1
کوہلی کو تنقید کا نشانہ بنانے پر قتل کی دھمکیاں دی گئیں: کیوی کمنٹیٹر کا انکشاف،سائمن ڈول کو آئی پی ایل 2024 کے دوران ویرات کوہلی کے اسٹرائیک ریٹ پر تنقید کرنے پر کرکٹر کے مداحوں کی جانب سے قتل کی دھمکیاں موصول ہوئیں۔ میں ویرات کوہلی کے بارے میں ہزار اچھی باتیں کرلوں کوئی نہیں دیکھتا لیکن جیسے ہی ایک منفی بات کرتا ہوں تو مجھے مارنے کی دھمکیاں ملتی ہیں۔ میں کسی پر ذاتی تنقید نہیں کرتا نہ ہی میرا ایسا کوئی مقصد ہوتا ہے، ویرات کوہلی سے میری اچھی بات چیت ہے اور ہمارے درمیان کوئی مسئلہ نہیں ہے۔کرک بز کو دیے گئے انٹرویو میں سائمن ڈول کی گفتگو
2
بھکر میں خسرہ کی وبا پھیلنے کے بعد ضلع بھر میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔2 دن کےدوران 13 بچوں میں خسرہ کی تشخص ہوئی ہے۔ ضلع کے تمام مراکز صحت میں خسرہ کے لیے وارڈ قائم کردیےگئے ہیں۔دریا خان میں خسرہ سے ایک بچے کی ہلاکت کی بھی اطلاع ہے، تحقیقات کر رہے ہیں۔سی ای او ہیلتھ بھکر
3
اسٹاک ایکسچینج میں کاروبارکا ملاجلا رجحان، 100 انڈیکس میں 41 پوائنٹس کا اضافہ،پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا ملا جلا دن رہا اور 100 انڈیکس 41 پوائنٹس اضافے سے 74 ہزار 878 پر بند ہوا۔کاروباری دن میں آج 100 انڈیکس 714 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔ آج پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 41 کروڑ شیئرز کے سودے 14.9 ارب روپے میں طے ہوئے۔مارکیٹ کیپٹلائزیشن 17 ارب روپےکم ہوکر 10066 ارب روپے ہے۔
4
انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری،آج انٹر بینک تبادلہ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر 278 روپے 50 پیسے پر بند ہوا۔آج انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ ہوا۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 2 پیسے اضافے کے بعد 279.49 روپے ہے۔گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 40 پیسے پربند ہوا تھا۔
5
(ن) لیگ کی اتحادی جماعت آئی پی پی کا بجٹ کے بعد پنجاب کابینہ میں شمولیت کا فیصلہ،استحکام پاکستان پارٹی نے پنجاب میں دو وزارتیں مانگ لی ہیں جس میں شعیب صدیقی اور غضنفر عباس چھینہ کیلئے وزارتوں کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ آئی پی پی کو ایک پارلیمانی سیکرٹری یا کسی محکمے کی چیئرمین شپ دی جائےگی جب کہ اس سلسلے میں علیم خان کی وطن واپسی پر (ن) لیگ کے ساتھ معاملات طے کیے جائیں گے۔دوسری جانب (ن) لیگ کی جانب سے استحکام پاکستان پارٹی کو ایک وزارت دینے کا عندیہ دیا ہے۔
6
پاکستان اور انگلینڈ کا چوتھا ٹی ٹوئنٹی بھی بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ،انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان چار میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آخری میچ آج لندن کے اوول گراؤنڈ میں کھیلا جانا ہے ۔تاہم میچ سے قبل لندن میں تیز بارش شروع ہوگئی ہے اورخدشہ ہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کا چوتھا ٹی ٹوئنٹی بھی بارش سے متاثر ہوگا۔پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا آخری ٹی ٹوئنٹی رات ساڑھے 10 بجے شیڈول ہے۔
7
وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے واضح کیا ہےکہ لائن لاسز والے فیڈرز پر لوڈشیڈنگ جاری رہے گی۔ نیٹ میٹرنگ کی پالیسی جاری رہے گی، اگر اس میں تبدیلی ہوئی تو اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے کریں گے۔گزشتہ روز 29 مئی کو بجلی کی طلب 25 ہزار 820 میگاواٹ تھی اور 4 ہزار 232 میگاواٹ کی لوڈشیڈنگ کی گئی، صرف بہت زیادہ نقصانات والے فیڈرز پر لوڈ شیڈنگ کی جاتی ہے اور زیرو نقصانات والے فیڈرز پر لوڈشیڈنگ نہیں ہوتی، نقصانات والے فیڈرز کو بجلی دینے سے گردشی قرضہ بڑھتا ہے۔اسلام آباد میں وزیرمملکت علی پرویز ملک کے ہمراہ پریس کانفرنس


