1
وزرات صنعت و پیداوارکے ترقیاتی بجٹ میں 100فیصد اضافے کی تجویزوزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس جاری جس میں آئندہ مالی سال کے سالانہ بجٹ پلان کی منظوری دی جائے گی، اجلاس میں آئندہ مالی سال کے پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پلان اور صوبوں کے سالانہ ترقیاتی پروگرام کی بھی منظوری بھی دی جائے گی۔قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس میں ایکنک اور سی ڈی ڈبلیو پی کی 16مئی 2023 سے15مئی 2024 تک کی کارکردگی رپورٹ بھی پیش کی جائے گی۔
2
حکومت تشکیل پاتے ہی مودی کی مسلم دشمنی سامنے آنے لگی، کابینہ میں کوئی مسلمان شامل نہیںنو منتخب ہندو انتہا پسند بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی کابینہ میں کسی مسلمان رکن اسمبلی کو وزیر نہیں بنایا گیا جس سے ان کی مسلم دشمنی مزید واضح ہو گئی ہے۔نریندر مودی حکومت کی 72 رکنی کابینہ میں 30 وزرا اور 41 وزرائے مملکت شامل ہیں، بھارت کی نئی مرکزی حکومت کی کابینہ کا پہلا اجلاس آج شام ہوگا جس میں کابینہ بھارتی صدر سے پارلیمنٹ کا سیشن جلد بلانے کی درخواست کرے گی۔
3
فنی خرابی دور، غیرملکی پرواز 136 عازمین حج کو لیکر 24 گھنٹے بعد روانہ،غیر ملکی ائیر لائن کی پرواز کراچی ائیرپورٹ سے 136 عازمین حج سمیت دیگر مسافروں کو لے کر آج صبح اپنی منزل دوحا کیلئے روانہ ہوگئی۔قطر ائیر ویز کی پرواز کیو ار 610 اتوار کی صبح کراچی پہنچی تھی، روانگی کے وقت طیارے میں فنی خرابی پیدا ہوگئی، خرابی دور کرنے کیلئے کام شروع کیا گیا جو رات گئے مکمل ہوا۔
4
ورلڈ فوڈ پروگرام نے امریکی بندرگاہ سے غزہ کیلئے امداد کی فراہمی معطل کردی۔ورلڈ فوڈ پروگرام کی ڈائریکٹر Cindy McCain کی جانب سے امدادی سرگرمیاں معطل کرنے کا اعلان کیا گیا۔
5
سابق نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا کہنا ہے تنخواہ دار طبقے کا ٹیکس کٹ جاتا ہے جبکہ ٹیکس نیٹ سے باہر موجود لوگ موجیں کر رہے ہیں۔ہم نے تعمیر پاکستان تو کی لیکن تکمیل پاکستان میں پیچھے رہ گئے، ہمارے لئے روز نئے نئے چیلنج پیدا ہو رہے ہیں۔ہمارا مسئلہ یہ ہے ہمارا ایکسپوژر کم ہو گیا ہے، قومیں جتنا کماتی ہیں اتنا ہی خرچ کرتی ہیں، ٹیکس ٹو جی ڈی پی شرح معیشت کا تعین کرتی ہیں، ہمارے ہاں ہمیشہ رونا رویا جاتا ہے کہ تعلیم پر 2 فیصد خرچ ہوتا ہے، میرا یہ سوال ہے آپ حکومت کو کتنا کما کر دیتے ہیں۔اسلام آباد میں سیمینار سے خطاب
6
شہباز شریف کی مودی کو وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھانے پر مبارکباد،شہباز شریف نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر نریندر مودی کو مینشن کرتے ہوئے ان کے نام پیغام جاری کیا۔شہباز شریف نے لکھا کہ ‘نریندر مودی کو تیسری بار بطور وزیر اعظم حلف اٹھانے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں’۔
7
وزیر مملکت برائے خزانہ علی پرویز ملک کا کہنا ہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے مذاکرات مثبت انداز میں جاری ہیں،کوشش ہےکم آمدن والے طبقے کو مہنگائی سے بچائیں۔ انکم ٹیکس کے معاملے پر آئی ایم ایف کو اپنا نقطہ نظر سمجھایا ہے۔ٹیکس استثنیٰ کے معاملے پر بھی آئی ایم ایف کو تجاویز دی ہیں، آئی ایم ایف کے ساتھ بات چیت جاری رہے گی۔
8
کراچی میں ٹیٹنس کے انجیکشن کی قلت، بلیک میں فروخت ہونے لگاکراچی میں ٹیٹنس کےانجیکشن کی قلت سے مریضوں کومشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ عالمی مارکیٹ میں خام مال کی عدم دستیابی سے ٹیٹنس کا انجیکشن تیار نہیں ہو سکا، ٹیٹنس کے انجیکشن کی قلت سے مریضوں کو مشکلات درپیش ہیں۔سینئر وائس چیئرمین پی سی ڈی اے عبدالصمد بدھانی


