1
غیر ملکیوں کو 53 ہزار سے زائد مشکوک شناختی کارڈز جاری ہونے کا انکشاف،وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے کی جانے والی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ پاکستان سے غیر قانونی غیر ملکیوں کی وطن واپسی مشکوک شناختی کارڈ ز پر خیبرپختونخو امیں 595 گاڑیاں رجسٹرڈ ہوئیں جن میں ساڑھے 7 ہزار جعلی شناختی کارڈز رکھنےوالوں کے خلاف کیسز تیار کر لیے گئے ہیں اور جن کے موبائل فون سم کارڈز بلاک کرنے اور ان کی جائیدادوں اور کاروبار کی نشاندہی کرکے انہیں واپس بھجوانے سمیت ان کے خلاف قانونی کارروائی کی ہدایت کی گئی ہے۔ غیر ملکیوں کےنام پر 349 بے نامی جائیدادوں اور کاروبارکا بھی انکشاف ہوا ہے جنہیں چھان بین کے لیے ایف بی آر کو ارسال کر دیا گیا ہے۔
2
پنجاب پولیس کی جانب سے کچے کے ڈاکوؤں کی سہولت کاری کا انکشاف،پنجاب کے کچے کے علاقے میں 2023 میں ڈاکوؤں کے خلاف ہونے والے آپریشن کی رپورٹ میں پولیس کی جانب سے ڈاکوؤں کی سہولت کاری کا انکشاف ہوا ہے۔جیو نیوز کچےکے علاقے میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن کی پولیس رپورٹ منظرعام پر لے آیا۔ ڈاکوؤں کے خلاف پولیس آپریشن کی رپورٹ ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ کی سربراہی میں تیار کی گئی۔
3
وزیر مملکت برائے خزانہ علی پرویز ملک کا کہنا ہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے مذاکرات مثبت انداز میں جاری ہیں،کوشش ہےکم آمدن والے طبقے کو مہنگائی سے بچائیں۔ انکم ٹیکس کے معاملے پر آئی ایم ایف کو اپنا نقطہ نظر سمجھایا ہے۔ٹیکس استثنیٰ کے معاملے پر بھی آئی ایم ایف کو تجاویز دی ہیں، آئی ایم ایف کے ساتھ بات چیت جاری رہے گی۔
4
سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وزیر وفاقی شیخ رشید نے کہا ہے کہ جب تک بےگناہ جیلوں سے نہیں نکالے جائیں گے، عزت کےخواہشمندوں کو عزت نہیں ملے گی۔ 500 آدمیوں کو جھوٹے کیسز میں اڈیالہ جیل میں رکھا ہوا ہے، اس عید پربےگناہ لوگوں کو رہائی ملنی چاہیے۔جب تک بےگناہ لوگ جیلوں سے نہیں نکالے جائیں گے تو عزت کے خواہشمندوں کو عزت نہیں ملے گی۔اسلام آباد میں عدالت پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو
5
قومی ٹیم کو چھوٹی نہیں بلکہ بڑی سرجری کی ضرورت ہے، وقت آگیا ہے کہ باہر بیٹھے ٹیلنٹ کو منوقع دیا جائےْ آج کی شکست ہر لحاظ سے مایوس کن تھی، پاکستانی کرکٹ اس وقت اپنی سب سے کم درجہ کی پر فارمنس پر ہے۔کرکٹ ٹیم کا چھوٹی سرجری سے کام چل جائے گا لیکن آج کی انتہائی خراب کارکردگی کے بعد یقین ہوگیا ہے کہ ٹیم میں بڑی سرجری کی ضرورت ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی ن کی بھارت کے خلاف بڑے میچ میں قومی ٹیم کی شکست پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے میچ کے بعد صحافیوں سے گفتگو
6
لکی مروت میں شہید جوانوں کی نماز جنازہ ادا، وزیر اعظم سمیت عسکری حکام کی شرکت،خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں بارودی سرنگ دھماکے میں شہید جوانوں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کیپٹن محمد فراز الیاس، صوبیدار میجر محمد نذیر، لانس نائیک محمد انور کی نماز جنازہ بنوں میں ادا کی گئی۔لانس نائیک حسین علی، سپاہی اسد اللّٰہ، سپاہی منظور حسین اور سپاہی راشد محمود کی نماز جنازہ بھی ادا کر دی گئی۔
7
یورپی الیکشنز میں شکست پر فرانس کے صدر نے قبل از وقت انتخابات کا اعلان کردیایورپی الیکشنز میں انتہائی دائیں بازو کی جماعت نیشنل ریلی پارٹی کو بڑی کامیابی ملی ہے، فرانس کے صدر نے کہا کہ یورپی پارلیمنٹ الیکشن کے نتائج نظرانداز نہیں کیے جاسکتے۔ایمانوئیل میکرون کی جانب سے ایوان زیریں کے الیکشنز 30 جون کو کرانے کا اعلان کیا گیا جبکہ دوسرا راؤنڈ 7 جولائی کو ہوگا۔ یورپ میں دائیں بازو کی جماعتوں کا اثر بڑھ رہا ہے جسے وہ بیٹھ کر نہیں دیکھ سکتے، ہم آہنگی سے آگے بڑھنے کیلئے فرانس کو واضح اکثریت چاہیے۔
8
