1
سابق صدرعارف علوی نے کہا ہے کہ عمران خان نے صرف حمود الرحمان کمیشن کی رپورٹ پڑھنے کا کہا، کچھ غلط نہیں کیا۔بانی پی ٹی آئی کے حوالے سے نوجوانوں کو گمراہ کیا گیا ہے اور یہ کہتے ہیں سوشل میڈیا نوجوان نسل کو گمراہ کر رہا ہے۔ بیرونی سرمایہ کاری نہیں آئے گی جب تک لوگوں کا آپ پر اعتماد نہیں ہوگا، معیشت کو تباہ نہ کریں، کیا ایم کیو ایم کراچی سے جیت سکتی ہے؟ سابق صدرکی میڈیا سے گفتگو ،کہا برداشت نہ کرنے والا معاملہ بانی پی ٹی آئی کا نہیں ہے، زوم اِن کریں کہ معاملہ کیسے ٹھیک ہو سکتا ہے، قانون کی حکمرانی قائم کرو، مینڈیٹ واپس کرو، بات نہ کرنا کم عقلی ہے۔
2
متنازعہ ویڈیو معاملہ: بیرسٹر گوہر، عمر ایوب اور رؤف حسن کو بھی نوٹس جاری،بانی پی ٹی آئی عمران خان کے اکاؤنٹ سے شیخ مجیب الرحمان ویڈیو کی اپ لوڈنگ کے معاملے میں مزید پیش رفت ہوئی۔بانی پی ٹی آئی عمران خان کے بعد ایف آئی اے نے بیرسٹر گوہر، عمرایوب اور رؤف حسن کو بھی نوٹس جاری کر دیئے، تینوں پی ٹی آئی سینئر رہنماؤں کو منگل کو ایف آئی اے نے 11 بجے انکوائری کیلئے بلا لیا۔نوٹس بانی پی ٹی آئی کے آفیشل ایکس اکاؤنٹ کے غیر قانونی استعمال پر کی جانے والی انکوائری پر جاری کئے، نوٹس کے متن کے مطابق بانی پی ٹی آئی کے آفیشل اکاؤنٹ سے ریاست اور ریاستی اداروں کے خلاف عوام کو اشتعال دلانے کی کوشش کی گئی جس سے عوام میں خوف اور بے چینی پھیلنے کا خدشہ ہے۔
3
وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ شیخ مجیب الرحمان کے معاملے پر قانون اپنا راستہ خود بنائے گا، ہم نے کیا کرنا ہے، پی ٹی آئی خود اپنے اوپر پابندی لگا رہی ہے۔تحریک انصاف والے انٹرا پارٹی الیکشن بھی نہیں کروا رہے، اپنا انتخابی نشان بھی گنوا دیا۔ رات گئے پٹرول کی قیمتوں کے معاملے پر کیا ہوا کچھ علم نہیں، ریٹائرڈ ججز پر مشتمل الیکشن ٹریبونلز قائم کرنا وقت کی ضرورت ہے۔ سماج اور رویوں میں تبدیلی بتدریج ہوتی ہے، سماج میں جو چیزیں آجائیں وہ یکسر تبدیل نہیں ہوتیں، آہستہ آہستہ تبدیل ہوتی ہیں۔وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کی میڈیا سےگفتگو عدم برداشت کا کلچر ہم سب کیلئے باعث تکلیف ہے، وزیراعظم نے اقتدار سنبھالا تو مجھے پینڈنگ ایشوز کو حل کرنے کی ہدایات دیں، معاشرے اور سماج میں رویوں کی تبدیلی ضروری ہے ، مذہبی رواداری کے حوالے سے پاکستان ایسا نہیں تھا جو افغان وار کے بعد ملا۔
4
پٹرول کی قیمتوں میں نامناسب کمی کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج،وزیراعظم شہباز شریف کی سفارش کے باوجود پٹرول کی قیمت میں 15 روپے فی لیٹر کمی نہ کرنے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔لاہور ہائیکورٹ میں درخواست اظہر صدیق کی جانب سے دائر کی گئی۔درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ عالمی سطح پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے پیمانے پر کمی ہوئی، وزیراعظم نے پٹرول کی قیمت میں 15 روپے فی لیٹر کمی کی سفارش کی۔وزارت خزانہ نے وزیراعظم کی سفارش مسترد کر کے غیر قانونی اقدام کیا۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت وزارت خزانہ کو وزیراعظم کی سفارش کے مطابق پٹرول کی قیمت میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کا حکم دے۔
5
وفاقی وزیر پٹرولیم مصدق ملک نے کہا کہ ہر وزارت کو اہداف دیئے تاکہ غریب آدمی پرمہنگائی کا بوجھ کم ہو۔ہدف میں غریبوں کی مدد کرنا اور ان پر مہنگائی کا بوجھ کم کرنا ہے، وزیراعظم کہتے ہیں غریب آدمی کاکیا قصور ہے، غریب آدمی مہنگائی کے بوجھ تلے دبتا جارہاہے، بین الاقوامی سطح پر قیمتیں بڑھی ہیں جس کا ہمیں بھی سامنا کرنا پڑا ہے۔وزیراعظم کی کوشش ہے کہ غریب کا بچہ جب پڑھ کر نکلے تو اس ملک میں اُس کیلئے نوکری ہو، راستے میں بہت مشکلات آئیں، ہم ایک دوسرے کو موردالزام ٹھہراتے رہے، تمام مشکلات کے باوجود ہم اہداف پورا کرنے کی طرف گامزن ہیں، مہنگائی کی شرح 37فیصد سے کم ہوکر 17 فیصد پر آگئی ہے۔پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم کرنے کی بھر پور کوشش کررہے ہیں ، کوشش کررہے ہیں بجٹ میں عوام کو ریلیف ملے ، تجارتی خسارے میں کمی سے ڈالر کی قیمت میں استحکام آیا ہے، تجارتی خسارہ 4ارب ڈالر سے کم ہو کر20کروڑ ڈالر رہ گیا جبکہ فوڈ انفلیشن40 سے کم ہو کر 11 فیصد پر آ چکی ہے۔
6
غزہ کیلئے انسانی ہمدردی کی بین الاقوامی کانفرنس اردن میں 11 جون کو ہوگی۔ مسئلہ فلسطین میں ایک اہم فریق ملک اردن اس سے پہلے بھی غزہ جنگ کے حوالے سے کافی متحرک رہا ہے، شاہ اردن نے کم از کم دو بار امریکہ کا دورہ کیا ہے، جبکہ امریکی وزیر خارجہ بلنکن و دیگر حکام کئی بار اردن آچکے ہیں تاہم اب اردن نے مصر اور اقوام متحدہ کے ساتھ مل کر ہنگامی سربراہی کانفرنس کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اس مجوزہ کانفرنس میں ڈونر ملکوں اور اداروں کو بطور خاص شرکت کے لیے کہا جائے گا، اور یہ امکان ہے کہ کئی حکومتوں کے سربراہان بھی اس کانفرنس میں شرکت کریں گے۔
7
محسن نقوی کی انگلینڈ و ویلز کرکٹ بورڈ کے چیئرمین سے ملاقات،ملاقات کے دوران حالیہ پاکستان انگلینڈ ٹی 20 سیریز اور آئندہ ہونے والی کرکٹ سیریز پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ اکتوبر میں پاکستان میں پاک انگلینڈ ٹیسٹ کرکٹ سیریز پر بھی بات چیت ہوئی۔چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے چیئرمین انگلینڈ و ویلز کرکٹ بورڈ رچرڈ تھامسن کو پاک انگلینڈ سیریز پر دورہ پاکستان کی دعوت دی اور ٹی 20 کرکٹ سیریز میں بہترین انتظامات پر شکریہ ادا کیا۔ملاقات میں ٹی 20 ورلڈ کپ کی تیاریوں کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی، دونوں چیئرمینز نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے لئے ایک دوسرے کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور محسن نقوی نے آئندہ برس پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی کے انعقاد کے انتظامات سے آگاہ کیا۔
8
سانحہ 9 مئی: اعجاز چودھری کی 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر ریکارڈ طلب،انسداد دہشت گردی عدالت میں جناح ہاؤس، عسکری ٹاور حملہ اور تھانہ شادمان نذر آتش سمیت نو مئی کے 8 مقدمات میں پی ٹی آئی رہنما اعجاز چودھری کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی۔اعجاز چودھری کے وکیل میاں علی اشفاق ایڈووکیٹ نے دلائل دیتے ہوئے بتایا کہ پولیس نے مقدمات کا ریکارڈ پیش نہیں کیا، عدالت نے تفتیشی افسر اور متعلقہ تھانہ ایس ایچ او کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے، انسداد دہشتگردی عدالت کے ایڈمن جج خالد ارشد نے وارنٹ جاری کئے۔عدالت نے آئندہ سماعت پر سپیشل پراسیکیوٹر سے دلائل طلب کر لئے، عدالت نے مزید سماعت 4 جون تک ملتوی کر دی، عدالت نے پراسیکیوشن کو مقدمات کا ریکارڈ پیش کرنے کا حکم بھی دے دیا۔
