1
زیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ چین کی پاکستان کے ساتھ دوستی لازوال ہے۔مجھے بے حد خوشی ہو رہی ہے کہ آج چین کے دورے پر جا رہا ہوں، چین کی پاکستان کے ساتھ دوستی لازوال دوستی ہے، ہم دونوں ملک ایک دوسرے پر اعتبار کرتے ہیں۔چین کے ساتھ پاکستان کا تعلق ایک ہمسایے کا ہے، چین نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا غیر مشروط ساتھ دیا، چاہیے طوفان، جنگ اور مشکلات آئیں چین نے بھائیوں کی طرح ساتھ نبھایا، تمام معاملات میں پاکستان چین کے ساتھ ہے۔دورہ چین پر روانگی سے قبل وزیراعظم شہباز شریف کی گفتگو
2
محسن نقوی کی پوپ فرانسس سے ملاقات، بین المذاہب ہم آہنگی پر تبادلہ خیال،پوپ فرانسس نے سانحہ جڑانوالہ کے بعد گرجا گھروں کی فوری تعمیر و مرمت کے کام کو سراہا۔اس موقع پر پوپ فرانسس کا کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام کے لئے میرا پیغام امن کا ہے، ہم سب کو مل کر امن کیلئے کام کرنا چاہیے، وزیراعظم کی جانب سے پاکستان کے دورہ کی دعوت دی گئی ہے، دورے کی پوری کوشش کروں گا۔
3
عدلیہ مخالف بیان پر مصطفیٰ کمال نے غیر مشروط معافی مانگ لی۔مصطفیٰ کمال نے سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں بیان حلفی جمع کرا دیا۔ بالخصوص اعلیٰ عدلیہ کے ججز کا دل سے احترام کرتا ہوں، عدلیہ اور ججز کے اختیارات اور ساکھ بدنام کرنے کا تصور بھی نہیں کر سکتا۔عدلیہ سے متعلق اپنے بیان پر بالخصوص 16 مئی کی پریس کانفرنس پر غیرمشروط معافی چاہتا ہوں، معزز عدالت سے معافی کی درخواست اور خود کو عدالت کے رحم و کرم پر چھوڑتا ہوں۔
4
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ صوبہ بھر میں کاشتکار بھائیوں کیلئے کسان کارڈ کی رجسٹریشن کا آغاز کر دیا ہے۔کسان کارڈ کی رجسٹریشن کے آغاز سے متعلق اپنے ایک پیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ کسان کارڈ کی رجسٹریشن کیلئے درخواست گزار اپنے موبائل سے سپیس، پی کے سی (Space PKC) اور شناختی کارڈ نمبر لکھ کر 8070 پر میسج بھیجیں۔ کاشتکاروں کی خوشحالی اور پیداوار میں اضافہ ہمارا عزم ہے، کسانوں کو سالانہ 300 ارب روپے کے پیداواری قرضے دیئے جائیں گے، ہر کسان ایک فصل کیلئے ڈیڑھ لاکھ روپے تک آسان قرض حاصل کر سکے گا، کسان کارڈ سے کھاد، بیج اور دیگر زرعی مداخل خرید سکے گا۔
5
اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کرانے کی تاریخ 10 جولائی تک طلب،اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت کے موقع پر درخواست گزاروں میں سے بیرسٹر عمر اعجاز گیلانی اور دیگر وکلاء عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔عدالت عالیہ نے وفاقی دارالحکومت میں نئے ریٹ پر پراپرٹی ٹیکس نوٹس معطل کردیئے اور کہا کہ پٹیشنرز کو پرانے ریٹ پر پراپرٹی ٹیکس جمع کرانا ہوگا۔
6
ریٹائرڈ ججز کو الیکشن ٹریبونل مقرر کرنے کا کیس: جسٹس شاہد کریم کی سماعت سے معذرت،لاہور ہائیکورٹ میں ریٹائرڈ ججز کو بطور الیکشن ٹریبونل مقرر کرنے کے آرڈیننس کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس شاہد کریم نے شہری مشکور حسین کی درخواست پر سماعت کی۔
