1
سپریم کورٹ میں سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں نہ ملنے کے خلاف کیس کی سماعت جاری ہے۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں فل کورٹ درخواست پر سماعت کر رہا ہے۔جسٹس عائشہ ملک نے کہا کہ تحریک انصاف کے امیدوار انتخابی نشان پر الیکشن نہیں لڑسکتے تھے، الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے امیدواروں کوکس بنیاد پرانتخابی نشان دیا، الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کو انتخابی نشان دیا اور بطور آزاد امیدوار شناخت دی۔جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیئے پارلیمان میں فیصلے پارلیمانی پارٹی کرتی ہےجنہیں ماننےکے سب پابند ہوتےہیں، پارلیمانی پارٹی قانونی طورپرپارٹی سربراہ کی بات ماننےکی پابند نہیں ہوتی۔
2
توہین عدالت کیس: فیصل واوڈا کا سپریم کورٹ سے غیر مشروط معافی مانگنے سے انکار،فیصل واوڈا نے توہین عدالت نوٹس پر 16صفحات پر مشتمل جواب سپریم کورٹ میں جمع کرادیا۔فیصل واوڈا نے اپنے جواب میں کہا کہ ان کی پریس کانفرنس کا مقصد عدلیہ کی توہین نہیں بلکہ ملک کی بہتری تھا۔سابق وزیر نے رؤف حسن، مولانافضل الرحمان اور شہبازشریف کی تقریروں کےٹرانسکرپٹ بھی عدالت میں پیش کردیے۔
3
اسلام آباد ہائیکورٹ کا پی ٹی آئی سیکرٹریٹ فوری ڈی سیل کرنے کا حکم،اسلام آباد ہائیکورٹ کی جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے محفوظ فیصلہ جاری کیا جس میں عدالت نے کہا کہ سی ڈی اے نے 2022 اور 23 میں سابقہ مالک کو نوٹس جاری کیا اور اس کی کوئی وضاحت پیش نہیں کی جاسکی کہ پرانے مالک کو کیوں نوٹس بھیجے جاتے رہے۔عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہےکہ نوٹس یا شوکاز نوٹس کے سروس کی کوئی رسید ریکارڈ پر نہیں، سی ڈی اے کا دفتر سیل کرنے کا آرڈر بھی پی ٹی آئی کو نہیں لکھا گیا اور نہ کاپی بھیجی گئی۔
4
انسداد دہشتگردی عدالت نے احمد فرہاد کی درخواست ضمانت مستردکردی۔انسداد دہشتگردی عدالت نے شاعر احمد فرہاد کی درخواست ضمانت پر گزشتہ روز فیصلہ محفوظ کیا تھا جو آج سنایا گیا۔ عدالت نے شاعر احمد فرہاد کی ضمانت کی درخواست کو مسترد کردیا۔
5
امریکی جیل میں دو ہفتے قبل گارڈ نے بطور سزا ڈاکٹر عافیہ سے زیادتی کی: وکیل کا دعویٰ،ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے وکیل کلاؤ اسٹیفورڈ اسمتھ نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈاکٹر عافیہ کو جیل میں ایک بار پھر جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔امریکا کی ریاست ٹیکساس کی فورٹ ورتھ جیل میں قید ڈاکٹرعافیہ کے بارے میں وکیل نے کہا کہ دو ہفتے پہلے ایک گارڈ نے ڈاکٹرعافیہ سے سزا کے طور پر زیادتی کی۔کلاؤ اسٹیفورڈ اسمتھ نے کہا ہے کہ امریکا کی فورٹ ورتھ جیل میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو مسلسل جنسی ہراسانی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
6
آج سے 7 جون تک ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی،محکمہ موسمیات نے بارشوں کا الرٹ جاری کیا ہے جس کے مطابق کمزور مغربی ہوائیں آج 4 جون سے بالائی اور وسطی علاقوں میں داخل ہوں گی، اس سسٹم کے سبب ملک کے مختلف حصوں میں آندھی، جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آندھی سے کھڑی فصلوں اور کمزور انفرااسٹرکچر کو نقصان کا اندیشہ ہے۔
7
وزیراعظم شہباز شریف چین کے دورے پر روانہ،وزیر اعظم کے ساتھ ان کی ٹیم بھی چین روانہ ہوئی جس میں وفاقی وزرا اسحاق ڈار، خواجہ آصف، احسن اقبال، محمد اورنگزیب اور مصدق ملک سمیت چیئرمین ایف بی آر بھی موجود ہیں۔وزیراعظم چین کی خصوصی دعوت پر4 سے 8 جون تک چین کا دورہ کررہے ہیں۔وزیراعظم ہاؤس کے اعلامیے کے مطابق وزیراعظم کا دورہ چین سی پیک کے دوسرے مرحلے کیلئے اہمیت کا حامل ہے، وزیراعظم اپنے دورے کے پہلے مرحلے میں چینی شہر شینزن جائیں گے اور وہاں بزنس فورم میں شرکت کریں گے۔
8
توہین عدالت کیس: مصطفیٰ کمال نے سپریم کورٹ سے غیر مشروط معافی مانگ لی،ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما مصطفیٰ کمال نے سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں معافی سے متعلق بیان حلفی جمع کرایا جس میں کہا گیا ہےکہ عدلیہ سے متعلق اپنے ہربیان بالخصوص 16مئی کی پریس کانفرنس پرغیر مشروط معافی چاہتا ہوں، اعلیٰ عدلیہ کے ججز کا دل سے احترام کرتا ہوں، عدلیہ اور ججزکے اختیارات اور ساکھ بدنام کرنےکا تصوربھی نہیں کرسکتا۔
9
