حیدرآباد:( ای پیآئی) سانحہ گیس سیلنڈر پریٹ آباد جاں بحق 5 بچوں کی نماز جناہ ادا کردی گئی۔
دوسری جانب سانحہ پریٹ آباد میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 8 ہوگئی۔ کراچی میں زیر علاج عبدالھادی ولد اصغر قریشی عمر 12 سال چھٹی جماعت کا طالبعلم جاں بحق ہوگیا۔ مزید متعدد افراد کی حالت تشویشناک ہے
دریں اثنا علی رضا اور بلال کی نماز جنازہ الگ الگ ادا کی گئی۔تین بچوں عبدالرحیم، حسنین اور ایان کی اجتماعی نماز جنازہ ادا کی گئی نماز جنازہ میں ڈی سی حیدر آباد زین العابدین، ڈی آئی جی طارق رزاق دھاریجو ،ایس ایس پی ڈاکٹر فرخ لنجار کی بھی شرکت
نمازجنازہ میں ایم کیوایم پاکستان کے اراکین قومی اسمبلی عبدالعلیم خانزادہ ، وسیم حسین، ناصر حسین قریشی بھی شریک ہوئے
میئر حیدرآباد کاشف شورو، ڈپٹی میئر صغیر قریشی بھی نماز جنازہ میں شریک تھے.
ایم پی اے پریٹ آباد ناصر حیسن قریشی نے بتایاکہ حیدرآباد گیس سلینڈر واقعے میں تاحال6 افراد جان کی بازی ہارچکے ہیں، جاں بحق ہونے والے بچوں میں بلال، آذان، علیان، رحیم، محمد رضا اور علی شامل ہیں،
قبل ازیں رہنما پی ٹی آئی حلیم عادل شیخ کی حیدرآباد پریٹ آباد کے علاقے میں پہنچے حلیم عادل شیخ نے پریٹ آباد سلینڈر دھماکے میں جاں بحق افراد کے ورثاء سے تعزیت کی. حلیم عادل شیخ نے کہاکہ شہری علاقوں میں یہ دکانیں کیوں موجود ہیں کون جواب دے گا،

حلیم عاد؛ل شیخ نے کہاکہ حیدرآباد میں لوگ جل گئے، یہاں اسپتال میں سہولیات نہیں، لوگوں کو کراچی ریفر کیا گیا، سندھ حکومت شہریوں کو سہولیات دینے میں ناکام ہوچکی ہے.


