1
وزیراعظم کا ماحولیات کے تحفظ کیلئے اجتماعی کاوشوں پر زور، عالمی یومِ ماحولیات پراس عزم کا اظہار کیا ہے کہ اپنے ماحول کے تحفظ کے لئے ساتھ مل کر کام کریں گے ، یہ انسانوں کی بہتری اور ہمارے سیارے کی بقاء کے لئے ضروری ہے۔ پاکستان کا شمار ماحولیاتی تغیرات کے منفی اثرات سے متاثرہ ممالک میں ہے، گزشتہ سالوں میں پاکستان کو سیلاب اور خشک سالی جیسے واقعات کا سامنا کرنا پڑا۔
2
یو اے ای سے ایک ارب ڈالر قرض رول اوور کرانے کا فیصلہ، وزیراعظم شہباز شریف صدر متحدہ عرب امارات کو ایک ارب ڈالر قرض رول اوور کرنے کی درخواست کریں گے۔وزیراعظم شہباز شریف کیجانب سے صدر متحدہ عرب امارات شیخ محمد بن زید بن النہیان کو خط لکھنے کیلئے وزارت خزانہ نے ورکنگ مکمل کر لی ہے۔وزیراعظم شہباز شریف دورہ چین سے واپسی پر یو اے ای کو 1 ارب ڈالر قرض کو رول اوور کرنے کی درخواست کریں گے، یو اے ای نے مجموعی طور پر 3 ارب ڈالر مرکزی بینک میں ڈپازٹ کرائے ہوئے ہیں۔یو اے ای سے 2 ارب ڈالر کا قرض جنوری میں ایک سال کیلئے رول اوور کرایا گیا تھا جبکہ ایک ارب ڈالر کو رول اوور کرنے کی اب درخواست کی جائے گی اور اس ایک ارب ڈالر کا میچورٹی ٹائم آئندہ ماہ کے دوران مکمل ہو جائے گا۔
3
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہمیں ماضی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے آگے بڑھنا چاہیے، اگر ہم ماضی میں رہیں گے تو آگے نہیں بڑھ سکیں گے۔چائنہ کا دورہ کرنا میرے لیے بہت اہمیت کا حامل ہے، بزنس کانفرنس میں آئے تمام نمائندوں کو خوش آمدید کہتاہوں ، چین کو شاندار بزنس کانفرنس کے انعقاد پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ شینزن کی ترقی ہمارے لیے مشعل راہ ہے، دنیاکو چین کی ترقی سے سیکھنا چاہیے، چین کے شہر شینزن نے مختصر مدت میں ترقی کی منازل طے کیں ، پاکستانی کمپنیاں اپنی مصنوعات کو بہتر انداز میں دنیا کے سامنے پیش کریں، پاکستان کے پاس ہر قسم کے وسائل ہیں، ہماری سب سے بڑی طاقت ہماری نوجوان افرادی قوت ہے، چین نے ترقی کیلئے فرسودہ طریقہ کار کو ترک کرکے جدید طریقے اپنائے۔وزیراعظم شہباز شریف کا شینزن میں پاک چائنہ بزنس فورم کی تقریب سے خطاب
4
ماحولیاتی تحفظ کا دن: پنجاب میں ‘سے نوٹو پلاسٹک’ مہم کا آغاز، پنجاب حکومت نے آج سے صوبہ بھر میں پلاسٹک بیگز کے استعمال پر پابندی عائد کر دی۔ پنجاب حکومت نے آج سے پلاسٹک بیگز کے استعمال، پروڈکشن، فروخت اور تجارت پر پابندی عائد کر دی ہے، پلاسٹک کے استعمال سے ماحول اور انسانی صحت پر مضر اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ سے نو ٹو پلاسٹک مہم کا مقصد ماحولیاتی آلودگی کو کم کرنا اور ماحول دوست اقدامات کا فروغ ہے، پلاسٹک پر پابندی کی پالیسی کو سختی سے نافذ کیا جائے گا۔
5
پاکستان ریلوے کا عیدالاضحیٰ پر تین سپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ،عیدالاضحیٰ پر کراچی سے 2 جبکہ ایک عید سپیشل ٹرین کوئٹہ سے چلائی جائے گی، پہلی عید سپیشل ٹرین 14 جون کو ساڑھے 6 بجے کراچی سے پشاور کے لیے روانہ ہو گی اور ٹرین میں 1164 مسافر سفر کریں گے۔دوسری عید سپیشل ٹرین 15 جون کو رات ساڑھے 9 بجے کراچی سے لاہور کے لیے روانہ ہو گی، اس ٹرین میں ایک ہزار 64 مسافر سفر کریں گے۔
