1
وزیراعظم کی زیر صدارت قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس آج ہوگاوزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں سالانہ پلان برائے مالی سال 24-2023 کا جائزہ لیا جائے گا جبکہ سالانہ پلان برائے 25-2024 کی منظوری دی جائے گی، اجلاس میں 13 ویں پانچ سالہ منصوبے پر بھی غور ہوگا۔اجلاس میں مالی سال 24-2023 کی پبلک انویسٹمنٹ کا جائزہ لیا جائے گا، مالی سال 25-2024 کی پبلک انویسٹمنٹ پر بھی غور ہوگا، اجلاس میں ایکنک کی پیشرفت رپورٹ کا جائزہ بھی لیا جائے گا، سینٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کی اب تک کی پیشرفت رپورٹ پر بھی غور کیا جائے گا۔
2
خیبرپختونخوا کے 91 ترقیاتی منصوبوں کے خاتمے پر علی امین گنڈاپور کا وزیراعظم کو خط،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی جانب سے وزیراعظم شہباز شریف کو لکھے گئے خط میں کہا گیا کہ سالانہ منصوبہ بندی کمیٹی کے فیصلوں سے شدید مایوسی ہوئی، پی ایس ڈی پی سے 91 ترقیاتی منصوبے نکالنے سے صوبہ متاثر ہوگا۔ قومی اقتصادی کمیٹی اجلاس میں فیصلہ ہوا تھا کہ جاری منصوبوں کو ترجیحی بنیادی پر مکمل کیا جائیگا، جاری منصوبوں کو نکالنا ایس آئی ایف سی اور قومی اقتصادی کونسل کے فیصلوں کی خلاف ورزی ہے۔وزیراعظم شہباز شریف کو لکھے گئے خط میں کہا گیا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے ترقیاتی منصوبوں کے خاتمہ سے صوبے کی محرومیوں میں اضافہ ہوگا، وفاق پی ایس ڈی پی پر نظرثانی کر کے تمام صوبوں کو ترقیاتی پروگرام میں مقررہ حصہ دے۔
3
عدالت کا وفاقی حکومت کو لاپتہ شہری کے والد کو 30 لاکھ معاوضہ دینے کا حکم،اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے خیبرپختونخوا کے 15 سال سے لاپتہ شہری ہارون محمد کی بازیابی کے لئے درخواست پر سماعت کی، ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دوگل عدالت کے سامنے پیش ہوئے، درخواست گزار کی جانب سے ایمان زینب مزاری عدالت کے روبرو پیش ہوئیں۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی حکومت کو لاپتہ شہری کے والد کو 30 لاکھ معاوضہ دینے کا حکم دے دیا۔ آئندہ سماعت سے قبل حکومت لاپتہ شہری کے والد کو معاوضہ ادا کرے، اسلام آباد ہائی کورٹ نے بذریعہ سیکرٹری داخلہ آئی جی خیبر پختونخوا کو بھی ہدایات جاری کیں۔
4
ٹریبونل تبدیلی کیس: الیکشن کمیشن آج محفوظ شدہ فیصلہ سنائے گا۔مسلم لیگ ن کی الیکشن ٹریبونل کی تبدیلی سے متعلق درخواست پر الیکشن کمیشن آج 3 بجے محفوظ شدہ فیصلہ سنائے گا، اس حوالے سے الیکشن کمیشن نے آج کی کاز لسٹ جاری کر دی ہے۔الیکشن کمیشن نے کیس سے متعلق فیصلہ فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر جمعہ کے روز محفوظ کیا تھا۔
5
شیخ رشید نے آرمی چیف سے عام معافی کے اعلان کا مطالبہ کردیاانہوں نے کہا کہ لوگ ان کیسز کی شکل میں مرگئے ہیں، سب بے گناہوں کو عام معافی ملنی چاہیے۔ سیاست نہیں ہوسکتی کیونکہ فارم 45اور 47کی لڑائی گڑھے میں لے کر جائے گی، معیشت کی تباہی گڑھے میں لے کر جائے گی، عالیہ اور صنم جاوید کو روز جیلیں پھرائی جارہی ہیں۔جناب عاصم منیر اور ڈی جی آئی ایس آئی سے اپیل کرتا ہوں ،بے گناہ لوگوں کو عام معافی دیں، یہ کہنے کو کیس ہوتا ہے، جب آدمی صبح کورٹ آکر شام کو گھر جاتا ہے تو لگ پتہ جاتا ہے، موجودہ حکومت کی حیثیت گنگو تیلی سے زیادہ نہیں ہے۔ شیخ رشید کی ڈسٹرکٹ کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو
6
مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ مریم نواز اپنی انا کی تسکین کیلئے بنیادی انسانی حقوق پامال کر رہی ہیں۔پنجاب میں منتخب ارکان کے گھروں پر کریک ڈاؤن قابلِ مذمت ہے۔ مریم نواز اتنا ظلم کریں کہ کل پھر برداشت بھی کر سکیں کیونکہ پھر پلیٹلیٹس گرنے کے بہانے نہیں چلیں گے۔