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا یتیم بچوں کو عید پر بکرے دینے کا اعلان،جو بچے یتیم ہیں یا ان کے سر پرست ڈکیتی کی واردات کا شکار ہوگئے ہیں ان کے لیے گورنر ہاؤس کی جانب سے بکرا دیا جائے گا۔گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے سہراب گوٹھ پر فلاحی ادارے کے ہیڈ آفس کا دورہ کیا اور اس دوران فلاحی ادارے کو اجتماعی قربانی کے لیے 2 اونٹ دینے کا اعلان کیا۔
10
غفلت اور دھوکا دہی: پاکستان پوسٹ کو 13 لاکھ روپے درخواست گزار کو اداکرنے کا حکم، کراچی کی کنزیومر پروٹیکشن کورٹ ایسٹ نے پاکستان پوسٹ کے خلاف کیس کا فیصلہ سنادیا۔درخواست گزار نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ اس نے 16 فروری 2023 کو کچھ دستاویزات بیرون ملک بھیجی تھیں تاہم 21 مارچ کو دستاویزات ان ڈلیورڈ واپس آگئیں ، پاکستان پوسٹ کے پورٹل پر شکایت بھی درج کرائی تھی مگر جواب نہیں دیا گیا۔
11
طویل سفر اور تھکاوٹ: سری لنکن کپتان اور کھلاڑی ورلڈکپ شیڈول سے ناراض،سری لنکا کے کپتان وانندو ہسارنگا اور مہیش تھیکشانا نے ٹیم کو درپیش مشکلات بیان کرتے ہوئے شیڈول کو غیر منصفانہ قرار دیا۔ٹیم منیجر مہندا ہالنگودا نے آئی سی سی کو مشکلات کے حوالے سے لکھنے کی تصدیق کی ہے، سری لنکا ان دو ٹیموں میں سے ہے جس نے ابتدائی راؤنڈ کے چار میچز چار وینیوز پر کھیلنے ہیں۔20 ٹیموں میں دوسری ٹیم نیدرلینڈز کی ہے، بھارت اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں ایک وینیو پر تین میچز کھیل رہی ہیں۔
12
غزہ: اسرائیلی ٹینکوں کی شجاعیہ میں پیش قدمی، مزید 40 سے زائد فلسطینی شہید،اسرائیلی ٹینکوں نے خان یونس اور شمالی غزہ کے علاقے شجاعیہ میں پیش قدمی شروع کر دی ہے جبکہ اسرائیلی طیاروں کی خان یونس اور شمالی غزہ کے مکانات پر بمباری سے خواتین بچوں سمیت 10 فلسطینی شہید ہوئے۔ادھر رفح میں بھی اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری رہا، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 40 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے۔اسرائیلی فوجی آپریشن کے بعد تباہ شدہ جبالیا اور بیت حنون کے علاقوں کو آفت زدہ قرار دے دیا گیا ہے۔
13
عمران کیخلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ پاکستانی عدالتوں کوکرنا ہے: امریکا کا سائفر کیس فیصلے پر ردعمل، ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے پریس بریفنگ کے دوران بانی پی ٹی آئی عمران خان کی سائفر کیس میں بریت پر رد عمل میں کہاکہ بانی پی ٹی آئی سے متعلق سوالات کا کئی بار جواب دے چکے ہیں۔ بانی پی ٹی آئی کے عدت کیس سے متعلق سوال پر امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ فیصلہ پاکستانی عدالتوں کو کرنا ہے۔
14
پاکستان اور بھارت کے درمیان 9 جون کو ہونے والے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچ میں اضافی سکیورٹی کی تعیناتی کی تصدیق کر دی گئی۔ پاک بھارت میچ کے لیے اضافی سکیورٹی ہو گی، نساؤ کاؤنٹی ہر لحاظ سے تیار ہو گی، پُراعتماد ہیں کچھ بھی نہیں ہو گا۔نساؤ کاؤنٹی کے ایگزیکٹو بروس بلیکمین
15
ایف بی آر کی تاجر دوست ایپ میں 23 ہزار سے زائد تاجر رجسٹرڈ ہوگئے۔ایف بی آر کے مطابق3 جون تک تاجر دوست ایپ میں 23 ہزار 497 تاجر رجسٹر ہوئے ہیں، سب سے زیادہ لاہور سے تعلق رکھنے والے تاجروں نے ایپ میں رجسٹریشن کروائی جن کی تعداد 7 ہزار 297 ریکارڈ کی گئی۔ ملک کے 6 بڑے شہروں سے 21 ہزار 470 تاجر رجسٹرہوئے۔
16
ملکی معیشت کیلئے اچھی خبر، تجارتی خسارے میں 15 فیصد کمی ریکارڈادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق مئی میں تجارتی خسارہ اپریل کی نسبت 15 فیصد کم ہوکر 2.1 ارب ڈالر رہا۔ادارہ شماریات کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق مئی میں اپریل کے مقابلے میں برآمدات 18.7 فیصد اضافے سے 2.79 ارب ڈالر بڑھیں جبکہ مئی میں پاکستان کی درآمدات تقریباً 1 فیصد اضافے سے 4.90 ارب ڈالر رہیں۔
17
پشاور: پولیو ڈیوٹی پر تعینات پولیس اہلکار گھر سے ڈیوٹی جاتے ہوئے قتل، پشاور کے علاقے سلیمان خیل میں نامعلوم افراد نے پولیس اہلکار شاہ نواز کو فائرنگ کا نشانہ بنایا جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ مقتول انسداد پولیو مہم کی سکیورٹی پر مامور تھا اور وہ گھر سے ڈیوٹی کیلئے جارہا تھا، نامعلوم شرپسند فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے جن کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔


