1
ایف آئی اےکی کارروائی، جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانےکی کوشش گرفتار ملزمان میں محمد عبداللہ، عامر اقبال، ابو سفیان اورگلفام احمد شامل ہیں۔ملزم محمد عبداللہ، عامر اقبال اور ابوسفیان فلائٹ نمبر WY324 کے ذریعے وزٹ ویزے پر ترکی جا رہے تھے، ملزمان کے پاسپورٹ پر ترکی کے جعلی ویزے لگے ہوئے تھے۔ملزمان کا تعلق سرگودھا، بمبر اور منڈی بہاوالدین سے ہے۔ملزم گلفام احمد براستہ اسپین فلائٹ نمبر QR611 کے ذریعے اندورا (یورپ) جا رہا تھا۔ملزم کے پاسپورٹ پر اندورا کا جعلی ورک ویزا لگا ہوا تھا۔ ملزم کی جانب سے پیش کیا جانے والے اسپین کا ٹرانزٹ ویزا بھی جعلی نکلا، ملزم کا تعلق گوجرانوالا سے ہے کرنیوالے4 مسافرگرفتار،
2
اسلام آباد سے راولپنڈی آنے والی ٹرین حادثے سے بال بال بچ گئی،راولپنڈی ریلوے اسٹیشن پرگرین لائن کا انجن پٹری سے اترگیا، پلیٹ فارم نمبر 2 کے سامنے ریلوے انجن کے دوپہیے پٹری سے اترگئے۔گرین لائن کو راولپنڈی سےکراچی کے لیے 3:45 پر روانہ ہونا تھا تاہم ٹرین تاخیر کا شکار ہوگئی۔ ٹرین کے پٹری سے اترنےکے باعث ریلوے ٹریک کو نقصان پہنچا، ریلوے ٹریک کی بحالی اور مرمت کا کام جاری ہے۔
3
چیئرمین نوابشاہ بورڈ کا امتحانی مرکز پر چھاپہ، بڑی تعداد میں موبائل فون برآمد، بورڈ ٹیم کی گاڑیوں پر فائرنگ،انتظامیہ کی جانب سے بھی تصدیق کی گئی ہے کہ کلہوڑہ کے امتحانی مرکز پر چیئرمین نوابشاہ بورڈ کے چھاپے کے دوران طلبا سے بڑی تعداد میں موبائل فون اور نقل کا مواد برآمد ہوا۔ امتحانی مرکز کے باہر پتھروں اور لاٹھیوں سے حملہ کیا گیا، ہماری گاڑیوں پر فائرنگ بھی کی گئی۔چیئرمین نوابشاہ بورڈ ڈاکٹرفاروق
4
سلو پوائزن کا شبہ، شاعر احمد فرہاد کے طبی معائنے کا حکم،شاعر احمد فرہاد کی گرفتاری سے متعلق کیس کی سماعت مظفرآباد کی انسداد دہشتگردی عدالت میں ہوئی۔ احمد فرہادکی اہلیہ نے موجودہ وکیل کو تبدیل کرکے سینئر قانون دان سردارکے ڈی خان اور محمودبیگ کو احمد فرہاد کا وکیل مقرر کرنے کی درخواست کی جسے عدالت نے قبول کر لیا۔وکیل سردار کے ڈی خان نے نئی درخواست میں الزام لگایا ہے کہ احمد فرہاد کو سلو پوائزن دیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی گزشتہ رات احمد فرہاد سے ملاقات ہوئی مگر ان کی حالت ٹھیک نہیں تھی۔ اس پر عدالت نے احمد فرہاد کے طبی معائنے کا حکم دے دیا۔
5
ایف بی آر رواں مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں ٹیکس وصولیوں کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام،رواں مالی سال کے پہلے 11 ماہ کے دوران فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے 8 ہزار 125 ارب روپے کے محصولات اکٹھے کیے جو اس عرصے کیلئے مقرر کردہ 8 ہزار 159 ارب روپے سے 34 ارب روپے کم ہیں۔ایف بی آر کو رواں مالی سال کیلئے ٹیکس وصولیوں کا مقرر کردہ 9 ہزار 410 ارب روپے کا ہدف پورا کرنے کیلئے ایک ہزار 56 ارب روپے کے محصولات اکٹھا کرنے ہیں۔ رواں مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں مجموعی محصولات جمع کرنے میں 31 فیصد اضافہ ہوا ہے، ایف بی آر نے مئی 2023 کے مقابلہ میں مئی 2024 کے دوران 33 فیصد کا غیرمعمولی اضافہ کیا ہے۔مئی کے مہینے میں ڈومیسٹک ٹیکسز میں 43 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
6
کراچی میں رینجرز اور کسٹمز کی کارروائی، اسمگل شدہ سامان ضبط، دکانداروں کا پتھراؤ،رینجرز اور کسٹمز کی جانب سے دکانوں کی تلاشی کے دوران بڑی تعداد میں اسمگل شدہ سامان ضبط کرلیا گیا۔جامع کلاتھ ، لائٹ ہاوس اور بولٹن مارکیٹ میں آپریش کے دوران دکانوں کے تالے توڑ کر سامان چیک کیا گیا، کسٹمز اہلکاروں کے ہمراہ رینجرز اور پولیس بھی موجود رہی۔چھاپے کے دوران بڑی تعداد میں دکاندار اکھٹے ہوئے اور لائٹ ہاؤس کے قریب قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مزاحمت کا بھی سامنا کرنا پڑا، مشتعل دکانداروں کو منتشر کرنے کیلئے رینجرز کی جانب سے ہوائی فائرنگ کی گئی۔
7
(ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ معاشی بحران کا حل آئی ایم ایف نہیں بلکہ حل صرف کراچی ہے۔ صرف کراچی ملک کو معاشی بحران سے نکال سکتا ہے، چند دنوں میں اس بارے میں وزیراعلیٰ سندھ سے بھی ملاقات کی جائے گی۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی بجٹ تجاویز سے وفاق فائدہ اٹھائے۔ لاہور میں سرکلر ریلوے ہے تو کراچی میں کیوں نہیں؟ کراچی میں ٹرین چلنی چاہیے، شہر میں 1951 کے بعد کوئی جامعہ نہیں بنی۔ وزیراعظم پاکستان سے ملاقات تجاویز پر مشتمل تھی، ملاقات میں بجٹ میں دستیاب وسائل کے بہتر استعمال پر بات ہوئی، بجٹ میں عام آدمی پر براہ راست ٹیکس نہیں لگانا چاہیے۔گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس میں ایم کیو ایم رہنما فاروق ستار کی گفتگو