قومی ریسلر انعام بٹ کی اعظم خان کو 3 ماہ میں فٹ کرنےکی پیشکش،ومی ریسلر رستم پاکستان انعام بٹ نے قومی کرکٹر اعظم خان کو 3 ماہ میں فٹ کرنےکا دعویٰ کردیا۔ ٹریننگ سے اعظم خان کا وزن بھی 30 سے 35 کلو کم ہوجائےگا۔ ہم اعظم خان کو روزانہ 5 سے 6 گھنٹے پہلوانوں کے ساتھ ٹریننگ دیں گے، ٹریننگ کے ساتھ اعظم خان کو اچھی ڈائٹ بھی دیں گے تاکہ ان کی طاقت میں کمی نہ آئے۔
9
چونیاں میں پولیس اہلکاروں کا گھر میں گھس کر خواتین پر تشدد، عبدالمجید نامی شہری نے الزام عائد کیا کہ پولیس اہلکاروں نے مکان سے اس کی فیملی کو نکال کربااثر افرادکا قبضہ کرا دیا۔معاملہ سامنے آنے پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ( ڈی پی او ) نے نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی چونیاں سے رپورٹ طلب کر لی۔
10
غزہ پر اسرائیلی بمباری میں یورینئم استعمال ہونے کی تحقیقات کا مطالبہ، اقوام متحدہ میں فلسطین کے مستقل مبصر صالح عبدالشافی نے انٹرویو کے دوران کہا کہ فلسطینیوں کی نسل کشی جاری ہے، جنگ عظیم دوم میں استعمال بارود سے زیادہ غزہ پربرسایا گیا۔دوران انٹرویو صالح عبدالشافی نے صیہونی فورسز کی جانب سے غزہ پر برسائے گئے بموں میں ڈیپلیٹڈ یورینئم استعمال ہونے کی تحقیقات کا مطالبہ بھی کیا۔
11
کونگو میں دہشتگردوں کے حملے میں 41 افراد ہلاک ہوگئے۔گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مختلف مقامات پر دہشتگردوں کے حملوں میں ہلاکتوں کی تعداد 80 سے متجاوز ہو گئی۔ترجمان کے مطابق جمعے کی شب شمالی کونگو می ماسالہ، ماپاسانا، ماہینی نامی دیہاتوں پر جہادی تنظیموں کے اتحاد الائیڈ ڈیموکریٹک فورس کے دہشتگردوں نے حملے کیے تھے۔حالیہ حملے میں 41 سے زائد افراد ہلاک ہوئے جبکہ دہشتگردوں کے حملوں میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 80 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
12
غزہ جنگ سے متعلق نیتن یاہو سے اختلاف، اسرائیلی وزیر نے جنگی کابینہ سے استعفیٰ دیدیا نیتن یاہو کابینہ میں واحد سینٹرسٹ رکن کے استعفیٰ سے نیتن یاہو کی حکومت کو فوری طور پر کوئی خطرہ لاحق نہیں تاہم ان کے جانے سے اسرائیلی حکومت سینٹرسٹ بلاک کی حمایت کھو سکتی ہے۔ گزشتہ مہینے گینٹز نے نیتن یاہو کو غزہ جنگ میں حماس کے خلاف واضح حکمت عملی بنانے کیلئے 8 جون تک کی ڈیڈ لائن دی تھی، تاہم نیتن یاہو نے ان کے الٹی میٹم کو فوری طور پر مسترد کر دیا تھا۔
13
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، پاکستان ٹیم کا سفر اگر مگر کا شکاردو میچز ہارنے کے بعد پاکستان ٹیم کی سپر 8 رسائی دوسری ٹیموں پر منحصر ہوگئی، پاکستان کو رسائی کیلئے بقیہ دو میچ جیتنا اور امریکا کا دونوں میچ ہارنا لازمی ہوگیا ہے۔پاکستان کو اگلے دو میچز کینیڈا اور آئرلینڈ کے خلاف کھیلنا ہیں جبکہ امریکا کو انڈیا اور آئرلینڈ سے مقابلہ کرنا ہے۔اگر امریکا ایک میچ اور جیت گیا تو وہ سپر 8 کیلئے کوالیفائی کر لے گا، امریکا کیخلاف آئرلینڈ اور انڈیا کی فتح کی صورت میں پاکستان آئرلینڈ میچ ناک آؤٹ ہوگا۔
14
آئندہ بجٹ میں اضافی ریونیو حاصل کرنےکیلئے نئے ٹیکس لگائے جانے کا امکان، پٹرولیم مصنوعات پر ابتدائی مراحل میں 5 فیصد سیلز ٹیکس عائد کرنے کی تجویز دی گئی ہے، پٹرولیم مصنوعات پر 5 فیصد سیلز ٹیکس عائد کرنے سے تقریباً 6 سو ارب روپے کا ریونیو متوقع ہے۔آئندہ مالی سال کے لیےفنانس بل میں تمام سیلز ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کی بھی تجویز دی گئی ہے، سیلز ٹیکس استثنیٰ ختم کرنے سے تقریباً ساڑھے5 سو ارب روپے کی اضافی آمدن متوقع ہے۔
15
آئی ایم ایف کا پاکستان کو رعایت دینے سے انکار، متعدد تجاویز پر اختلاف برقرار سابق فاٹا کے علاقوں کے لئے ٹیکس چھوٹ ختم کرنے پر پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اتفاق نہیں ہو سکا تاہم دونوں فریقین نے مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔ آئی ایم ایف کا سابق فاٹا کے لئے ٹیکس چھوٹ ختم کرنے پر اصرار ہے جبکہ وزارت خزانہ کا مؤقف ہے کہ سابق فاٹا کی ترقی کیلئے ایک سال کی ٹیکس چھوٹ ضروری ہے، سابق فاٹا کو درآمدی مشینری، انکم ٹیکس پر چھوٹ دینا ضروری ہے۔


