1
لیگی رہنماؤں کی ٹریبونل ججز تبدیل کرنے کی درخواست منظور،اسلام آباد الیکشن ٹربیونل کی تبدیلی کے معاملے پر چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 4 رکنی کمیشن نے سماعت کی، الیکشن کمیشن نے ٹربیونل کی تبدیلی سے متعلق لیگی اراکین قومی اسمبلی کی درخواست منظور کرلی ۔ الیکشن کمیشن نے لیگی رہنماؤں انجم عقیل، طارق فضل چوہدری، خرم نواز کی اسلام آباد ٹربیونل کی تبدیلی کا محفوظ فیصلہ سنادیا۔مختصر فیصلے کے مطابق الیکشن کمیشن نے اسلام آباد کے کیسز دوسرے ٹریبونل کو منتقل کر دیئے ، تفصیلی فیصلہ الیکشن کمیشن کی ویب سائٹس پر کچھ دیر میں شائع کیا جائے گا۔الیکشن کمیشن نے جمعہ کے روز فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا۔
2
عمران خان کا سپریم کورٹ کو مذاکرات کے حوالے سے خط لکھنے کا فیصلہ،عمران خان نے کہا کہ خط ملک کو درپیش معاشی مشکلات اور سیاسی عدم استحکام ختم کرنے کیلئے لکھ رہا ہوں، ملک کو درپیش سنگین معاشی و سیاسی عدم استحکام ختم کرنے کیلئے ہر سنجیدہ فریق سے بات کرنے کو تیار ہیں۔ذرائع نے بتایا خط کے نکات میں بتایا گیا ہر وہ فریق جو معاشی و سیاسی مسائل حل کرنے کی استطاعت رکھتا ہو اس سے بات چیت کیلئے تیار ہیں، انتخابی مینڈیٹ کی واپسی، نو مئی جوڈیشل انکوائری سمیت دیگر سیاسی کیسز میں فیئر ٹرائل کیا جائے، بانی پی ٹی آئی نے خط کا ضروری متن نوٹ کروا دیا۔
3
موٹروے سالٹ رینج پر گیس باؤزر حادثے کا شکار، 6 افراد جاں بحق، حادثہ گیس باؤزر کی بریک فیل ہونے کی وجہ سے پیش آیا، بریک فیل ہونے کی وجہ سے گیس باؤزر سڑک پر موجود درمیانی دیوار توڑتے ہوئے مخالف سمت سے آنے والی گاڑی سے ٹکرایا اور دونوں کھائی میں جا گرے۔ابتدائی معلومات کے مطابق گیس باؤزر راولپنڈی سے فیصل آباد کی جانب جا رہا تھا جو خالی تھا۔اطلاع ملتے ہی موٹروے پولیس کی بھاری نفری سینئر افسران کےساتھ موقع پر پہنچ گئی۔ترجمان موٹروے پولیس
4
عدت نکاح کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی کی درخواستیں کل سماعت کیلئے مقرر،اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کل درخواستوں پر سماعت کریں گے، رجسٹرار آفس نے دونوں درخواستوں پر اعتراضات عائد کر رکھے ہیں، بشریٰ بی بی کی درخواست میں اپیل کی گئی سیشن کورٹ میں زیر التوا سزا معطلی کی درخواست پر ہائیکورٹ فیصلہ کرے۔بانی پی ٹی آئی عمران خان نے استدعا کی کہ کیس واپس بھیج کر سیشن جج شاہ رخ ارجمند کو محفوظ فیصلہ سنانے کا حکم دیا جائے یا پھر ہائیکورٹ خود اپیل سن کر فیصلہ کرے۔بشریٰ بی بی کی درخواست بیرسٹر سلمان صفدر، خالد یوسف ایڈووکیٹ نے دائر کی، بانی پی ٹی آئی کی درخواست سلمان اکرم راجہ اور خالد یوسف ایڈووکیٹ نے دائر کی۔
5
اسد قیصر کا بجٹ سے نکالی گئی سکیمیں دوبارہ شامل کرنے کا مطالبہ، صوبے کی ترقی کے لئے یہ بہت ضروری ہے، ہمارا مطالبہ ہے کہ جو 91 منصوبے نکالے گئے ہیں ان کو دوبارہ شامل کیا جائے، جو تین فیصد دینے کا وعدہ کیا تھا وہ بھی مکمل کئے جائیں، تحریک انصاف کو مینڈیٹ ملنے کا انتقام لیا جا رہا ہے۔ سمال ڈیمز سمیت کالجز، یونیورسٹیز سمیت دیگر پراجیکٹ کو بجٹ سے نکال دیا گیا ہے، ہم آج احتجاجاً آئے ہیں، ہمارا مطالبہ ہے کہ جو سکیمیں نکالی گئی ہیں انہیں شامل کیا جائے۔ پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اور سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر و دیگر پی ٹی آئی ارکان کی پارلیمنٹ ہاؤس میں پریس کانفرنس
