1
پاکستان فٹبال لیگ کے وفد کی وزیر اعظم کے مشیر رانا ثنااللہ سے ملاقات،رانا ثنا اللہ نے پاکستان فٹبال لیگ کے وفد کو خوش آمدید کہا اورپاکستان میں پی ایف ایل کوفروغ دینے کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔پاکستان فٹبال لیگ کے وفد نے مائیکل اوون اور فرحان احمد جونیجو کی زیر قیادت وزیر اعظم کے مشیر رانا ثنااللہ، وفاقی سیکرٹری، ندیم ارشاد کیانی سمیت وزارت بین الاصوبائی رابطہ کے اعلٰی حکام سے ملاقات میں پاکستان میں فٹبال کی ترقی کے لیے ایک جامع منصوبہ پیش کیا۔ پی ایف ایل کا مقصد پاکستان میں فٹبال کے بنیادی انفرااسٹرکچر کو ڈیولپ کرنا، سرمایہ کاری کو راغب کرنا، نوجوان ٹیلنٹ کو پروان چڑھانا اور ملک میں مجموعی طور پر فٹبال کا معیار بلند کرنا ہے۔مائیکل اوون ،آپ تمام مشکلات کی پرواہ کیے بغیر فٹبال کی ترقی اورپاکستان کے بچوں کے لیے کام کریں، آپ کو حکومت پاکستان سے جو بھی تعاون درکار ہے وہ ہم آپ کو فراہم کریں گے۔رانا ثنااللہ
2
سندھ میں انسداد ٹائیفائیڈ میگا مہم میں کرپشن کا انکشاف،ڈسٹرکٹ سینٹرل کراچی سے ای پی آئی کو بھیجی گئی 227 سپروائزر کی لسٹ جعلی نکلی، فراہم کردہ لسٹ میں شامل افراد کے بینک اکاؤنٹس میں ٹرانسپورٹیشن کی مد میں مجموعی طور پر 3 کروڑ 88 لاکھ 80 ہزار روپے منتقل کیے جانے تھے۔پیسوں کی منتقلی سے پہلے ’روزنامہ جنگ‘ کی خبر میں انکشاف ہوا کہ ای پی آئی کو بھیجی گئی 227 افراد کی لسٹ میں صرف 11 سپروائزر ہیں۔ دیگر افراد کا انسداد ٹائیفائیڈ مہم سے کوئی تعلق نہیں۔ خبر سامنے آنے کے بعد ای پی آئی حکام نے ادائیگیاں روکیں۔ وزیرصحت ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے چھان بین کرائی، معلوم ہوا کہ سپروائزر بتائے گئے 227 میں سے 216 افراد غیرمتعلقہ ہیں جو فیلڈ میں موجود ہی نہیں۔
3
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج شدید مندی رہی جہاں 100 انڈیکس میں بڑی کمی دیکھی گئی۔اسٹاک ایکسچینج میں 100انڈیکس 908 پوائنٹس کم ہو کر 74 ہزار 666 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کاروباری دن میں 100 انڈیکس 1077 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔آج حصص بازار میں 41 کروڑ 44 لاکھ شیئرز کے سودے 18.31 ارب ڈالر میں طے ہوئے۔مارکیٹ کیپٹلائزیشن 120 ارب روپے کم ہوکر 10 ہزار 61 ارب روپے ہے۔دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کے ایم آئی 30 انڈیکس ایک ہزار 758 پوائنٹس کی کمی کے بعد ایک لاکھ 23 ہزار364 پوائنٹس پر بند ہوا۔
4
اسلام آباد میں پولیس اہلکار کو گاڑی سے ٹکر مار کر زخمی کرنے والی خاتون برطانوی سفارتکار نکلی۔برطانوی ہائی کمیشن کی تھرڈ سیکرٹری کے خلاف تھانہ سیکرٹریٹ میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔ سرکار کی مدعیت میں درج مقدمے میں لاپرواہی اور اشارہ توڑنے کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ برطانوی ہائی کمیشن کی تھرڈ سیکرٹری نے ٹریفک اشارہ توڑا اور تیز رفتار گاڑی نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماری، سوار پولیس اہلکار شدید زخمی ہوگیا۔ زخمی پولیس اہلکار امیر داد کاکڑ سکیورٹی ڈویژن میں تعینات ہے۔
