1
حکومت نے عمران خان کو قید تنہائی میں رکھنے کے بیان کی تردید کر دی حکومت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے مؤقف کی تردید میں سپریم کورٹ میں اضافی دستاویزات جمع کروا دیں، اضافی دستاویزات کے ساتھ سابق وزیراعظم کی اڈیالہ جیل میں وکلاء سے ملاقات کی تصاویر بھی شامل ہیں۔وفاقی حکومت نے عمران خان سے ملاقات کرنے والوں کی فہرست سپریم کورٹ میں جمع کرواتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا قید تنہائی میں ہونے کا مؤقف بھی غلط ہے۔حکومت نے کہا کہ عمران خان نے سپریم کورٹ میں وکلاء تک رسائی نہ دینے کا موقف اپنایا، عدالت مناسب سمجھے تو بانی پی ٹی کے بیان اور حقیقت جانچنے کے لیے کمیشن بھی مقرر کر سکتی ہے، سابق وزیراعظم کو جیل میں کتابیں، ایئر کولر، ٹی وی سمیت تمام ضروری سہولتیں فراہم کی گئی ہیں۔
2
عوام کو پھر ریلیف دینے کی تیاری، پٹرولیم قیمتوں میں مزید کمی متوقع ،ق عالمی منڈی میں پٹرول کی قیمت میں 5 ڈالر 14 سینٹ کی کمی ہونے سے پاکستان میں پٹرول کی قیمت میں 12 روپے فی لٹر کمی کا امکان ہے ۔عالمی منڈی میں پٹرول کی قیمت 89 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آگئی ہے۔اسی طرح عالمی منڈی میں ڈیزل چار ڈالر کی کمی کے بعد 93 ڈالر 88 سینٹ پر ٹریڈ کررہا ہے، اسی تناسب سے پاکستان میں ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 45 پیسے کی کمی متوقع ہے۔
3
وزیراعلیٰ پنجاب کے صوابدیدی فنڈز میں 2 ارب روپے کا اضافہ ،پنجاب حکومت نے وزیراعلیٰ کے صوابدیدی فنڈز میں اضافے کی منظوری دے دی، محکمہ خزانہ پنجاب نے نئے مالی سال کے بجٹ فنڈز مختص کر دیئے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کے صوابدیدی فنڈز کے لیے بجٹ میں 5 ارب روپے رکھے جارہے ہیں، صوابدیدی فنڈز سے وزیراعلیٰ پنجاب کسی کو بھی فنڈز دے سکتی ہیں۔
4
توڑ پھوڑ کیس: عمر ایوب، شبلی فراز ودیگر کی عبوری ضمانتوں میں توسیع ،انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنماؤں عمر ایوب، شبلی فراز، علی نواز اعوان ودیگر کیخلاف توڑ پھوڑ کیس کی سماعت ہوئی،جج طاہر عباس سپرا کی عدم دستیابی کے باعث ڈیوٹی جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے کیس کی سماعت کی اور پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانتوں میں5 جولائی تک توسیع کر دی۔
5
وزیراعلیٰ پنجاب اور نواز شریف سے اماراتی سفیر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال ،لیگی صدر میاں نواز شریف، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور اماراتی سفیر کے درمیان ہونے والی ملاقات میں متحدہ عرب امارات کی جانب سے پاکستان میں سرمایہ کاری کے اعلان کو سراہا گیا، مریم نواز اور میاں نواز شریف نے یو اے ای کی جانب سے 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے اعلان پر اماراتی سفیر کا شکریہ ادا کیا۔ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ زرعی تحقیق، ٹیکنالوجی اور تجارت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ پر بھی گفتگو ہوئی۔
6
جنوبی افریقہ کا اسرائیل کیخلاف نسل کشی کا مقدمہ، سپین کا فریق بننے کا اعلان ،سپین جنوبی افریقہ کے ساتھ غزہ میں اسرائیل کی جاری کارروائیوں کے خلاف نسل کشی کے کیس میں بین الاقوامی عدالت انصاف میں شامل ہو جائے گا۔سپین اس کیس میں شامل ہونے والا پہلا یورپی ملک ہے، اس مقدمے میں چلی اور میکسیکو بھی شامل ہوچکے ہیں۔ ہسپانوی وزیر خارجہ جوز مینوئل الباریس
7
بھارتی صدر کو نومنتخب ارکانِ پارلیمنٹ کی فہرست آج پیش کی جائیگی بھارت میں عام انتخابات کے بعد اب آنے والی حکومت کا خاکہ کافی حد تک واضح ہو چکا ہے، ق نریندر مودی حکومت بنانے کا اعلان کر چکے ہیں اور حکومت سازی کی لیے بی جے پی کی حلیف پارٹیاں اور ان کے مخالفین پر مشتمل انڈیا الائنس (انڈیا) اس وقت جوڑ توڑ اور مشاورت کے مرحلے میں ہیں۔صدر اکثریت والی جماعت کو حکومت بنانے کی دعوت دیں گے، امکان ہے کہ نریندر مودی 9 جون کو تیسری مدت کیلئے وزیراعظم کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔
8
روپے کی بے قدری، ڈالر مزید مہنگا، سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان ،امریکی کرنسی کے مقابلے میں روپے کی قدر مزید کم ہو گئی، انٹر بینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 20 پیسے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 278 روپے 50 پیسے پر فروخت ہو رہا ہے۔ دوسری جانب کاروباری ہفتے کے چوتھے روز پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 162 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد سٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس 74 ہزار 381 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا ہے۔