9
وزیراعلیٰ سندھ کا محکمہ ریونیو کو ٹیکس ہدف ہرصورت پورا کرنے کا حکم، وزیراعلیٰ سندھ سیدمرادعلی شاہ کی زیرصدارت ریسورس موبلائزیشن سے متعلق اجلاس ہوا۔صوبائی ریونیو محکمے اپنا ٹیکس ہدف پورا کریں، ہم صوبائی معیشت بہتر کرکے ترقیاتی کاموں میں اضافہ کرنا چاہتے ہیں، ریونیو بورڈ کا سال 24-2023 کا ریونیو ہدف 235 بلین روپے ہے، گزشتہ دوسالوں میں ایس آر بی نے اپنے ہدف سے زیادہ وصولیاں کی ہیں۔مجھے امید ہے ایس آر بی اپنا ہدف پورا کرے گی، وزیر ایکسائز شرجیل میمن نے کہا کہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کا ریونیو کلکشن ٹارگٹ 143.27 بلین روپے ہے، ٹارگٹ پورا کرنے کے لئے ہم نے سخت محنت کی ہے۔
10
وفاقی وزیرداخلہ کا ویت نام کے سفیر کی اہلیہ کے لاپتہ ہونے کا نوٹس، جلد بازیابی کی ہدایت،وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے آئی جی اسلام آباد پولیس سے رابطہ کیا، ویت نام کے سفیر کی لاپتہ اہلیہ کی بحفاظت بازیابی کے لئے تمام ضروری اقدامات کی ہدایت کی، محسن نقوی نے کہا کہ اسلام آباد پولیس جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے سفیر کی اہلیہ کی جلد تلاش یقینی بنائے۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی اس واقعہ کے بارے آئی جی پولیس اسلام آباد سے مسلسل رابطے میں ہیں۔
11
محکمہ داخلہ پنجاب کا جیلوں میں طلبہ کو انٹرن شپ کروانے کا فیصلہ،سیکرٹری داخلہ پنجاب نور الامین مینگل سے آئی جی جیل خانہ جات کی ملاقات ہوئی، ملاقات کے دوران جیلوں میں طلبہ کو انٹرن شپ کروانے کا فیصلہ کیا گیا۔قیدیوں کیساتھ سیشنز میں انہیں معاشرے کا مثبت حصہ بنانے پر کام ہو گا، پروگرام سے خواتین، بچوں اور بزرگوں کو فری لیگل ایڈ میسر آئے گی، اہم مقصد کیلئے پنجاب بھر سے بہترین طلبہ کا انتخاب کیا جائے گا، پیڈ انٹرن شپ کیلئے طلبہ کو بذریعہ اشتہار اور انٹرویو سلیکٹ کیا جائے گا، منتخب طلبہ کو جیلوں میں سیشنز پر اعزازیہ بھی ادا کیا جائے گا۔سیکرٹری داخلہ پنجاب نور الامین مینگل
12
این اے 231: انتخابی عذرداری پر 4 پولنگ سٹیشنز کے ووٹوں کا دوبارہ جائزہ لینے کا حکم، این اے 231 میں دھاندلی کے خلاف انتخابی عذر داری پر الیکشن ٹریبونل نے 3 ہفتے میں 4 پولنگ سٹیشنز کے ووٹوں کا دوبارہ جائزہ لینے کا حکم دے دیا۔الیکشن ٹریبونل کے مطابق رجسٹرار 3 ہفتے میں جائزہ لے، اگر کسی امیدوار کو اعتراض ہے تو وہ ایک ہفتے میں اعتراض داخل کر سکتا ہے، این اے 231 میں دھاندلی کے خلاف تحریک انصاف کے خالد محمود ایڈووکیٹ نے انتخابی عذرداری دائر کی تھی۔خالد محمود ایڈووکیٹ کے مطابق پی پی کے حکیم بلوچ کو ریٹرننگ افسر نے ملی بھگت سے کامیاب قرار دیا، صرف 4 پولنگ سٹیشنز کے ووٹوں کا جائزہ لیا جائے تو حکیم بلوچ ناکام ہو جائے گا۔
13