6
9 مئی: ہنگامہ آرائی، توڑ پھوڑ کے مقدمہ میں صنم جاوید کا مزید 4 روزہ جسمانی ریمانڈ،جے آئی ٹی نے پی ٹی آئی کی رہنما صنم جاوید سے تفتیش کے لئے مزید 30 روزہ جسمانی ریمانڈ کی درخواست دی تھی، عدالت نے حکم دیا کہ صنم جاوید کو 14 جون کو دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائے۔
7
پنجاب اسمبلی اجلاس میں اپوزیشن کا آئی جی پنجاب کو ہاؤس میں بلانے کا مطالبہ،اپوزیشن اراکین نے ایوان میں نشستوں پر کھڑے ہو کر احتجاج کیا، لاٹھی گولی کی سرکار نہیں چلے گی کے نعرے لگائے اور مطالبہ کیا کہ ہاؤس چلانے کے لیے پہلے آئی جی پنجاب کو طلب کریں۔ اگر آئی جی پنجاب ہاؤس میں طلب نہ ہوئے تو اجلاس نہیں چلے گا، اپوزیشن کے شور شرابے اور احتجاج پر قائم مقام سپیکر نے پنجاب اسمبلی کا اجلاس دس منٹ کیلئے ملتوی کر دیا۔
8
شاعر احمد فرہاد کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کر دیا گیا۔گرفتار شاعر احمد فرہاد کو ریمانڈ مکمل ہونے پر پولیس نے سیشن عدالت پیش کیا، پولیس نے احمد فرہاد کا نامکمل چالان عدالت میں پیش کر دیا۔مظفر آباد کی عدالت نے احمد فرہاد کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔عدالت نے حکم دیا کہ 24 جون کو احمد فرہاد کو دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائے، عدالتی احکامات کے بعد گرفتار شاعر احمد فرہاد کو راڑہ جیل منتقل کر دیا گیا۔
9
مقبوضہ کشمیر میں بس پر فائرنگ سے 10 ہندو یاتری ہلاک، 33 زخمی، کشمیر پولیس کا بتانا ہے کہ مذکورہ واقعہ ریاسی میں اتوار کو اس وقت پیش آیا جب نئی دہلی میں وزیراعظم نریندر مودی تیسری مدت کے لیے اپنے عہدے کا حلف اٹھا رہے تھے۔پولیس کا بتانا ہے کہ فائرنگ کے سبب بس کھائی میں جاگری جس کی وجہ سے ہلاکتیں ہوئیں اور لوگ زخمی ہوئے، ہندو یاتری ریاسی میں واقع شیوکوٹری مندر سے کاٹرا واپس جا رہے تھے۔
10
رواں مالی سال عوام کی جیب پر بھاری رہا، آئندہ برس بھی ریلیف کا امکان نہیں،مالی سال 24-2023 کے دوران دال چنا 45 روپے کلو تک مہنگی ہوچکی ہے، جون 2023 میں دال چنا 220 روپے فی کلو تھی جو اب 265 روپے فی کلو تک پہنچ گئی، دال مسور 15 روپے مہنگی ہوئی، جون 2023 میں دال مسور 245 روپے کلو تھی جو مہنگی ہو کر 260 روپے کلو کی سطح پر پہنچ چکی ہے۔اسی طرح کالے چنے 50 روپے کلو مہنگے ہونے سے 210 روپے سے بڑھ کر 260 روپے کلو ہوگئے، دال مونگ 65 روپے اضافے کے بعد 230 روپے سے مہنگی ہو کر 295 روپے کلو ہوگئی، دال ماش 195 روپے کلو تک مہنگی ہوئی اور 205 روپے سے بڑھ کر 600 روپے کلو تک پہنچ چکی ہے۔سفید چنے 65 روپے مہنگے ہونے سے 325 روپے کلو، بیسن 50 روپے مہنگا ہو کر 265 روپے کلو ہو چکا ہے۔اب مالی سال 25-2024 کا وفاقی بجٹ جلد پیش کر دیا جائے گا اور یکم جولائی سے نئے مالی سال کا آغاز ہوگا تاہم عوام کو آئندہ مالی سال میں بھی مہنگائی میں ریلیف کی کوئی امید نہیں۔