1
وفاقی بجٹ میں تنخواہوں میں 15 سے 20 فیصد اضافے کی ابتدائی تجویز،بیوروکریسی کی موناٹائزیشن پالیسی میں 40 ہزار سے 60 ہزار روپے اضافے کی تجویز ہے جبکہ گریڈ 20 تک کے افسران کیلئے موناٹائزیشن 65 ہزار روپے سے بڑھا کر 1 لاکھ 5 ہزار روپے کرنے کی تجویز ہے۔گریڈ 21 کے افسران کیلئے 75 ہزار روپے موناٹائزیشن پالیسی کو بڑھا کر 1 لاکھ 20 ہزار روپے کرنے کی تجویز ہے جبکہ گریڈ 22 کے افسر کو ملنے والی موناٹائزیشن 95 ہزار روپے سے بڑھا کر 1 لاکھ 55 ہزار روپے کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔
2
امریکی حکومت کی شکایت پر انسانی اسمگلنگ کے الزام میں صارم برنی گرفتار،صارم برنی کو انسانی اسمگلنگ کے الزام میں حراست میں لیا گیا۔ صارم برنی کو امریکا سے کراچی واپس پہنچے پر حراست میں لیا گیا۔صارم برنی کو امریکی حکومت کی شکایت پر حراست میں لیا گیا۔
3
عمران خان کو غیر معینہ مدت کیلئے جیل میں رکھنے کے آپشنز موجودایک کے بعد ایک کرکے عمران خان کیخلاف مقدمات ختم ہو رہے ہیں جس سے پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں میں امید پیدا ہوئی ہے کہ پارٹی کے سینئر ترین رہنما چند ہفتوں میں جیل سے باہر آ سکتے ہیں لیکن سرکاری ذرائع کی سوچ اس سے مختلف ہے۔جس وقت 1971 کے واقعے کے حوالے سے عمران خان کی متنازع ٹوئٹ نے ایف آئی اے کو عمران خان اور دیگر کیخلاف ایک اور مقدمہ قائم کرنے پر غور کا موقع فراہم کیا ہے وہیں عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف نیب والے توشہ خانہ ریفرنس دوم دائر کرنے کیلئے درست وقت کا انتظار کر رہے ہیں۔
4
مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی فوج کو سیاست میں گھسیٹنے کی سیاست کررہی ہے۔ بانی پی ٹی آئی چار سال وزیراعظم رہے لیکن حمودالرحمان کمیشن رپورٹ کھول کرنہ دیکھی، آج وہ بدنیتی کی بنیاد پر حمودالرحمان کمیشن کا معاملہ اُٹھا رہے ہیں۔عمران خان خود کو شیخ مجیب اورآرمی چیف کویحییٰ خان کہہ رہے ہیں، اگر ایسا ہے تو بتائیں کہ آج کی مکتی باہنی کون ہے؟
5
فاٹا انضمام کیلئے ملنے والے پیسے کہاں خرچ کیے؟ گورنر کے پی کا وزیراعلیٰ سے سوال،فیصل کریم کنڈی نے صوبے کی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ صوبے میں تعلیم اور صحت کا فقدان ہے، مدینےکی ریاست بنانے والے بتائیں کہیں آپ نے امانت میں خیانت تو نہیں کی؟ کے پی یونیورسٹیز کیلئے 3 ارب روپے رکھے لیکن ایک روپیہ بھی خرچ نہیں ہوا جب کہ کے پی میں صحت کے شعبے کا بھی برا حال ہے۔ فاٹا انضمام کے لیے ملنے والے پیسے کہاں خرچ کیے؟
6
12 جون کو وفاقی بجٹ پیش کیے جانے کا امکان، قومی اقتصادی کونسل تاحال تشکیل نہ پا سکی۔ پارلیمان میں بجٹ پیش کرنے سے پہلے قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس منعقد ہونا ضروری ہے جس میں بجٹ کے خدوخال کی منظوری دی جاتی ہے، اس کے بعد بجٹ سروے میں لانچ کیا جاتا ہے۔وفاقی بجٹ کس تاریخ کو پیش کیا جائے گا حتمی فیصلہ ہونا باقی ہے، وزیراعظم شہبازشریف کا دورہ چین 8 جون تک جاری رہے گا، موجودہ صورتحال کے پیش نظر وفاقی بجٹ کے 12 جون کو پیش کیے جانے کا امکان ہے۔
7
مردہ مرغیاں بیچنے والی دکانیں مستقل طور پر سیل کرنے کا حکم،لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے اسموگ کیس کا تحریری حکم جاری کردیا فوڈ اتھارٹی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ ٹولنٹن مارکیٹ میں بہت زیادہ تعداد میں مردہ مرغیاں تلف کیں۔ ٹولنٹن مارکیٹ کا کچرا کہاں تلف ہوتا ہے تفتیش کرکے رپورٹ دی جائے جب کہ عدالت نے مارکیٹ میں صفائی ستھرائی سے متعلق رپورٹ بھی طلب کرلی۔