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کی ملاقات،ملاقات کے دوران دونوں ہم منصبوں نے ایک دوسرے کو گورنر کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی، دونوں رہنماؤں نے صوبہ پنجاب اور صوبہ خیبر پختونخوا کے درمیان رابطوں کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔سب کو مل کر ملک کی ترقی اور استحکام کے لیے کردار ادا کرنا ہے۔گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر،صوبہ پنجاب اور خیبرپختونخوا کے درمیان عوامی سطح پر رابطے بڑھائیں گے۔گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی
14
پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن کے اعداد و شمار جاری کر دیئے۔ لاہور سمیت پنجاب بھر سے خواتین کی اب تک 12 ہزار 860 شکایات موصول ہوئیں، خواتین کی شکایت پر 1 ہزار 129 کیسز میں ایف آئی آرز درج کروائی گئیں، کُل کیسز میں سے 8 ہزار 544 کیسز کو فریقین کے مابین صلح یا دیگر وجوہات کی بنا پر ختم کر دیا گیا، 2 ہزار 666 کیسز میں تفتیش کا عمل جاری،521 کیسز کو جلد مکمل کرنے پر زور دیا گیا۔خواتین اپنے مسائل کے حل کیلئے ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن سے روزانہ کی بنیاد پر رہنمائی لینے میں مصروف ہیں، ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن میں خواتین نے ہراسگی، گھریلو تشدد، لڑائی جھگڑا، گھریلو ناچاقی سمیت دیگر مسائل کی شکایت درج کروائیں، خواتین کو ایف آئی آر کے اندراج سے انویسٹی گیشن اور ٹرائل کے تمام مراحل میں رہنمائی فراہم کی جا رہی ہے۔ترجمان سیف سٹیز
15
سپریم کورٹ ہو یا ہائیکورٹ جہاں اقلیتوں کے تحفظ کی بات آئے ہم دو قدم آگے ہو کر سوچتے ہیں۔ پاکستان میں تین بڑے جج تھے جن میں سے ایک نام جسٹس کارنیلس کا ہے، جسٹس کارنیلس نے اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے لئے بڑے اعلیٰ فیصلے دیئے۔ اقلیتوں کے حقوق کا معاملہ ججز کے دل کے قریب ہیں، سابق چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی نے بھی اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ پر تفصیلی فیصلے دیئے۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی کا تقریب سے خطاب
16
فیڈرل ممبر ٹیلی کام محمد عمر ملک نے سزا معطلی کی درخواست دائر کر دی۔زا معطلی کی اپیل سول جج عادل سرور سیال کی عدالت میں دائر کی گئی۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ درخواست گزار کو شہادت کے دوران تلخ کلامی کی وجہ سے 15 دن قید و جرمانہ کی سزا سنائی گئی تھی، درخواست گزار عدالت میں شورٹی جمع کرانے کو تیار ہے۔
17
اسلام آباد پولیس نے ویتنام کے سفیر کی لاپتہ اہلیہ کو ڈھونڈ نکالا۔خاتون کو شوہر کے ہمراہ گھر روانہ کردیا گیا، وفاقی پولیس نے خاتون کو 4 گھنٹوں میں ہی ٹریس کرلیا، سیف سٹی کیمروں اور سیلولر ٹیکنالوجی کی مدد سے 7 ٹیمیں کام کر رہی تھیں، ویتنام سفیر کی اہلیہ اسلام آباد میں چند گھنٹے قبل لاپتہ ہو گئی تھیں۔خاتون بیوٹی پارلر جانے کا کہہ کر گھر سے نکلی لیکن وہاں بھی نہیں پہنچی تھیں، ویتنام سفیر کی شکایت پر اسلام آباد پولیس نے تلاش شروع کردی تھی۔
18
کرکٹ پرحکمرانی کی جنگ! ٹی 20 ورلڈ کپ کا آج امریکا سے آغاز،مختصر فارمیٹ کے بڑے ایونٹ میں چوکوں اور چھکوں کی برسات ہو گی، افتتاحی میچ میں امریکا اور کینیڈا کی ٹیمیں پاکستانی وقت کے مطابق کل صبح ساڑھے 5 بجے مدمقابل ہوں گی۔ٹی 20 ورلڈکپ 2024 کا دوسرا میچ ویسٹ انڈیز میں کھیلا جائے گا جو میزبان ملک کالی آندھی اور پاپوا نیو گینی کے درمیان پاکستانی وقت کے مطابق کل شام ساڑھے 7 بجے کھیلا جائے گا۔