1
ٹی20 ورلڈ کپ میں شاہینوں کا آج پہلا امتحان، امریکا سے جوڑ پڑے گا.پاکستان اور امریکا کی ٹیموں کے درمیان جوڑ آج ڈیلس کرکٹ گراؤنڈ میں پاکستانی وقت کے مطابق رات ساڑھے 8 بجے پڑے گا۔
2
عوام کو ایک اور زور کا جھٹکا، بجلی 3 روپے 33 پیسے فی یونٹ مہنگی,بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے، بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق رواں ماہ کے بلوں پر ہو گا، صارفین سے 3 روپے 33 پیسے فی یونٹ اضافہ ایک ماہ میں وصول کیا جائے گا۔ بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک اور لائف لائن صارفین پر نہیں ہو گا۔
3
پاکستان 8ویں بار اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا رکن بننے کیلئے پرعزم, اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے آج ہونیوالے اجلاس میں پاکستان سمیت سلامتی کونسل کے پانچ نئےغیر مستقل ارکان کا انتخاب کیا جائے گا جس میں پاکستان ریکارڈ 8ویں بار منتخب ہونے کے لیے پرعزم ہے۔ آج ہونے والے انتخابات میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی غیرمستقل نشست پر پاکستان ریکارڈ 8ویں بار منتخب ہونے کے لیے پرعزم ہے، پاکستان ایشیائی ممالک کے گروپ سے متفقہ امیدوارکے طورپر حمایت حاصل کرچکا ہے۔اقوام متحدہ کے تمام رکن ممالک اس وقت 15 رکنی سلامتی کونسل میں 5 غیر مستقل ارکان کا تقرر کرنے میں مصروف ہیں، ان دعویداروں میں ڈنمارک، یونان، پاکستان، پانامہ اور صومالیہ شامل ہیں، ہرعلاقائی گروپ نے اس بلا مقابلہ دوڑ میں ایک امیدوار پیش کیا ہے۔
4
توڑ پھوڑ کیس: عمر ایوب، شبلی فراز ودیگر کی عبوری ضمانتوں میں توسیع,انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنماؤں عمر ایوب، شبلی فراز، علی نواز اعوان ودیگر کیخلاف توڑ پھوڑ کیس کی سماعت ہوئی،جج طاہر عباس سپرا کی عدم دستیابی کے باعث ڈیوٹی جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے کیس کی سماعت کی اور پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانتوں میں5 جولائی تک توسیع کر دی۔
5
وزیراعلیٰ کی قیادت میں پی ڈی ایم اے نے اہم سنگ میل عبور کرلیے.خیبر پختونخوا میں بارشوں سے متاثرہ 2500 خاندانوں کی مدد کیلئے راشن بیگز کے 6 ٹرک بھیجے گئے، پنجاب میں آسمانی بجلی گرنے سے 32 شہری جاں بحق ہوئے جن کے لواحقین کو وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایات پر بلاتاخیر مالی معاونت فراہم کی گئی۔بارشوں اور آگ سے متاثرہ فصلوں کیلئے کسانوں کی بھی مالی معاونت کی گئی، ہیٹ ویو سے بچاؤ کیلئے صوبہ بھر میں مؤثر اقدامات کیے گئے، چولستان کے باسیوں کو پینے کے صاف پانی کیلئے واٹر باؤزر فراہم کیے گئے ہیں۔ ممکنہ سیلاب کے پیش نظر تمام اضلاع میں موک ایکسرسائزز کا اہتمام کیا گیا، پاک آرمی اور ریسکیو اداروں کو سفارشات کے مطابق بوٹس، لائف جیکٹس، کیمپس و دیگر ضروری سامان فراہم کر دیا گیا۔ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا
6
والٹن ایئرپورٹ کی فروخت :سابق ڈی جی سی اے اے کی نیب طلبی کا فیصلہ,سابق ڈی جی سی اے اے خاقان مرتضی کے لئے 13 سوالات بھی تیار کر لئے گئے۔پاکستان تحریک انصاف کے دور حکومت میں والٹن ایئرپورٹ کو فروخت کیا گیا، ایئر پورٹ کی زمین 50 بلین میں فروخت ہوئی جبکہ فروخت کی مد میں صرف ایک بلین جمع کروائے گئے،
7
