میرپور ماتھیلو(ای پی آئی ) سندھ کے ضلع گھوٹکی کی تحصیل میر پور ماتھیلو کے شہید صحافی نصر اللہ گڈانی کے قتل کیس کی سماعت ،گواہوں نے ملزم کو شناخت کر لیا ۔
تفصیل کے مطابق پولیس کی جانب سے گرفتار ملزم اصغر لنڈ کو شناخت کے لیے عدالت میں پیش کیا گیا،
دوران سماعت شہید صحافی کے بھائی یعقوب گڈانی، والدہ مائی پٹھانی اور گواہ ملزم کی شناخت کی لیے عدالت میں پیش ہوئے ،
کیس میں مدعی اور گواہوں نے ملزم کی شناخت کرلی۔ عدالت نے شناخت کے بعد کیس اگلی تاریخ تک ملتوی کردیا گیا


