1
بجلی بنانے والے چینی نجی اداروں کو ادائیگیاں پاکستان کیلئے بڑا مسئلہ بن گئیں۔چینی بینکوں کا کہنا ہے کہ اس وقت تک نئے قرض پر بات نہیں ہو سکتی جب تک چینی آئی پی پیز کو ادائیگیوں کا شیڈول طے نہیں ہوتا جبکہ آئی ایم ایف نے بھی ضمانت مانگ لی ہے کہ پاکستان چینی آئی پی پیز کو نئے قرض پروگرام سے ادائیگیاں نہیں کرے گا۔ چینی آئی پی پیز واجبات کی ادائیگی تک مذاکرات پر ہی تیار نہیں، پاکستانی حکومت چینی کمپنیوں کو پاور ٹیرف میں کمی پر بھی قائل نہیں کر سکی ہے۔
2
پاکستان کوسٹ گارڈز نے اوتھل ناکہ کھاری پر کارروائی کرتے ہوئے 10 ہزار 370 لیٹر ایرانی ڈیزل برآمد کرلیا۔ ایرانی ڈیزل مسافر کوچ کے ذریعے اسمگل کیا جارہا تھا، کوچ کے مالک اور ڈرائیور کے خلاف قانونی کارروائی کی جارہی ہے۔ملک بھر سے اسمگلنگ کے مکمل خاتمے تک سیکیورٹی فورسز آپریشن جاری رکھنے کیلئے پرعزم ہیں۔کسٹمز حکام
3
چائنیز بینک کے چیئرمین نے وزیراعظم شہباز شریف کو ’پاکستان اسپیڈ‘ کا نام دے دیا.وزیراعظم سے ملاقات میں چائنا امپورٹ ایکسپورٹ بینک کے چیئرمین نے کہا کہ آپ نے جیسے ’پنجاب میں اسپیڈ سے کام کیا ویسے ہی ’پاکستان اسپیڈ‘ نظر آنے لگی ہے۔وزیراعظم سے چائنا انٹرنیشنل ڈیولپمنٹ کوآپریشن ایجنسی کے چیئرمین کی بھی ملاقات ہوئی، وزیراعظم نے انہیں ایم ایل ون اپ گریڈیشن پروجیکٹ میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔
4
وسطی سوڈان میں نیم فوجی دستوں کا حملہ، درجنوں بچوں سمیت 150 افراد کی ہلاکت کا خدشہ، بچوں سمیت 150 افراد کے قتل عام کا الزام نیم فوجی گروپ ریپڈ سپورٹ فورسز پر عائد کرتے ہوئے سوڈانی فوج نے حملے کا بھرپور جواب دینے کا اعلان کیا ہے۔آر ایس ایف کو حملے کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔سربراہ سوڈانی فوج عبدالفتاح البرہان
5
انسانی اسمگلنگ کے الزام میں زیر حراست صارم برنی کے معاملے پر امریکا کا ردعمل، انسانی اسمگلنگ، بچوں کی خرید و فروخت اور غیر قانونی گود لینے جیسے جرائم کی روک تھام پاکستان اور امریکا کے باہمی دلچسپی کے شعبے ہیں۔ امریکا اپنی ذمہ داری کو سنجیدگی سے لیتا ہے کہ وہ بین الملکی گود لینے کے عمل میں شامل بچوں اور خاندانوں کے تحفظ کیلئے حفاظتی اقدامات پر نظر رکھے۔واشنگٹن میں پریس بریفنگ دیتے ہوئے امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کا ردعمل
6
پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف نے مطالبہ کیا ہے کہ قومی اثاثے تباہ کرنے والوں کا احتساب ہونا چاہیے۔نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرِ صدارت پنجاب ہاؤس مری میں ن لیگی رہنماؤں کا اجلاس ہوا جس میں ملکی سیاسی صورتحال اور پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اجلاس میں مری کی قدیم اور تاریخی عمارتوں کی اصل حالت میں بحالی کا اصولی فیصلہ کیا گیا جبکہ مری کے داخلی راستوں پر ڈیجیٹل کیمروں کی تنصیب کے لیے 15 دن کی مدت بھی مقرر کی گئی۔
7