پاک فوج کی بلوچستان میں سال 2024 کے دوران دہشتگردوں کیخلاف کارروائیاں,یکم جنوری 2024 سے 31مئی 2024 تک پاک فوج نے بلوچستان میں میں خوارج کے خلاف مختلف آپریشنز کے دوران66 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا۔پاک فوج کی جانب سے بلوچستان میں سال 2024 کے دوران دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں کی گئیں، اگست 2021 میں افغان طالبان کا افغانستان میں کنٹرول سنبھالنے کے بعد پاکستان میں دہشتگردی کی ایک نئی لہر جاگ اٹھی اور دور حاضر کے خوارج تحریک طالبان نے اسلامی جمہوریہ پاکستان پر دہشت گرد حملے تیز کر دیے، جس کی سرکوبی کے لیے افواج پاکستان نے مؤثر حکمت عملی اپنائی۔
8
آڈیو لیک کیس: علی امین گنڈاپور پر فرد جرم عائد کرنے کیلئے 5 جولائی کی تاریخ مقرر,وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف آڈیو لیک کیس کی سماعت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عبدالغفور کاکڑ نے کی۔سماعت کے آغاز میں علی امین گنڈاپور کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی۔عدالت نے علی امین گنڈاپور اور شریک ملزم اسد خان پر فرد جرم کے لیے 5 جولائی کی تاریخ مقرر کر دی جس کے بعد عدالت نے علی امین گنڈاپور کے خلاف آڈیو لیک کیس کی سماعت 5 جولائی تک ملتوی کر دی۔
9
لسبیلہ: مسافر کوچ میں آتشزدگی، 3مسافر جاں بحق، درجن سے زائد زخمی مسافر کوچ کراچی سے کوئٹہ جارہی تھی کہ اوتھل میں وایارو کے مقام پر آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ درجن سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔چند مسافروں نے کوچ کی کھڑکیوں سے کود کر جان بچائی جبکہ 10زخمیوں کو اوتھل کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال سے کراچی منتقل کر دیا گیا۔کوچ میں28 مسافر سوار تھے اور آگ پر قابو پا لیا گیا تاہم حادثے میں مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔
10
پی سی بی کی چیئرپرسن تانیہ ملک کو ہٹانے پر غورچیئر پرسن تانیہ ملک کی چہیتیوں کی چھٹی کروانے کا سلسلہ بورڈ نے شروع کردیا، پہلے مرحلے میں بورڈ نے مرینہ اقبال اور اسماویہ اقبال سے خاموشی سے راہیں جدا کرلیں۔خیال رہےاسماویہ اقبال 2018 سے ویمنز کرکٹ کی سلیکٹر تھیں، مرینہ اقبال 2021 سے کرکٹ بورڈ کیساتھ وابستہ ہوئیں، دونوں کو رواں سال اپریل میں اعلان کردہ نئی سلیکشن کمیٹیوں میں بھی شامل کیا گیا تھا۔
11
پتوکی : کچہری میں پیشی پرآئے باپ بیٹا مخالفین کی فائرنگ سے جاں بحق, واقعہ ہلہ روڈ سائیں دی کھوئی کے قریب پیش آیا جہاں میاں بیوی اپنے بیٹے کیساتھ کچہری میں پیشی پرآرہے تھے کہ راستے میں ان پر فائرنگ کی گئی ، فائرنگ سے باپ بیٹا موقع پر دم توڑگئے جبکہ ماں محفوظ رہی۔جاں بحق باپ بیٹے کی شناخت سرائے مغل کے رہائشی 50سالہ کشمیرا مسیح اور 24 سالہ راشد مسیح کے نام سے ہوئی ہے۔پرانی رنجش کی بنا پر ہمارے مخالفین نے فائرنگ کر کے باپ بیٹے کو قتل کیا۔ جاں بحق ہونے والے افراد کی نعشوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پتوکی منتقل کردیا گیا۔
12
ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کا امکان، ڈسٹری بیوٹرز کی مخالفت,چیئرمین ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر نے کہا ہے کہ ملک میں قدرتی گیس کا شارٹ فال مسلسل بڑھتا جارہا ہے، درآمدی ایل پی جی کے بغیر ضروریات پوری ہونا ممکن نہیں رہا۔بجٹ میں ایل پی جی کی درآمد پر ٹیکس لگانے کی تیاریاں کی جارہی ہیں، ایل پی جی امپورٹ ڈیوٹی بڑھانے کا فیصلہ عوام کے ساتھ ظلم ہے۔عرفان کھوکھر کا کہنا تھا کہ قیمتوں میں اضافے سے گھریلو کے ساتھ ساتھ کمرشل صارفین پر بھی مزید بوجھ پڑے گا اور حکومت مہنگائی کنٹرول کرنے میں ناکام ہو جائے گی، ملک بھر میں چھوٹے کھانے پینے کے ڈھابے اور تندور بند ہونے سے بےروزگاری بھی بڑھے گی۔