6
عید الاضحیٰ: قیدیوں کی سزاؤں میں کمی اور رہائی کی سمری تیارقیدیوں کی سزاؤں میں کمی اور رہائی سے متعلق سمری منظوری کیلئے عید سے قبل صوبائی کابینہ کے سامنے پیش کی جائے گی۔سمری منظور ہونے کی صورت میں دو تہائی سزا مکمل کرنے والے 70 سال سے زائد عمر کے مرد اور 60 سال سے زائد عمر کی خواتین قیدی مستفید ہوں گی، دو تہائی سزا مکمل کرنے والی خواتین جو 5 سال سے چھوٹے بچوں کیساتھ جیل میں ہیں مستفید ہوں گی۔قیدیوں کی سزا میں کمی اور رہائی کیلئے دو تہائی سزا مکمل ہونا اور اچھے کنڈکٹ کا مظاہرہ لازم ہے۔
7
ماہر فلکیات کی عید الاضحیٰ 17 جون کو ہونے کی پیش گوئی،ذی الحجہ کا چاند 7 جون بروز جمعہ 29 ذی القعدہ کو نظر آنے کا قوی امکان ہے، 7 جون کو غروب آفتاب 7 بج کر 20 منٹ پر ہونے کا امکان اور غروب قمر 8 بج کر 31 منٹ پر متوقع ہے۔غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 26 گھنٹے 45 منٹ ہو گی، چاند نظر آنے کا دورانیہ غروب آفتاب کے بعد 40 سے 50 منٹ تک رہنے کا امکان ہے۔پروفیسر ڈاکٹر جاوید اقبال
8
پنجاب کی سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ آج سے صوبہ بھر میں پلاسٹک بیگز کے استعمال کو ممنوع قرار دے دیا گیا ہے۔ آج سے صرف 75 مائیکرون کے بیگز کو استعمال کرنے کی اجازت ہو گی، اب آپ نے پلاسٹک کو استعمال نہیں کرنا، اپنی عادات کو تبدیل کرنا ہے۔حکومت پالیسی دیتی ہے صارفین اس کو اپناتے ہیں، پلاسٹک موت ہے نہ یہ تلف ہوتا ہے نہ ختم ہوتا ہے، جب یہ جلتا ہے تو فضاء میں زہریلے مواد چھوڑتا ہے، جب زمین میں جاتا ہے تو زمین کو تباہ کرتا ہے۔لاہور کے نجی ہوٹل میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب
9
این اے 47، 48 میں مبینہ دھاندلی کیخلاف اپیل پر سماعت کی کازلسٹ منسوخ،جسٹس طارق محمود جہانگیری سمیت 4 ججز گلگت بلتستان کانفرنس میں شریک ہیں، فاضل جج کی عدم دستیابی کے باعث الیکشن اپیل پر سماعت کی کازلسٹ منسوخ کی گئی ہے۔این اے 47 اسلام آباد میں مبینہ دھاندلی سے متعلق الیکشن اپیل پر سماعت 12 جون کو ہوگی جبکہ 48 سے متعلق الیکشن اپیل پر سماعت 13 جون کو ہو گی اور دونوں اپیلوں کی نئی کازلسٹ بھی جاری کر دی گئی ہے۔
10
وزیرداخلہ محسن نقوی کی اطالوی ہم منصب سے ملاقات، دوطرفہ امور پرتبادلہ خیال،وفاقی وزیرداخلہ و انسداد منشیات محسن نقوی اور وفاقی وزیر اوورسیزپاکستانیز چودھری سالک حسین نے اٹلی کے کے وزیر داخلہ میٹیو پینٹے ڈوسی سے ملاقات کی ہے جس میں انسانی سمگلنگ اور غیر قانونی امیگریشن بارے اقدامات پر بات کی گئی ۔وفاقی وزیرداخلہ و انسداد منشیات محسن نقوی اور وفاقی وزیر اوورسیزپاکستانیز چودھری سالک حسین اٹلی کی وزارت داخلہ پہنچے جہاں اطالوی وزارت داخلہ کے اعلیٰ حکام نے وفاقی وزراء کا پرتپاک خیر مقدم کیا ۔وفاقی وزراء محسن نقوی اور چودھری سالک حسین کی اٹلی کے وزیر داخلہ میٹیو پینٹے ڈوسی سے ملاقات کی ، جس میں غیر قانونی امیگریشن اور انسانی سمگلنگ روکنے کے لئے مشترکہ اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ملاقات میں انسداد منشیات اور بارڈر سکیورٹی کے حوالے سے تعاون پر بھی تفصیلی بات چیت کی گئی جبکہ غیر قانونی تارکین وطن اور انسانی سمگلنگ کیخلاف مربوط اور مؤثر لائحہ عمل پر اتفاق کیا گیا۔