سی ٹی ڈی کا بنوں میں آپریشن، انتہائی مطلوب دہشت گرد ہلاک، یہ آپریشن بنوں میں کیا گیا، ہلاک دہشتگرد کی شناخت عمر کے نام سے ہوئی جس سے اسلحہ اور ہینڈ گرینیڈ بھی برآمد ہوا۔ہلاک دہشتگرد دھماکوں، ٹارگٹ کلنگ اور فورسز پر حملوں میں مطلوب تھا۔دہشتگرد کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی حافظ گل بہادر گروپ سے تھا۔
8
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدے تک پہنچنے کیلئے خاطر خواہ پیشرفت، حال ہی میں آئی ایم ایف اسٹاف 13 مئی سے 23 مئی تک پاکستان میں تھا۔ہوم گرون پروگرام پر پاکستان کے نئے اقدامات کو سپورٹ کیا جا سکتا ہے۔ترجمان ( آئی ایم ایف ) جولی کوزیک
9
وزیر صحت آزادکشمیر کے بچوں کو سرکاری گاڑی میں اسکول سے لاتے ہوئے عوام نے روک لیا۔اس واقعے پر ڈرائیور کی درخواست پر تھانہ کھوئی رٹہ میں نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔وزیرصحت آزادکشمیر کے بچوں کو سرکاری گاڑی میں اسکول سے لایا جارہا تھا کہ عوام نے گاڑی کو روک لیا اور نامعلوم افراد نے گاڑی روک کر بدتمیزی کی۔
10
آئی ایم ایف کی شرائط پر اگلے بجٹ میں 2 ہزار ارب روپے کے اضافی ٹیکس لگیں گے۔ آئندہ بجٹ کے لیے جی ڈی پی کے 10 فیصد سے زائد سالانہ ٹیکس وصولی کا ہدف مقرر کرنے کے قوی امکانات کے ساتھ، حکومت کو جی ایس ٹی، انکم ٹیکس، اضافی کسٹمز ڈیوٹی اور ایکسائز ڈیوٹی پر تاریخی اضافی محصولات کے اقدامات کرنا ہوں گے تاکہ مطلوبہ نتائج حاصل کیے جا سکیں۔
11
جے یو آئی (ف) کے رہنما مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی سے بات چیت تو چل رہی ہے اور اس بات سے انکار نہیں کرتے۔میں نے پہلی بار یہ سوال نہیں سنا، آپ پہلی باریہ بات نہیں کررہے۔ پاکستان تحریک انصاف سے بات چیت تو چل رہی ہے اس سے انکار نہیں، اگر کوئی فیصلہ ہوتا تو آپ تک پہنچ چکا ہوتا۔مولانا فضل الرحمان کی تحریک تحفظ آئین پاکستان میں شامل ہونے کے سوال کا جواب دیتے ہوئے گفتگو
12
نامور مصنف انور مقصود نے ٹی ٹوئٹنی ورلڈکپ میں پاکستان کی امریکا سے شکست کی دلچسپ وجہ بیان کی ہے۔کہا پاکستان امریکا سے مجبوری میں میچ ہارا کیوں کہ ابھی آئی ایم ایف سے قرضہ ملنا ہے۔ ہوسکتا ہے کہ میچ میں شکست کی بھی شرط رکھی گئی ہو کہ پہلے امریکا سے میچ ہارو پھر پیسے دیں گے ورنہ پاکستان کے ہارنے کی کوئی اور وجہ سمجھ نہیں آتی۔
13
غزہ: اسرائیل کی اقوام متحدہ کے اسکول پر پھر بمباری، 33 فلسطینی شہید، اسرائیل نے غزہ میں اقوام متحدہ کے ماتحت چلنے والے اسکول کو ایک بار پھر نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 33 فلسطینی شہید ہوگئے، اس اسکول میں بے گھر فلسطینیوں نے پناہ لے رکھی تھی۔اس نے حماس کے فائٹرز کی موجودگی کی اطلاع پر اسکول کو نشانہ بنایا، حماس فائٹرز نے اس اسکول میں پناہ لی ہوئی تھی۔گزشتہ روز بھی اسرائیلی فورسز نے اقوام متحدہ کے اسکول پر بمباری کی تھی جس میں خواتین اور بچوں سمیت 40 فلسطینی شہید ہوئے۔


