز ٹیکس شرح بڑھانے اور سولر پینل پر سیلز ٹیکس کی تجویز آئندہ وفاقی بجٹ کیلئے آئی ایم ایف نے تمام ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کی شرط عائد کی۔
11
گوگل ملائیشیا میں ڈیٹا سنٹر، کلاؤڈ ریجن کے قیام کیلئے 2 ارب ڈالرکی سرمایہ کاری کریگا۔ملائیشیا کی سرمایہ کاری، تجارت اور صنعت کی وزارت نےکہا ہے یہ سرمایہ کاری ملک میں صحت کی دیکھ بھال، تعلیم اور مالیات سمیت مختلف شعبوں میں 26,500 ملازمتیں پیدا کرے گی۔گوگل اور اس کی پیرنٹ فرم الفابیٹ کے صدر اور چیف انویسٹمنٹ آفیسر روتھ پوراٹ نے کہا ہے کہ کوگل کا پہلا ڈیٹا سینٹر اور گوگل کلاؤڈ ریجن ملائیشیا میں اب تک کی ہماری سب سے بڑی سرمایہ کاری ہے۔ یہ سرمایہ کاری ملائیشیا کی حکومت کے ساتھ اپنی کلاؤڈ فرسٹ پالیسی سمیت بہترین درجے کے سائبر سکیورٹی معیارکو آگے بڑھانے کیلئے ہماری شراکت پر استوار ہے۔