11
عدالتی احکامات کی خلاف ورزی: ڈی جی پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کے وارنٹ گرفتاری،انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے موبائل کی فرانزک رپورٹ پیش نہ کرنے پر ڈائریکٹر جنرل پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔ ڈی جی پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کو گرفتار کر کے عدالت پیش کیا جائے۔
12
ٹی20 ورلڈ کپ: آل راؤنڈر عماد وسیم پہلے میچ سے باہر،قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے تصدیق کی ہے کہ عماد وسیم سائیڈ سٹرین انجری کے باعث پہلا میچ نہیں کھیلیں گے مگر بقیہ میچز کیلئے پر امید ہیں کہ وہ ٹیم کیلئے دستیاب ہوں گے۔
13
میکسیکو: خاتون صدر منتخب ہونے کے کچھ ہی گھنٹے بعد خاتون میئرکا قتل،ق کلاڈیا شین بام پارڈو کے پہلی خاتون صدر منتخب ہونے کے اعلان کے کچھ دیر بعد ایک کوٹیجا قصبے کی خاتون میئر کو مسلح افراد نے قتل کردیا۔ مقتول خاتون میئر یولینڈا سانچیز ستمبر 2021ء سے کوٹیجا قصبے کی میئر تھیں، وہ اس عہدے کے لیے منتخب ہونے والی پہلی خاتون تھیں۔ خاتون میئر کو 19 گولیاں ماری گئیں، حملے کے فوراً بعد انہیں ہسپتال لے جایاگیاتاہم وہ جانبر نہ ہوسکیں ، حملے میں ان کا سکیورٹی گارڈ بھی ہلاک ہوا۔
14
فرنچ اوپن ٹینس : نوویک جوکووچ انجری کے باعث کوارٹر فائنل سے دستبردار، سربیا کے شہرہ آفاق ٹینس سٹار ، عالمی نمبرون ، میگا ایونٹ کے ٹاپ سیڈڈ اور دفاعی چیمپئن نوویک جوکووچ فٹنس مسائل کے باعث فرنچ اوپن ٹینس میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل سے دستبردار ہوگئے۔سال کے دوسرے گرینڈ سلام فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ فرانس کے دارلحکومت پیرس میں شروع ہو چکا ہے، جس میں شائقین ٹینس کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔مینز سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل راؤنڈ میں سربیا کے دفاعی چیمپئن نوویک جوکووچ کا مقابلہ ناروے کے کیسپر رڈ سے تھا تاہم دفاعی چیمپئن اور ایونٹ کے ٹاپ سیڈڈ نوویک جوکووچ گھٹنے کی انجری کے باعث مقابلے سے دستبردار ہوگئے اور ناروے کے کیسپر رڈ بلامقابلہ سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔
15
ایف آئی اے کے انسداد انسانی سمگلنگ سرکل لاہور کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے گارڈن ٹاؤن پاسپورٹ آفس کے باہر سے دو ایجنٹ گرفتار کرلئے۔ ایجنٹ امجد اور علی اسلم پاسپورٹ بنوانے کیلئے سادہ لوح شہریوں سے رقوم بٹوررہے تھے، دونوں ایجنٹس کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ڈائریکٹوریٹ آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹس نے ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور کو ایجنٹ مافیا کیخلاف کریک ڈاؤن کیلئے لیٹر لکھا۔ترجمان ایف آئی اے