1
پاکستان میانوالی میں مسافر کوچ پر فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق، 6 زخمی ، فائرنگ کا واقعہ عیسیٰ خیل میں کلور شریف کے مقام پر پیش آیا جس کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کردیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جہاں بعض کی حالت تشویشناک ہے۔ واقعہ خاندانی دشمنی کےباعث پیش آیا،جاں بحق اور زخمیوں کا تعلق مندہ خیل سے ہے جو کچہری عیسیٰ خیل سےواپس جارہے تھے۔
2
دنیا مودی کی 8 جون کو ہونے والی تقریب حلف برداری ملتوی، نئی تاریخ سامنے آگئی اب بھارتی میڈیا کے ذریعے یہ خبر سامنے آئی ہے کہ 8 جون کو ہونے والی نریندر مودی کی تقریب حلف برداری منسوخ ہو گئی ہے اور اب نریندر مودی 9 جون کو حلف اٹھائیں گے۔
3
گورنر سندھ نے حیدرآباد میں بھی آئی ٹی کورسز کے ٹیسٹ کی تاریخ کا اعلان کردیا۔ حیدرآباد میں 12، 13 اور 14 جولائی کو نیاز اسٹیڈیم میں آئی ٹی کے ٹیسٹ ہوں گے، جس کیلئے نوجوان اپنی رجسٹریشن فوری کروا لیں۔ آئی ٹی کورسز کرنے والے نوجوان ماہانہ 150 سے 800 ڈالرز کما رہے ہیں، ان نوجوانوں نے محض 6 ماہ کی تعلیم حاصل کی ہے۔کامران ٹیسوری
4
سپریم کورٹ میں نیب ترامیم کیس کے دوران جسٹس اطہر من اللہ نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ اپنے مؤکل کو مشکل میں ڈال رہے ہیں، اگر نیب ترامیم کالعدم ہوئیں تو نقصان آپ کے مؤکل کا ہو گا۔نیب ترامیم کالعدم قرار دینے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیلوں پر سماعت چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں فل کورٹ بینچ کر رہا ہے۔وکیل فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ تحریری معروضات میں عدالتی فیصلے کے مختلف نکات کی نشاندہی کی ہے، میں نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر اپنے دلائل تحریر کیے ہیں۔جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیئے کہ اس کیس کی جے آئی ٹی میں آئی ایس آئی اور ایم آئی جیسے طاقتور ادارے تھے، بتائیں اس کیس کا کیا بنا؟خواجہ حارث نے کہا طاقتور اداروں کی موجودگی کے باوجود اس کیس میں کچھ ثابت نہ ہو سکا، جس پر جسٹس اطہر من اللہ نے پوچھا خواجہ صاحب بتا دیں کون کونسی ترامیم کو چیلنج کیا گیا تھا، آپ نے سیکشن 9 فائیو اے میں ترامیم کو چیلنج کیا تھا، سیکشن 14 کے حذف کرنے کو چیلنج کیا تھا۔
5
کاروبار نیپرا نے بجلی ایک ماہ کیلئے بجلی 3 روپے سے زائد مہنگی کردی ۔نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمت میں اضافہ ایک ماہ کے لیے کیا گیا ہے جس میں بجلی 3 روپے 33 پیسے فی یونٹ مہنگی کی گئی ہے۔نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہےکہ نیپرا نے اپریل کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی کی اور صارفین اضافی ادائیگیاں رواں ماہ کے بلوں میں کریں گے۔
6
پاکستان رینجرز اور ایف سی کی تنخواہیں پاک فوج کے برابر کرنے کا فیصلہ وزیراعظم شہباز شریف نے سول آرمڈ فورسزکی تنخواہوں میں اضافےکی اجازت دے دی۔وزارت خزانہ نے سول آرمڈ فورسز کے لیے نظرثانی بنیادی پے اسکیل 2024کی منظوری دے دی جس کے تحت سول آرمڈ فورسز کی تنخواہوں میں زیادہ سے زیادہ اضافہ55.76 یا31 ہزار 810 روپے تک بنےگا۔
7
کراچی: غلط انجیکشن لگانے پر 2 سالہ بچی جاں بحقبچی کے جاں بحق ہونے پر ورثا نے شدید احتجاج کیا اور کہا کہ بچی کو ڈی ہائیڈریشن کی شکایت پر صبح 10 بجے اسپتال لایا گیا تھا۔اہلخانہ کے مطابق بچی کو غلط انجیکشن لگایا گیا اور بچی کی موت کے 2 گھنٹے تک بتایا بھی نہیں گیا جب کہ واقعے میں ملوث ڈاکٹر بھی فرار ہوگیا۔
8
پنجاب بھر میں پلاسٹک بیگز کی غیرقانونی تیاری، ترسیل اور خرید و فروخت کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا گیا۔حکومت کی جانب سے شہریوں میں ماحول دوست بیگز تقسیم کیے جا رہے ہیں۔ ماحول دوست بیگز کی تقسیم کا مقصد پلاسٹک بیگز کی حوصلہ شکنی کرنا ہے، دکانداروں کو پلاسٹک بیگز کے مضراثرات اور قانون سے آگاہی بھی دی جارہی ہے۔
9
عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ایڈووکیٹ جنرل کے پی کی ملاقات ، ملاقات کرنے والوں میں ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا شاہ فیصل اور انتظارپنجوتھا شامل تھے۔ وکلا نے سپریم کورٹ میں نیب کیس کے حوالے سے بانی پی ٹی آئی سےمشاورت کی۔ ذرائع نے بتایاکہ یہ ملاقات اڈیالہ جیل کے کانفرنس روم میں کروائی گئی۔
10
وفاقی حکومت نے نیب ترامیم کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے وکلا تک رسائی نہ دینے کے بیان کی تردید کردی۔وفاقی حکومت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے موقف کی تردید میں اضافی دستاویزات عدالت میں جمع کروا دیں، ان دستاویزات کے ساتھ عمران خان کی اڈیالہ جیل میں وکلا سے ملاقات کی تصاویر بھی شامل ہیں۔حکومت کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ میں وکلاء تک رسائی نہ دینے کا موقف اپنایا، عدالت مناسب سمجھے تو ان کے بیان کی حقیقت جانچنے کےلیے کمیشن بھی مقرر کرسکتی ہے۔