1
جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت کے ہاتھوں قومی ٹیم کی شکست پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے مستعفی ہونےکا مطالبہ کردیا۔ٹیم میں بڑی سرجری کے بجائے خود ساختہ سرجن چیئرمین بورڈ مستعفی ہو۔چیئرمین صاحب آپ کی سلیکٹ کردہ ٹیم نے قوم کی ناک کاٹ دی ہے، خود ساختہ سرجن چیئرمین بورڈ کے ذریعے سرجری نہیں ملک و قوم کی گردن کٹےگی۔رہنما جے یو آئی حافظ حمد اللہ کاچیئرمین پی سی بی محسن نقوی کے بیان پر ردعمل ،کہا پی سی بی پر جب سے موجودہ چیئرمین کو مسلط کیا گیا ہے تب سے ٹیم لڑکھڑا رہی ہے، محسن نقوی اتنے ہی باصلاحیت ہیں تو انہیں بنانے والے اپنا عہدہ بھی ان کو دے دیں۔
2
پشتو ڈراموں کی اداکارہ خوشبو کو قتل کردیا گیا۔ضلعی پولیس آفیسر اظہرخان کے مطابق پولیس کو اطلاع ملی کہ علاقہ خوش مقام میں کھیتوں سے لاش ملی ہے جس کی شناخت خوشبو کے نام سےہوئی۔مقتولہ پشتو ڈراموں کی اداکارہ ہیں۔مقتولہ کے بھائی شہریار نے پولیس کو بتایا کہ مقتولہ کو ملزمان محفل موسیقی میں ناچ گانے سے منع کرتے تھے، انکار پر مبینہ طور پرفائرنگ کرکےقتل کردیا اور لاش کھیتوں میں پھینک دی۔پولیس کے مطابق لاش پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔
3
اسٹیٹ بینک نے 4 سال بعد شرح سود میں کمی کا اعلان کردیا۔اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں 150 بیسس پوائنٹ کمی کی ہے۔اسٹیٹ بینک نے 1.5 فیصد کمی کے بعد شرح سود 22 فیصد سے کم کر کے 20.5 فیصد کردی ہے۔امریکی جریدے بلومبرگ کے مطابق حالیہ کمی ملک میں 4 برسوں کے دوران شرح سود میں ہونے والی پہلی کمی ہے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق شرح سود میں کمی کا فیصلہ آج ہونے والے مانیٹری پالیسی کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا۔
4
ایم کیو ایم نے بجٹ کیلئے اپنے مطالبات وزیراعظم کے سامنے رکھ دیئے۔ ایم کیو ایم پاکستان نے وزیراعظم سے بجٹ میں کراچی کےلیے پانچ سالہ سماجی و اقتصادی ترقیاتی منصوبہ (سوشیو اکنامک ڈیولپمنٹ پلان) دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ ایم کیو ایم نے مطالبہ کیا ہے کہ ہمارے پاس صوبائی حکومت نہیں ہے اس لیے وفاق ہمارے ایم این ایز کو فنڈز جاری کرے اور اس حوالے سے ایم کیو ایم نےکراچی، حیدرآباد اور میرپورخاص کے لیے وفاق سے38 ارب روپے کے فنڈز مانگ لیے ہیں۔ متحدہ قومی موومنٹ نے کراچی کے لیے پانی کے منصوبے کے فور اور سیوریج کے منصوبے ایس تھری کو اسی سال مکمل کرنے اور کامیاب جوان یوتھ پروگرام کے ذریعے نوجوانوں کو بلاسود قرضے دینے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔
5
لیگی رہنماؤں کی درخواست منظور، دھاندلی کا معاملہ دوسرے ٹربیونلز بھیجنے کی ہدایت،الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ ن کے انجم عقیل، طارق فضل چوہدری اور خرم نواز کی درخواست منظور کر لی۔الیکشن کمیشن نے انجم عقیل، طارق فضل اور خرم نواز کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے تینوں حلقوں سے متعلق درخواستیں دوسرے ٹریبیونلز منتقل کرنے کی ہدایت کر دی۔
6
فنی خرابی دور، غیرملکی پرواز 136 عازمین حج کو لیکر 24 گھنٹے بعد روانہ۔کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر گزشتہ روز سے موجود غیرملکی ائیر لائن کے طیارے کی فنی خرابی دور کر دی گئی۔قطر ائیر ویز کی پرواز کیو ار 610 اتوار کی صبح کراچی پہنچی تھی، روانگی کے وقت طیارے میں فنی خرابی پیدا ہوگئی، خرابی دور کرنے کیلئے کام شروع کیا گیا جو رات گئے مکمل ہوا۔
7
شاہد آفریدی کا ورلڈکپ کے بعد پاکستانی ٹیم کی اندرونی کہانی سامنے لانے کا اعلان،ایک مقامی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے شاہد آفریدی سے ٹیم میں اتحاد نہ ہونے کے بارے میں سوال کیا گیا، جس کے جواب میں سابق کپتان نے مہمانوں کے پینل میں موجود محمد وسیم کی طرف اشارہ کیا۔محمد وسیم کی جانب اشارہ کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ ‘یہ بہت ساری چیزیں جانتے ہیں اور میں بھی لیکن ہم کھل کر بات نہیں کر سکتے
8
پنجاب پولیس کی جانب سے کچے کے ڈاکوؤں کی سہولت کاری کا انکشاف،ڈاکوؤں کے خلاف پولیس آپریشن کی رپورٹ ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ کی سربراہی میں تیار کی گئی۔ کوٹ سبزل اوربھونگ کے ایس ایچ او سمیت 5 اہلکاروں نے ڈاکوؤں کی سہولت کاری کی اور پنجاب پولیس کے کچھ اہلکار کچے کے ڈاکوؤں کے سہولت کار ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ آپریشن کے دوران بےگناہ افرادکو جعلی مقابلوں میں پکڑا گیا اور رشوت لی گئی جبکہ ایس ایچ اوکوٹ سبزل اور ایس ایچ اوبھونگ نےکروڑوں روپےکی زرعی زمین کسانوں سے زبردستی ہتھیائی۔
9
غیر ملکیوں کو 53 ہزار سے زائد مشکوک شناختی کارڈز جاری ہونے کا انکشاف،وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے کی جانے والی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ پاکستان سے غیر قانونی غیر ملکیوں کی وطن واپسی مشکوک شناختی کارڈ ز پر خیبرپختونخو امیں 595 گاڑیاں رجسٹرڈ ہوئیں جن میں ساڑھے 7 ہزار جعلی شناختی کارڈز رکھنےوالوں کے خلاف کیسز تیار کر لیے گئے ہیں اور جن کے موبائل فون سم کارڈز بلاک کرنے اور ان کی جائیدادوں اور کاروبار کی نشاندہی کرکے انہیں واپس بھجوانے سمیت ان کے خلاف قانونی کارروائی کی ہدایت کی گئی ہے۔اسی طرح غیر ملکیوں کےنام پر 349 بے نامی جائیدادوں اور کاروبارکا بھی انکشاف ہوا ہے جنہیں چھان بین کے لیے ایف بی آر کو ارسال کر دیا گیا ہے۔


