1
اسلام آباد کے 3 حلقوں کے الیکشن ٹریبونل کی تبدیلی کی درخواستیں سماعت کیلئے منظور،الیکشن کمیشن نے اسلام آباد کے قومی اسمبلی کے ٹریبونل ججز کی تبدیلی سے متعلق مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں کی درخواستیں قابل سماعت قرار دے دیں۔الیکشن کمیشن حکام کے مطابق درخواستوں پر سماعت 6 جون کو کی جائے گی، فریقین کو نوٹسز بھی جاری کردیئے گئے ہیں۔یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے الیکشن ٹریبونل ججز کی تبدیلی کی درخواستوں پر فیصلہ جاری کیا، الیکشن کمیشن نے محفوظ فیصلہ سنا دیا۔
2
وزیر اعظم کا دورہ چین، وفاقی بجٹ پیش کرنے کی تاریخ تبدیل کر دی گئی۔آئندہ وفاقی بجٹ 12 جون کو پیش کیا جائے گا، بجٹ پیش کرنے کی تاریخ کو وزیراعظم کے دورہ کی وجہ سے تبدیل کیا گیا ہے۔وزیراعظم کی واپسی پر قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس 10 جون کو ہو گا، رواں مالی سال کا قومی اقتصادی سروے 11 جون کو پیش کیا جائے گا۔ آئندہ مالی سال کیلئے وفاقی بجٹ کی تیاریاں بھرپور طریقے سے جاری ہیں۔
3
رہنما ایم کیو ایم فاروق ستار نے کہا کہ اللہ کے فضل سے پاکستان کی معیشت کو مضبوط کرنے کے لئے کوشاں ہیں۔ پاکستان کی عوام کو ترقی دینے کے لئے ایک شیڈو بجٹ پیش کر رہے ہیں، متحدہ بزنس فورم نے دن رات محنت کرکے بجٹ کو تیار کیا ہے۔ پاکستان میں دراصل ایک روایتی بجٹ آتا ہے، ہم نے بغیر کسی خوف کے ہمیشہ عوام دشمن بجٹ پر گفتگو کی، کراچی دشمن بجٹ بھی پیش کردیئے جاتے ہیں، ہم نے اپنے بجٹ میں سب سے پہلے قائداعظم کا قول نوٹ کیا ہے، معیشت کا سب سے گہرا تعلق سیاست سے ہے۔قائداعظم نے کہا تھا اپنے وسائل کا صحیح استعمال کریں تو ملک ترقی کرے گا، کسی بھی ملک کی خودمختاری دراصل معاشی خودمختاری ہی ہے، ہم بیرونی قرضوں سے خساروں کو پورا کرنے کی کوشش کرتے ہیں جس سے خودمختاری برقرار نہیں رہتی۔رہنما ایم کیو ایم فاروق ستار کی شیڈو بجٹ کے حوالے سے گفتگو
4
ذی الحج کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 7 جون کو طلب،مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جمعہ کو محکمہ موسمیات کراچی دفتر میں ہو گا، اجلاس کی صدارت چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کریں گے۔ اجلاس میں سپارکو، مذہبی امور، محکمہ موسمیات سمیت دیگر نمائندگان شریک ہوں گے۔عید الاضحیٰ 17 جون (پیر) کو ہونے کا امکان ہے تاہم حتمی تاریخ کا فیصلہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی
5
وفاق نے خیبرپختونخوا میں جاری 177 منصوبوں میں سے 91 ختم کر دئیے۔محکمہ ترقی و منصوبہ بندی کے مطابق انسٹی ٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ بٹ خیلہ ہسپتال میں برن سنٹر، سروزئی ڈیم ہنگو بھی شامل ہے، تاندہ ڈیم توسیع سمیت دیگر منصوبوں کو بھی پی ایس ڈی پی سے نکال دیا گیا، ایس آئی ایف سی منظور شدہ چشمہ رائٹ بینک کنال گریویٹی منصوبہ بھی نکال دیا۔مردان میں انجینئرنگ اور وومن یونیورسٹی، سڑکوں کی تعمیر بھی پی ایس ڈی پی سے خارج کردی گئی۔
6