7
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ مریم نواز پوری تحریک انصاف کے اعصاب پر سوار ہیں۔ مریم نواز سے کارکردگی میں مقابلہ کریں زبان درازی مت کریں، 9 مئی کے مرکزی ملزمان اور شرپسندوں کو سیاست کے لبادے میں چھپنے نہیں دیں گے۔آپ آج بھی باز نہیں آئے، دوسرا 9 مئی کرنے کی پلاننگ کر رہے ہیں، 9 مئی کے واقعات پر آپ کو شرمندگی ہے نہ آپ نے کبھی اعتراف کیا، جب شہداء کی یادگاروں کی بے حرمتی کر رہے تھے تب ملک و قوم کا خیال کیوں نہیں آیا۔بیرسٹر سیف کے بیان پرعظمیٰ بخری کا ردعمل
8
آزاد کشمیر حادثہ، جاں بحق مسافروں کی تعداد15 تک پہنچنے کا خدشہ، تاؤ بٹ سے کیل جاتے ہوئے گاڑی دریائے نیلم میں گر گئی تھی ، گاڑی میں سیاحوں اور خانہ بدوشوں سمیت 24 افراد سوار تھے۔حادثے میں 3 خواتین اور ایک بچے سمیت 6 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں جبکہ 9 کی تلاش جاری ہے، حادثے میں 6 مسافر زخمی ہو گئے تھے جبکہ 3 افراد حادثے میں محفوظ رہے ۔پولیس کی جانب سے امدادی کارروائیاں جاری ہیں جبکہ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔
9
غزہ میں جنگ بندی کیلئے امریکا کا سلامتی کونسل سے ووٹنگ کا مطالبہ، اس نے اسرائیل اور حماس کے درمیان ’یرغمالیوں کی رہائی کے ساتھ فوری جنگ بندی‘ کے منصوبے کی حمایت کرتے ہوئے اپنی قرارداد کے مسودے پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے ووٹنگ کی درخواست کی ہے۔عرب میڈیا کے مطابق اتوار کو امریکی وفد کے ترجمان نیٹ ایونز نے ووٹنگ کی تاریخ بتائے بغیر کہا کہ ’آج امریکہ نے سلامتی کونسل سے ووٹنگ کروانے کا مطالبہ کیا ہے۔‘ کونسل کے اراکین کو اس موقع کو ہاتھ سے جانے نہیں دینا چاہیے اور اس معاہدے کی حمایت میں یک آواز بولنا چاہیے۔
10
فرانس: صدر ایمانویل میکرون کا قبل از وقت انتخابات کا اعلان، ایمانویل میکرون نے ایک بیان میں کہا کہ ایوان زیریں کے الیکشنز 30 جون کو ہوں گے جبکہ دوسرا مرحلہ 7 جولائی کو ہوگا۔ یورپی پارلیمنٹ الیکشن کے نتائج نظر انداز نہیں کیے جا سکتے، یورپ میں دائیں بازو کی جماعتوں کا اثر بڑھ رہا ہے۔خبر رساں اداروں کے مطابق یورپی انتخابات میں انتہائی دائیں بازو کی جماعت نیشنل ریلی پارٹی نے بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔یورپی پارلیمنٹ کے انتخابات میں نیشنل ریلی پارٹی نے 32 فیصد ووٹ حاصل کیے جبکہ صدر میکرون کی جماعت کو 15 فیصد اور سوشلسٹس کو 14 فیصد ووٹ ملے ہیں۔خبر رساں اداروں کے مطابق انتخابی مہم میں دائیں بازو کی جماعت نیشنل ریلی پارٹی کی توجہ امیگریشن، جرائم اور معاشی بحران کے موضوع پر رہی۔ نیشنل ریلی پارٹی کی قیادت 28 برس کے جورڈن بارڈیلانے سنبھالی ہوئی ہے۔
11
ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں کو 120 ارب کے فنڈز ریلیز کرنے کا فیصلہ،آئندہ بجٹ میں 9 ڈویژنل سالڈ ویسٹ کمپنیز کی آؤٹ سورسنگ کیلئے 188 ارب روپے رکھنے کی تجویز پیش کی گئی ہے، صوبائی مالیاتی ایوارڈ کی مد میں کمپنیوں کو فنڈز دیئے جائیں گے۔سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں کے خسارے کو بھی ختم کیا جائے گا، کمپنیوں کو آپریشنز کی مد میں یہ بجٹ دیا جائے گا، پنجاب حکومت نے 120 ارب روپے کمپنیوں کو دینے کی اصولی منظوری بھی دے دی ہے۔
12
سٹیٹ بینک آج مانیٹری پالیسی کا اعلان کریگا، شرح سود میں کمی کا امکان،سٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا جس کے بعد مرکزی بینک پریس ریلیز کے ذریعے مانیٹری پالیسی کا اعلان کرے گا۔ہنگائی میں کمی کے باعث شرح سود میں ایک سے دو فیصد کمی کا امکان ہے، شرح سود ایک سال سے 22 فیصد پر برقرار ہے، مئی میں مہنگائی کی شرح 11.8 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔


