کشمور(ای پی آئی) آخر کار کچے کے ڈاکوؤں نے قرآن مجید کی لاج رکھ لی۔ مسلسل پانچ بار کچے میں مغوی ہیبت علی کی بازیابی کیلئے والدین قرآن مجید لے گئے تھے۔ ایک ماہ کے بعد ڈاکوؤں نے مغوی ہیبت علی عرف علی نیازی کو آزاد کر دیا۔

منظر عام پر آنے والی ویڈیو میں والدین کا کہنا ہے کہ مغوی ہیبت علی کی بازیابی قرآن مجید کے صدقے عمل میں آئی ہے۔ مغوی کی بازیابی میں پولیس کا کوئی کردار نہیں۔

مغوی کے والد کا کہناہےکہ ہم اپنے میزبان منیر کے مشکور ہیں جن کی کوششوں سے ہیبت علی کی بازیابی ممکن ہوئی۔ مغوی نوجوان کی بازیابی کے بعد علاقے میں خوشی کی لہر۔آخری اطلاعات تک والدین اور بیٹا تاحال کچے کے علاقے میں موجود تھے.

یاد رہے کہ ابھی تک کئی مغوی بازیاب نہیں ہو سکے ہیں ، ایک ماہ سے اغوا شدہ لفی فروش اسلم پنجابی کی بازیابی تو درکنار پنجاب پولیس نے مقدمہ تک درج نہیں کیاہے…