1
بھارت میں شدید گرمی، مارچ سے مئی تک 56 اموات ریکارڈ، ہیٹ ویو نے پاکستان سمیت بھارت کو بھی اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے، درجہ حرارت میں غیر معمولی اضافہ رواں سال کے مارچ سے ہی دیکھنے میں آرہا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت میں گرمی کی وجہ سے مارچ سے مئی کے دوران 56 افراد ہلاک ہوچکے ہیں اور تقریباً 25 ہزار افراد کو ہیٹ اسٹروک کا سامنا کرنا پڑا۔بھارت میں گزشتہ ماہ مئی میں ہیٹ اسٹروک کے زیادہ کیس رپورٹ ہوئے، اس دوران نئی دہلی اور راجستھان میں درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا۔
2
آئندہ بجٹ میں نئے ٹیکس نہ لگانے اور موجودہ ٹیکس کی شرح میں رد و بدل کا امکان، معاشی ٹیم اور آئی ایم ایف کے درمیان ورچوئل مذاکرات گزشتہ روز ہوئے جس دوران کاروباری اور تنخواہ دارطبقے پریکساں ٹیکس لگانے کی تجاویز زیرغور آئیں جب کہ دونوں فریقین نے ٹیکس تجاویز پر ورچوئل مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ایف بی آر نے آئی ایم ایف کے مطالبے پر ٹیکس لگانے کی تجاویز تیار کی تھیں اور وزیراعظم نےگزشتہ ہفتے اس معاملے پرآئی ایم ایف سے بات چیت کی ہدایت کی تھی۔
3
بھارتی انتخابات: کانگریس اتحاد نے مودی کے مینڈیٹ کو دھچکا دیدیا، اسٹاک مارکیٹ کریش،بھارت کی 543 رکنی پارلیمنٹ لوک سبھا کے انتخابات کے لیے ووٹوں کی گنتی جاری ہے، لوک سبھا میں سادہ اکثریت کےلیے 543 نشستوں میں سے 272 پر کامیابی درکار ہےابتدائی رجحانات میں مودی کی بی جے پی کو بڑے اپ سیٹ کا سامنا ہے، بی جے پی کو 239 نشستوں پر برتری حاصل ہے اور بی جے پی اتحاد این ڈی 294 نشستوں پر آگے ہے جب کہ کانگریسی اتحاد انڈیا 234 نشستوں پر آگے ہے۔اس کے علاوہ اپوزیشن جماعت کانگریس 97 نشستوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔
4
حیدر آباد گیس سلنڈر دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 18 ہوگئیاسپتال حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں زخمی ہونے والی 15سالہ علیشہ دم توڑ گئی جب کہ علیشہ کا 8 سالہ بھائی حسن بھی حادثے میں جاں بحق ہوگیا تھا۔حکام کے مطابق حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 18 ہوگئی اور 5 زخمی زیر علاج ہیں۔
5
ملک کے 12 اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق، 2 نئے اضلاع ڈیرہ اسماعیل خان اور بہاولپور سمیت 12 اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
6
سرمایہ کاری روکنے کے لیے ٹوئٹ کرنے والے اپنے ٹوئٹ سے انکار ی ہیں۔ ہماری حکومت کے حلف اٹھانے کے بعد سے اچھے معاشی اعداد و شمار سامنے آ رہے ہیں، عالمی جریدے بھی ہماری کارکردگی کی بات کررہے ہیں جب کہ اس سے قبل ڈیفالٹ کی بات ہوتی تھی۔چین میں ہونے والے سیمینار میں 100 پاکستانی کاروباری شخصیات شرکت کریں گی، 29 ماہ میں جتنی مہنگائی کم ہوئی ہے اتنی پہلے کبھی نہیں ہوئی۔وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ لاہور میں میڈیا سے گفتگو
7
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہےکہ اگر مولانا فضل الرحمان پی ٹی آئی کے ساتھ بیٹھے تو یہ قیامت کی نشانی ہوگی۔ پارٹی نے جو ٹاسک دیا ہے وہ پورا کروں گا، بات چیت ان سے ہونی چاہیے جو آئین کو مانتے ہیں۔صوبے کی حکومت نے بجٹ میں تعلیم کیلئے 3 ارب رکھے تھے، خرچ ایک روپیہ نہیں کیا، وزیر اعلیٰ کی مجبوریوں کا احساس ہے ، اب ان کے سخت جملوں کا جواب نہیں دوں گا، ان سےکہوں گا مذاکرات کے ذریعے مسائل کا حل تلاش کریں ۔ لاہورمیں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں منظور وٹو کی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو
8
ملکی معیشت کیلئے اچھی خبر، تجارتی خسارے میں 15 فیصد کمی ریکارڈ مئی میں تجارتی خسارہ اپریل کی نسبت 15 فیصد کم ہوکر 2.1 ارب ڈالر رہا۔ مئی میں اپریل کے مقابلے میں برآمدات 18.7 فیصد اضافے سے 2.79 ارب ڈالر بڑھیں جبکہ مئی میں پاکستان کی درآمدات تقریباً 1 فیصد اضافے سے 4.90 ارب ڈالر رہیں۔