1
بجٹ: چینی، گھی سمیت بیشتر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ متوقع، چینی پر سیلز ٹیکس 18 سے بڑھ کر 19 فیصد ہونے سے چینی کے فی کلو نرخوں میں 5 روپے تک اضافے کاامکان ہے، ایک فیصد سیلز ٹیکس بڑھنے سے گھی 5سے 7 سات روپے، صابن 2 سے 5 روپے، شیمپو 15 سے 20 روپے مہنگا ہونے کا امکان ہے۔سیلز ٹیکس میں اضافے کے باعث مصالحہ جات کی بیشتر آئٹمز ، چائے اور قہوہ کی پتی ، درجنوں برانڈ بیکنگ آئٹمز ، نوڈلز، پاستہ اور بچوں کے ناشتے کے اشیاء جام، جیلی اور مارمالیڈ مہنگی ہونے کا خدشہ ہے۔اسی طرح ایک فیصد سیلز ٹیکس بڑھنے سے الیکٹرونکس کی سیکڑوں اشیاء کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ ہے، سیلز ٹیکس بڑھنے سے میک اپ کی اشیاء، کپڑے، لیدر آئٹمز مہنگی ہونے کا امکان ہے۔
2
ہتک عزت بل کیخلاف درخواست پر اعتراض ختم، قابل سماعت قرارپنجاب میں ہتک عزت بل کے خلاف درخواست کی سکروٹنی کا عمل مکمل ہوگیا، درخواست گزار کے وکیل نے قانون سے متعلق نوٹیفکیشن کی کاپی رجسٹرار آفس میں جمع کرا دی، رجسٹرار آفس نے درخواست پر اعتراض ختم کر کے اسے قابل سماعت قرار دے دیاذرائع رجسٹرار آفس کا کہنا ہے کہ درخواست کو کل بروز منگل سماعت کیلئے مقرر کیا جائے گا۔
3
پنجاب حکومت نے ہتک عزت قانون کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیاہتک عزت قانون کے تحت ٹرائل سے قبل 30 لاکھ روپے تک ہر جانے کا نوٹس بھجوایا جا سکے گا۔قائم مقام گورنر پنجاب ملک احمد خان نے چند روز قبل بل پر دستخط کئے تھے، گزٹ نوٹیفکیشن کے بعد ہتکِ عزت قانون پنجاب میں فوری نافذ العمل ہوگا۔
4
شاعر احمد فرہاد کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کر دیا گیاگرفتار شاعر احمد فرہاد کو ریمانڈ مکمل ہونے پر پولیس نے سیشن عدالت پیش کیا، پولیس نے احمد فرہاد کا نامکمل چالان عدالت میں پیش کر دیا۔مظفر آباد کی عدالت نے احمد فرہاد کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔عدالت نے حکم دیا کہ 24 جون کو احمد فرہاد کو دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائے،
5
سپریم کورٹ میں جج نامزد ہونے پر جسٹس شاہد بلال حسن نے جوڈیشل ورک چھوڑ دیاسٹس شاہد بلال حسن کی عدالت میں زیر سماعت کیسز غیر معینہ مدت تک کے لئے ملتوی کر دیئے گئے۔جسٹس شاہد بلال حسن کا سپریم کورٹ میں تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد تمام کیسز دوسری عدالتوں میں منتقل کئے جائیں گے۔
6
غیریقینی صورتحال میں امریکی وزیر خارجہ کے دورہ مشرق وسطیٰ کا آغاز اسرائیل میں جاری سیاسی بحران میں وہ مصر سے اپنے دورے کا آغاز کر رہے ہیں، دوسری طرف اسرائیل میں جنگی کونسل کے اہم رکن بینی گینٹز سمیت متعدد اہم عہدیداروں کے استعفے کے بعد سیاسی بحران پیدا ہوگیا ہے ۔ادھر حماس بھی جنگ بندی کی امریکی تجاویز پر کوئی تفصیلی فیصلہ یا موقف جاری کرنے سے کترا رہی ہے، ایسی غیریقینی کی صورت حال ہی میں امریکی وزیر خارجہ نے اس دورے کا آغاز کیا ہے۔امریکی وزیرخارجہ مصر کے بعد وہ اسرائیل کا بھی دورہ کریں گے جو ان کا تل ابیب کیلئے گذشتہ سال سات اکتوبر کے بعد آٹھواں دورہ ہوگا۔اس دورے کا مقصد اسرائیل اور حماس کے درمیان مجوزہ جنگ بندی کی تجاویز کو اپنانے پر زور دینا ہے، بائیڈن اس جنگ کو روکنے کے لیے کوششیں تیز کر رہے ہیں۔
7
کراچی میں بغیرتحقیق بھرتیاں رسک بن گئیں، پنجاب کااشتہاری ملزم 14 ماہ سکیورٹی گارڈ بنا رہاتفتیش کےدوران گلشن اقبال بلاک7 سے گرفتار ملزم وسیم نے اہم انکشافات کیے ہیں ، دنیا نیوز نے ملزم کا ویڈیو بیان حاصل کرلیا۔بیان کےمطابق ملزم وسیم 2023 باغبانپورہ میں ناصر کو قتل کرکے فرار ہوا تھا، ملزم مقتول کی بیوی کو لے کر پہلے راولپنڈی پھر کراچی فرار ہوا، وسیم اور فرح کراچی گلشن کے علاقے مدھوگوٹھ میں روپوش تھے۔ملزم نے انکشاف کیا کہ کراچی میں قاتل کو بغیر دستاویزات گھر اور نوکری ملی، گلشن مدھو گوٹھ میں 9 ہزار کرایہ پر گھر حاصل کیا، کچھ عرصہ سبزی منڈی میں مزدوری کرنے لگا، مزدوری کے بعد پرائم سکیورٹی نامی کمپنی میں سکیورٹی گارڈ لگ گیا۔
8
جہلم: بھتیجے نے باپ کیساتھ مل کر برطانیہ سے آئے چچا کوقتل کردیاق افسوس ناک واقعہ گھرمالہ کے علاقے میں پیش آیا جہاں معمولی تکرار پر ملزم محمد علی نے اپنے والد ظہور کے ساتھ مل کر چچا عرفان پر فائرنگ کی اور فرار ہوگئے۔
9
وفاقی بجٹ میں درآمدی موبائل فونز پر ٹیکس بڑھانے کی تجویزآئندہ وفاقی بجٹ میں درآمدی موبائل فونز پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی عائد کرنے کی تجویز ہے جبکہ درآمدی موبائل فونز پر ایف ای ڈی کا مجموعی تخمینہ لگایا جا رہا ہے۔اسی طرح درآمدی لگژری موبائل فونز پر پی ٹی اے ٹیکس بڑھانے کی بھی تجویز ہے جبکہ درآمدی موبائل فونز پر25 فیصد تک جی ایس ٹی بھی عائد ہے اور آئندہ فنانس بل میں درآمدی موبائلز پر جی ایس ٹی مزید بڑھانے کی تجویز ہے۔