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ پریٹ آباد سلنڈر دھماکہ ایک بہت افسوسناک واقعہ تھا جس میں قیمتی جانیں ضائع ہوئیں، پریٹ آباد سلنڈر دھماکہ ایسا واقعہ تھا جس نے ہر آنکھ اشکبار کردی۔ حیدرآباد سندھ کا دوسرا بڑا شہر ہے اور کراچی کے طرز کے بڑے ہسپتال ہونے چاہئیں تاکہ پریٹ آباد جیسے واقعات میں لوگوں کی جانیں محفوظ کی جاسکیں، سیاست سے بالا تر ہو کر ہمیں لوگوں کے بنیادی مسائل کو حل کرنا ہو گا۔سانحہ پریٹ آباد کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، جو اس سانحہ میں شہید ہوئے وہ کسی کا سہارا تھے جو آج چھن گیا، سانہ پریٹ آباد جیسے سانحات پہلے بھی ہوتے رہے ہیں مگر ہم نے ان سے سبق نہیں سیکھا، میں تمام شہداء کی فیملیز اور زخمیوں کی فیملیز سے اظہار تعزیت کرتا ہوں، اصل مقصد فیملیز کے ساتھ اظہار تعزیت اور آئندہ ایسا نہ ہو اسکا سد باب کرنا ہے۔گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی حیدرآباد کے ایک مقامی ہوٹل میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو
7
سانحہ 9 مئی: جے آئی ٹی کا شاہ محمود قریشی سے تفتیش کا دوسرا دور مکمل,اڈیالہ جیل میں لاہور سے آئی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم دوسرا دور مکمل ہونے پر واپس چلی گئی، جے آئی ٹی ٹیم ڈی ایس پی عثمان کی سربراہی میں دوپہر سوا بارہ بجے اڈیالہ جیل پہنچی تھی، 8 رکنی جے آئی ٹی نے سوا 2 گھنٹے تک سابق وزیر خارجہ سے مختلف سوالات کئے۔شاہ محمود قریشی سے پوچھے گئے سوالات پہلے تفتیشی دور کے تسلسل میں پوچھے گئے، جے آئی ٹی میں انسپکٹرز عالم، ولید، مالک، محمد ارحم شامل تھے۔
8
وزیر اعظم شہباز شریف 5 روزہ دورہ پر چین کے شہر شینزن پہنچ گئے جہاں سے انہوں نے اپنا پہلا پیغام بھی جاری کر دیا ہے۔وزیراعظم شہباز شریف جدید آئی ٹی کمپنیوں کا دورہ اور فورم میں شرکت کریں گے، 79 پاکستانی کمپنیوں کے نمائندے چینی کمپنیوں کے نمائندوں سے ملاقاتیں کریں گے۔چینی قیادت کی دعوت پر اپنے پہلے سرکاری دورے پر شینزین پہنچا ہوں ، شہر کے افق اور ترقی سے بہت متاثر ہوا جو جدید چین کی عکاس ہے۔ صوبائی حکام کے ساتھ مصروفیات کے لئے پُرجوش ہوں، شینزین کی کاروباری اور صنعتی شخصیات کے ساتھ ملاقاتیں کروں گا۔
9
نیپرا نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔جون کے لیے فی یونٹ بجلی ایک روپے 90 پیسے مہنگی کر دی گئی، جولائی اوراگست کے لیے فی یونٹ بجلی کی قیمت میں 93 پیسے کا اضافہ کیا گیا۔ صارفین سے اضافی وصولیاں جون تا اگست 2024ء میں کی جائیں گی، اضافہ رواں مالی سال کی تیسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔
10
بھارتی معروف اداکارہ کنگنا رناوت بھارتیہ جنتا پارٹی کے ٹکٹ سے لوک سبھا کے الیکشن میں کامیاب ہو گئی ہیں۔اداکارہ کی کامیابی سے متعلق خبریں بھارتی میڈیا پر زیرِ گردش ہیں، دوسری جانب سے کنگنا رناوت نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بھی اپنی کامیابی کا اعلان کر دیا ہے۔اداکارہ کا اپنی انسٹا پوسٹ میں عوام سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھنا ہے کہ ’اس تعاون، محبت اور اعتماد کے لیے منڈی کے تمام لوگوں کی تہہ دل سے مشکور ہوں، یہ آپ سب کی جیت ہے، یہ وزیر اعظم مودی اور بی جے پی کی جیت ہے۔‘