1
عالمی بینک نے پاکستان کیلئے 1 ارب ڈالر قرض کی منظوری دیدی ملنے والی قرض کی رقم داسو ہائیڈرو پاور منصوبے کے لیے استعمال ہو گی۔ فنڈز داسو ہائیڈرو منصوبے کے فیز ون پر خرچ کیے جائیں گے اور اس رقم سے پن بجلی کی سپلائی میں اضافہ ہو گا۔ داسو منصوبے سے پاکستان میں سستی بجلی پیدا ہو سکے گی اور منصوبہ مکمل ہونے پر 4320 سے 5400 میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی۔داسو ہائیڈرو منصوبہ پاکستان کیلئے گیم چینجر ثابت ہوگا۔
2
پنجاب ہتک عزت قانون کی 3 دفعات پر عملدرآمد عدالتی فیصلے سے مشروطلاہور ہائیکورٹ میں پنجاب میں ہتک عزت قانون کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔جسٹس امجد رفیق نے استفسار کیا ہتک عزت قانون کیسے آزادی اظہار رائےاوربنیادی حقوق کے خلاف ہے؟ جس پر وکیل درخواست گزار نے بتایا کہ ہتک عزت قانون کے مطابق آپ بغیر ثبوت کارروائی کر سکتے ہیں۔جسٹس امجد رفیق نے کہا چیف منسٹر کوئی بیان دے تو آپ اس کو عدالت لے آئیں یہ غلط بات ہے، جس پر وکیل درخواست گزار نے کہا وزیراعلیٰ جھوٹ ہی نہ بولے۔وکیل درخواست گزار کا کہنا تھا وزیر اطلاعات پنجاب صبح سے لے کر شام تک جھوٹ بولتی ہیں، اس قانون میں ٹرائل سے قبل ہی ملزم کو 30 لاکھ جرمانہ ہو سکتا ہے۔لاہور ہائیکورٹ نے ہتک عزت قانون کی دفعہ 3، 5 اور 8 پر عملدرآمدکو فیصلے سے مشروط کرتے ہوئے اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو معاونت کے لیے نوٹس جاری کر دیے۔ عدالت نے پنجاب حکومت سمیت دیگرسے بھی جواب طلب کر لیا۔
3
سلامتی کونسل نے غزہ میں جنگ بندی کیلئے امریکی تجاویز کی حمایت میں قرارداد منظور کرلی۔سلامتی کونسل میں قرارداد کی منظوری میں 14 ووٹ آئے جبکہ ایک رکن نے ووٹ نہیں دیا۔جنگ بندی کی اس تجویز کا مسودہ امریکی صدر جو بائیڈن نے منظور کیا تھا۔ سلامتی کونسل میں ووٹنگ کے دوران روس نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔ منظوری سے پہلے امریکا اور سلامتی کونسل کے رکن ملکوں کے درمیان قرارداد کے مسودے پر 6 روز تک بات چیت ہوئی جس کے بعد امریکا نے قرارداد کو حتمی شکل دی۔
4
وہاب ریاض کا بچنا مشکل، بابر کی کپتانی خطرے میں، ٹیم میں گروپنگ کا بھی انکشاف،آپریشن کلین اپ میں کچھ کھلاڑیوں، قومی سلیکشن کمیٹی کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اور اس سے قبل سیریز کی کارکردگی پر گھر رخصت کردیا جائے گا ۔سابق ٹیسٹ فاسٹ بولر وہاب ریاض کا بھی اپنی جگہ برقرار رکھنا مشکل ہے، قومی سلیکشن کمیٹی کو تبدیل کرنے کی تجویز ہے۔ قومی ٹیم کوچھوٹی نہیں بڑی سرجری کی ضرورت ہے۔پیر کو محسن نقوی کی نیویارک میں میڈیا سے بات چیت
5
بھارتیوں کی سکیورٹی اور خوشحالی ہمیشہ ترجیح رہے گی، مودی کا نواز کی مبارکباد پر جواب، آپ کے پیغام کو سراہتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی عوام ہمیشہ امن، سکیورٹی اور ترقی پسندخیالات کے حامی رہے ہیں، بھارتی عوام کی سکیورٹی اور خوشحالی ہمیشہ ہماری ترجیح رہے گی۔
6
وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہےکہ وزیراعظم شہبازشریف کی نریندر مودی کو وزیراعظم بننے پر مبارکباد صرف سفارتی ضرورت ہے۔ مودی کوانتخابات میں اکثریت نہیں ملی جس وجہ ان کا تکبرکم ہوا ہے، مودی حکومت اب اتحادیوں پر انحصار کرےگی اور امید ہے مودی اب اپنی اوقات میں آئیں گے۔پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو،کہا پاکستان سے بھارت کی کشیدگی کی سب سے بڑی وجہ تنازع کشمیر ہے، بھارت کو مقبوضہ کشمیر کی حیثیت کو واپس بحال کرنا ہوگا، اس کے بعد بھارت سے بات چیت ہو سکتی ہے۔
7
اسٹیٹ بینک نے 4 سال بعد شرح سود میں کمی کا اعلان کردیا۔اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں 150 بیسس پوائنٹ کمی کی ہے۔اسٹیٹ بینک نے 1.5 فیصد کمی کے بعد شرح سود 22 فیصد سے کم کر کے 20.5 فیصد کردی ہے۔امریکی جریدے بلومبرگ کے مطابق حالیہ کمی ملک میں 4 برسوں کے دوران شرح سود میں ہونے والی پہلی کمی ہے۔اس سے قبل ملک میں جون 2023 سے شرح سود 22 فیصد پر برقرار تھی۔
8
انوارالحق کاکڑ نے خود کو گندم امپورٹ اسکینڈل کی تحقیقات کیلئے پیش کردیاوہ ثبوتوں کے ساتھ کسی بھی عدالت میں حساب دینے کے لیے تیار ہیں۔ الزام یہ لگایا جاتا ہے کہ ریاستی اداروں کی وجہ سے ان پر ہاتھ نہیں ڈالا جارہا۔ گندم امپورٹ کرنے کی اجازت 2019 میں دی گئی، شہبازحکومت نے اسی اجازت کے تحت امپورٹ کرنے کا فیصلہ کیا۔