8
پنجاب حکومت کا عید الا ضحیٰ پر قیدیوں کی سزا میں کمی کرنے کا فیصلہ،محکمہ داخلہ کی جانب سے تیار کی جانے والی سمری منظوری کے لیے کابینہ کے سامنے پیش کی جائے گی۔ دو تہائی سزا مکمل کرنے والے 70 سال سے زائد عمر کے مرد قیدی ، 60 سال سے زائد عمر کی خواتین قیدی اور 5 سال سے چھوٹے بچوں کے ساتھ قید خواتین مستفید ہوں گی۔
9
قربانی کے بکرےچوری کرنیوالا گینگ گرفتار ، 8 لاکھ کے جانور برآمد،قربانی کے بکرے چوری کرنے والے گینگ کے گرفتار ملزمان میں سرغنہ بلال شاہ اور سلمان شامل ہیں جب کہ مزید 2ساتھیوں کی تلاش جاری ہے۔ ملزمان کے قبضے سے 8 لاکھ روپے مالیت کے جانوربرآمد ہوئے ہیں جنہیں مالکان کے حوالے کردیا گیا ہے۔
10
حج سیزن کے دوران شدید گرمی، عازمین حج کو ہدایات جاری،ایشیائی ممالک کی طرح عرب ممالک بھی گرمی کی لپیٹ میں ہیں جہاں سعودی عرب میں حج سیزن کے دوران شدید گرمی پڑرہیی ہے۔ڈائریکٹر جنرل حج پاکستان مشن عبدالوہاب سومرو نے عازمین حج کو گرمی کی سختی سے نمٹنے کیلئے چند ہدایات جاری کی ہیں۔ڈی جی حج نے عازمین حج کو زیادہ پانی پی کر ہائیڈریشن کو برقرار رکھنے، کیفین اور چینی والی مشروبات کے زیادہ استعمال سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔
11
قومی خزانہ کو ٹیکس فراڈ سے اربوں روپے کا نقصان پہنچانے والا نیٹ ورک پکڑا گیا۔(ایف بی آر) کے مطابق ٹیکس فراڈ میں ملوث نیٹ ورک حیدر آباد اور کراچی سے پکڑا گیا اور ڈائریکٹوریٹس جنرل آئی اینڈ آئی اور آئی آر حیدر آباد اور کراچی نے کارروائی کی۔ ایک کمپنی پر 10ارب، دوسری پر 11ارب69 کروڑ روپے ٹیکس فراڈ کے مقدمات درج کیے گئے۔جعلی کمپنیاں اور جعلی انوائسز بنانے میں منظم گروپوں کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا اور فنانشل مانیٹرنگ یونٹ نے بھی تحقیقاتی رپورٹس میں فراڈ ہونے کی تصدیق کی۔
12
اے این ایف کی مختلف کارروائیاں، 64 کلو سے زائد منشیات پکڑ لی۔ 4 کارروائیوں میں 64 کلو سے زائد منشیات برآمد ہوئی ہے اور 2 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ فیصل آباد ائیرپورٹ پر مسافر سے 918 گرام ہیروئن برآمد کی گئی۔راولپنڈی میں کوریئر آفس میں برطانیہ سے بھیجے گئے پارسل سے 44 گرام ویڈ برآمد کی گئی۔ پسنی گوادر سے 60 کلو چرس برآمد ہوئی اوراحمد آباد اٹک میں ملزم سے 3.6 کلو چرس پکری گئی۔
13
کراچی کے پوش علاقے ڈیفنس میں کار پر فائرنگ سے صنعت کار جاں بحق،راچی کے علاقے ڈیفنس کی سڑک پر کار سوار شخص کو گھر کی جانب آتے ہوئے فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا ، فائرنگ ہوتے ہی ڈرائیور توازن برقرار نہ رکھ سکا اور کار سڑک پر بائیں جانب کھڑے ٹرک سے جا ٹکرائی۔ لواحقین نے پولیس کو بتایا کہ مقتول بینک سے رقم نکال کر گھر کی جانب آ رہا تھا کہ راستے میں نشانہ بنایا گیا۔
14
جرمنی میں شدید بارشوں اور سیلاب سے 5 افراد ہلاک، جرمنی کے جنوبی حصے میں شدید بارشیں ہورہی ہیں جس کے سبب سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے اور مختلف علاقوں میں تباہی مچی ہوئی ہے۔ موسم کی خراب صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے انتظامیہ نے شہریوں کو محتاط رہنے کا کہا ہے جب کہ بارش اور سیلاب کے سبب اب تک 5 افراد ہلاک ہوچکے ہیں، ہزاروں لوگ اپنے گھروں کو چھوڑنے پر مجبور ہیں۔