5
وفاقی حکومت کا ہفتے کے دن کی تعطیل ختم کرنے پر غور،کابینہ ڈویژن نے ہفتے کے دن کی تعطیل ختم کرنے کے حوالے سے تمام وزارتوں سے رائے مانگ لی ہے۔تمام وزارتوں سے رائے ملنے پر وفاقی کابینہ سے منظوری لی جائے گی۔ہفتے کے روز کی چھٹی سے ملنے والے نتائج خاطر خواہ نہیں، چھٹی ختم کرنے پر غور عیدالاضحیٰ کے بعد کابینہ اجلاس میں کیا جائے گا۔
6
کراچی میں اسٹریٹ کرائمز پر قتل کی وارداتیں، خالد مقبول کا وزیراعظم اور وزیر داخلہ سے رابطہ،ایم کیو ایم پاکستان کے چیئرمین خالد مقبول صدیقی نے کراچی میں بڑھتےاسٹریٹ کرائمز میں نوجوانوں کے قتل پر وزیراعظم شہباز شریف سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا۔خالد مقبول صدیقی نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے بھی رابطہ کیا جس میں انہوں نے کراچی کی صورتحال پر ملاقات کی درخواست کی۔وزیراعظم اوروفاقی وزیرداخلہ کی جانب خالد مقبول صدیقی کو بیرون ملک سے واپس آکر ملنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔
7
آئندہ بجٹ میں نئے ٹیکس نہ لگانے اور موجودہ ٹیکس کی شرح میں رد و بدل کا امکان، معاشی ٹیم اور آئی ایم ایف کے درمیان ورچوئل مذاکرات گزشتہ روز ہوئے جس دوران کاروباری اور تنخواہ دارطبقے پریکساں ٹیکس لگانے کی تجاویز زیرغور آئیں جب کہ دونوں فریقین نے ٹیکس تجاویز پر ورچوئل مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ ایف بی آر نے آئی ایم ایف کے مطالبے پر ٹیکس لگانے کی تجاویز تیار کی تھیں اور وزیراعظم نےگزشتہ ہفتے اس معاملے پرآئی ایم ایف سے بات چیت کی ہدایت کی تھی۔
8
سابق صدر مملکت اور تحریک انصاف کے رہنما عارف علوی نے کہا ہےکہ پاکستان میں احتساب کرنا ممکن نہیں اور میں ہمت ہار گیا ہوں۔ سائفر کیس کا فیصلہ مناسب آیا، بلاوجہ کیس بنایا ہوا تھا،جب سائفر آتا ہے تو وزیراعظم طے کرتا ہے عوام کو آگاہی دینی ہے یا نہیں۔ سارا ایلیٹ کلاس اس کے خلاف ہے کہ کوئی احتساب یا تحقیقات ہوں، لوگوں کو یقین ہے پاکستان میں انصاف نہیں ہوگا، میں تو ہمت ہار گیا ہوں، احتساب کرنا پاکستان میں ممکن نہیں۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو
9
ورلڈکپ: پاک بھارت میچ میں دہشتگرد حملے کا خدشہ، اضافی سکیورٹی کی تعیناتی کی تصدیق،اک بھارت میچ کے لیے اضافی سکیورٹی ہو گی، نساؤ کاؤنٹی ہر لحاظ سے تیار ہو گی، پُراعتماد ہیں کچھ بھی نہیں ہو گا۔نساؤ کاؤنٹی کے ایگزیکٹو بروس بلیکمین،کہا ہماری نیویارک، اسٹیٹ پارک پولیس ایف بی آئی، پورٹ اتھارٹی پولیس اور ایم ٹی اے پولیس ہے، رضا کار فائر فائٹرز نے ذمہ داری سنبھال لی ہے۔