7
سائفر کی ڈی کلاسیفائیڈ تمام کاپیاں واپس وزارت خارجہ میں جمع،چیئرمین سینیٹ اور سپیکر قومی اسمبلی نے سائفر کی ڈی کلاسیفائیڈ کاپیاں دفتر خارجہ کو واپس کر دیں، پی ٹی آئی حکومت میں سائفر کاپیاں چیف جسٹس، سپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ آفس کو ارسال کی گئی تھیںسائفر کی ڈی کلاسیفائیڈ کاپیاں سپیکر اور چیئرمین سینیٹ آفس سے واپس دفتر خارجہ جمع کرائی گئی تھی، 2023 میں سائفر کیس عدالتوں میں زیر سماعت تھا، 2023 میں وزارت خارجہ کی جانب سے سپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ کو خط لکھا گیا، خط میں سائفر کی ڈی کلاسیفائیڈ کاپیاں واپس مانگی گئی تھیں۔
8
پنجاب: عید الاضحیٰ کے انتظامات اور پابندیوں سے متعلق ہدایات جاری،ہ کالعدم تنظیموں پر کھالیں اکٹھی کرنے پر پابندی ہے، سری پائے جلانے پر دفعہ 144 نافذ ہوگی، عید کی چھٹیوں میں دریاؤں، ندی نالوں اور ڈیمز میں نہانے اور کشتی رانی کی اجازت بھی نہیں ہوگی۔ صرف چیریٹی کمیشن کیساتھ رجسٹرڈ ادارے قربانی کی کھالیں وصول کر سکیں گے، جانوروں کے فضلے اور آلائشوں کو مین ہول یا کینال میں پھینکنے پر بھی دفعہ 144 نافذ ہوگی، عارضی نصب ہونے والے مکینیکل جھولوں پر پابندی عائد ہوگی۔ترجمان صوبائی محکمہ داخلہ
9
پاکستان کے 42 اضلاع میں پولیو وائرس پھیل گیادو نئے اضلاع ڈیرہ اسماعیل خان اور بہاولپور سمیت 12 اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ صوبہ سندھ میں میرپورخاص، کراچی ساؤتھ ، ایسٹ اور کورنگی کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی دوبارہ تصدیق ہوئی ہے۔خیبر پختونخوا میں لکی مروت اور پشاور کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ بلوچستان میں اوستہ محمد، چمن، کوئٹہ اور مستونگ کے ماحولیاتی نمونوں میں بھی پولیو وائرس پایا گیا ہے۔ اب تک پاکستان کے 42 اضلاع میں پولیو وائرس پھیل چکا ہے ، دوسری جانب ملک کے مختلف شہروں میں انسداد پولیو مہم کا بھی کل سے آغاز ہوچکا ہے جس کے تحت 5 سال سے کم عمر کے ایک کروڑ 65 لاکھ بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے۔ پولیو مہم ملک کے 36 اضلاع میں مکمل طور پر جبکہ 30 اضلاع میں جزوی طور پر جاری رہے گی، جس میں اسلام آباد، خیبرپختونخوا کے 23، بلوچستان کے 20، سندھ کے 16 اور پنجاب کے 6 اضلاع شامل ہیں۔
10
کشمور: چیک پوسٹ پر ڈاکوؤں کا حملہ، ایک پولیس اہلکار شہید،ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں ، ڈاکو ایک اہلکار کو شہید اور 2 کو زخمی کرنے کے بعد سرکاری اسلحہ ساتھ لے گئے۔شہید پولیس اہلکار کی شناخت عبدالعزیز کے نام سے ہوئی ہے جبکہ زخمی اہلکاروں میں شہمیر برہمانی اور مولابخش شامل ہیں۔واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس اور رینجرز کی نفری ڈاکوؤں کے تعاقب میں روانہ کردی گئی ہے۔
11
صوابی کے نواحی علاقے پہاڑی درنگ میں دو گروپوں میں فائرنگ سے 2 بھائی جان کی بازی ہارگئے جبکہ 6 افراد زخمی ہو گئے۔جاں بحق بھائیوں کی شناخت بخت شیر اور کرنل شیر کے ناموں سے ہوئی ، لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