کشمور(حاکم نصیرانی) کشمور کچے کے علاقے پولیس تھانہ گیہل پور کی حدود میں قائم پولیس چیک پوسٹ شہید حدیح ڈومکی پر ڈاکوؤں نے حملہ کر کے اندھا دھند فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں ایک اہلکار عبدالعزیز شھید ہو گیا جبکہ دو پولیس اہلکار مولابخش اور شاھمیر زخمی ہوگئے ۔
ڈاکو سرکاری اسلحہ لیکر فائرنگ کرتے ہوئے کچے کی طرف فرار ہو گئے واقعہ کی اطلاع پر پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ کر شھید اہلکار کی لاش اور دونوں زخمیوں کو تحصیل ہسپتال کشمور منتقل کیا۔

زخمی اہلکاروں کو طبی امداد فراہم کرنے کے بعد مزید علاج کیلئے لاڑکانہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔شھید اہلکار کی لاش ضروری قانونی کاغذی کاروائی کے بعد ضلعی ھیڈ کوارٹر میں منتقل کی گئی جہاں پر شہید کی نماز جنازہ سرکارہ اعزاز کے ساتھ ادا کرنے کے بعد شھید اہلکار کی جسد خاکی کو ان کے آبائی گاؤں روانہ کردیا گیا۔

نماز جنازہ میں ڈی سی کشمور ایس ایس پی کشمور سمیت اعلی پولیس اہلکاروں اور سول سوسائٹی کے معززین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ آخری اطلاع تک پولیس ڈاکوؤں کیخلاف کوئی مؤثر کاروائی نہ کر سکی اور نہ ہی واقعہ کا مقدمہ درج کر سکی۔