9
لاہور میں باپ کے تشدد سے زخمی بچہ اسپتال میں دم توڑگیا۔ 3 سالہ بچے کو 3 جون کو زخمی حالت میں اسپتال میں داخل کروایاگیا تھا۔بچے پر تشدد کے الزام میں باپ کو گرفتار کر لیا گیا، پولیس کے مطابق ملزم اپنے دونوں بچوں پر تشدد کرتا تھا۔ ملزم کی6 سال کی بیٹی چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں ہے۔
10
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ اسکواڈ میں شامل قومی ٹیم کے 3 کھلاڑیوں کا کیربیئن لیگ میں معاہدہ ہوگیاعماد وسیم ، فخر زمان اور محمد عامر ڈرافٹ سے قبل سی پی ایل ٹیم فیلکنز کا حصہ بن گئے۔ انٹیگا اینڈ باربوڈا فیلکنز نے پاکستان کے تین کھلاڑیوں کو سائن کرلیا۔تینوں کھلاڑی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں دو میچ ہارنے والی پاکستان ٹیم کا حصہ ہیں۔ کیربیئن پریمیئر لیگ 2024 کا آغاز 29 اگست سے ہوگا۔
11
حکومت سندھ نے قربانی کی کھالیں جمع کرنے والوں کیلئے ضابطہ اخلاق جاری کر دیاصوبے میں صرف رجسٹرڈ جماعتیں اور ادارے ہی قربانی کی کھالیں جمع کرسکیں گے۔محکمہ داخلہ سندھ نے کیمپ یا بینرز لگانے، گاڑیوں پر پارٹی پرچم یا لاؤڈ اسپیکر کے ذریعے کھالیں جمع کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔
12
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: کینیڈا کیخلاف میچ میں افتخار کو ڈراپ کیے جانے کا امکان،آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم آج نیویارک میں اپنے گروپ کا تیسرا میچ کینیڈا کے خلاف کھیلے گی۔پاکستان ٹیم کے حتمی گیارہ کھلاڑیوں کے حوالے سے ٹیم مینجمنٹ نے تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا تاہم امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ مسلسل ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے آل راؤنڈر اور دائیں ہاتھ کے مڈل آرڈر بیٹر افتخار احمد ٹیم سے باہر ہو سکتے ہیں۔
13
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 میں بھارت کے ہاتھوں شکست کے بعد سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کو دشمن کی ضرورت نہیں ہے، یہ اپنے لیے خود ہی بہت ہیں۔وسیم اکرم نے بھارتی اسپورٹس چینل پر تبصرے کے دوران خاصی ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اب ہم ان کے منہ میں کیا چوسنی ڈالیں گے؟ ان کو بتائیں گے کہ situation awarness کیا ہوتی ہے، یہ پچھلے 8، 10 سالوں سے کھیل رہے ہیں، کیا انہیں بابر اور کوچ بتائیں گے کہ کیسے کھیلنا ہے؟
14
9 مئی واقعات، عدم پیشی پر پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب کی درخواست ضمانت خارج۔ انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) سرگودھا کے جج نے 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کیس میں پیش نہ ہونے پر عمر ایوب کی درخواست ضمانت خارج کردی۔ دوسری جانب عمر ایوب کے وکیل نے عدالت کو بتایاکہ عمرایوب دن بھر عدالت کے باہر موجود تھے، پولیس نے انہیں اندر نہیں آنے دیا، پولیس ایکشن لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کریں گے۔ اس موقع پر اسد قیصر نے کہا کہ عمر ایوب کو عدالت داخلے سے روکے جانے کی سخت مذمت کرتے ہیں، حکومت اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے۔
15
آئندہ مالی سال کیلئے وفاقی بجٹ میں درآمدی موبائل فون پر ٹیکس بڑھانے کی تجویز درآمدی موبائل فون پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی عائد کرنے اورپی ٹی اے ٹیکس بڑھانے کی بھی تجویز ہے۔اس کے علاوہ فنانس بل میں درآمدی موبائل فون پرجی ایس ٹی مزید بڑھانےکی بھی تجویز ہے۔البتہ پہلے سے 25 فیصد جی ایس ٹی عائد ہونے کے باعث مزید جی ایس ٹی مشکل ہے۔
16
کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن سیکٹر ساڑھے گیارہ میں نجی اسکول میں 10ویں جماعت کی طالبہ سے زیادتی کی کوشش پر اسکول کے پرنسپل منظر الہدیٰ کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔ واقعے کا مقدمہ متاثرہ لڑکی کی بہن کی مدعیت میں اقبال مارکیٹ تھانے میں درج کر لیا گیا ہے۔مقدمہ کے متن کے مطابق اسکول پرنسپل نے بہن کے ساتھ زیادتی کی کوشش کی، اسکول پرنسپل واٹس اپ پر بہن کو فحش پیغامات بھیجتا رہتا تھا اور یکم جون کو پرنسپل نے بہن کو اپنے کمرے میں بلاکر زیادتی کی کوشش کی اور تشدد بھی کرتا رہا۔