1
وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس، معاشی اور سیاسی صورتحال پر غورزیر خزانہ کابینہ کو معاشی صورتحال اور بجٹ تیاری پر بریفنگ دے رہے ہیں۔اجلاس کے دوران وزیراعظم شہباز شریف دورہ چین کے حوالے سے کابینہ کو اعتماد میں لیں گے، وزیراعظم دوست ممالک کی سرمایہ کاری اور پاکستان کی موجودہ صورتحال پر کابینہ سے خطاب کریں گے۔کابینہ اجلاس میں اہم ایجنڈا آئٹمز کی منظوری بھی دی جائے گی۔
2
وزیر خزانہ رواں مالی سال کا اقتصادی سروے آج پیش کریں گےاقتصادی سروے آج شام ساڑھے 5 بجے پیش کیا جائے گا، رواں مالی سال اہم معاشی اعشاریوں کا ہدف حاصل نہیں ہوسکا، مالیاتی خسارہ ہدف سے تقریباً 20 فیصد زائد ریکارڈ کیا گیا ہے۔اقتصادی سروے کے مطابق رواں مالی سال مہنگائی ہدف سے 3.5 فیصد زائد رہی، مہنگائی کا ہدف 21 فیصد تھا، اوسطاً مہنگائی 24.5 فیصد ریکارڈ ہوئی، ٹیکس محصولات میں 30.8 فیصد، برآمدات 10.6 فیصد بڑھیں جبکہ درآمدات میں 2.4 فیصد کمی ہوئی، بیرونی سرمایہ کاری میں 8.1 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا۔
3
غیر قانونی بھرتیوں کا کیس: محمد خان بھٹی کی درخواست ضمانت منظورلاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سلطان تنویر نے پنجاب اسمبلی میں مبینہ طور پر غیر قانونی بھرتیوں کے کیس کا محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کے پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔
4
پی آئی اے کے قبل از حج آپریشن کا پہلا مرحلہ کامیابی سے مکمل، گزشتہ شب کراچی تا جدہ آپریٹ ہونے والی پی آئی اے کی آخری پرواز کے ساتھ ہی قبل از حج آپریشن مکمل ہو گیا، کل 171 پروازوں کے ذریعے 35030 عازمین حج روانہ ہوئے۔ ان پروازوں کے ذریعے سے تقریباً 19500، سرکاری عازمین حج جبکہ 14900 پرائیوٹ عازمین حج اور 630 خدام الحجاج مدینہ منورہ اور جدہ روانہ ہوئے ہیں۔ترجمان پی آئی اے
5
یوسف رضا گیلانی نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ تشکیل دیدی۔10 رکنی سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا، کمیٹی میں فاروق ایچ نائیک، سلیم مانڈوی والا، شیری رحمان، شبلی فراز، محسن عزیز، انوشہ رحمان، شاہ زیب درانی، فیصل واوڈا، سینیٹر احمد خان، سینیٹر منظور کاکڑ شامل ہیں۔کمیٹی کا اجلاس آج دن ساڑھے 12 بجے طلب کیا گیا ہے، قائمہ کمیٹی خزانہ اجلاس میں چیئرمین کمیٹی کا الیکشن ہوگا۔
6
عمران خان کی 6، بشریٰ بی بی کی ایک مقدمے میں درخواست ضمانت پر سماعت ملتوی،ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکا نے عمران خان کے خلاف توڑ پھوڑ، احتجاج پر درج 6 مقدمات میں درخواست ضمانت قبل از گرفتاری کے کیس پر سماعت کی، بانی پی ٹی آئی کے وکلا عثمان گل اور خالد یوسف چودھری عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔وکلا نے بتایا کہ سینئر وکیل سلمان صفدر اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہیں، عدالت سلمان صفدر کے آنے تک سماعت میں وقفہ کر دے، شاہزیب کیس کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصلہ دیا تھا کہ حاضری کے بغیر ضمانت قبل از گرفتاری کنفرم نہیں ہو سکتی۔اس پر جج افضل مجوکا نے ریمارکس دیئے کہ میں نے جو فیصلہ پڑھا اس کے مطابق عدالت حاضری معاف کر کے ضمانت سن سکتی ہے اور میں نے ایسا کیا بھی ہے تاہم وکیل نے بتایا کہ سپریم کورٹ اپنی ججمنٹ میں یہ واضح کر چکی ہے کہ ہر پیشی پر ملزم کی حاضری لازمی ہے، عدالت نے یہ بھی دیکھنا ہے کہ 17 گریڈ کا افسر 6 ماہ سے عدالت کے آرڈر روند رہا ہے۔اس پر وکیل خالد یوسف چودھری نے کہا کہ عدالت عمران خان کی وڈیو لنک کے ذریعے حاضری کے احکامات جاری کرے۔بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت میں وقفہ کر دیا۔وقفے کے بعد سماعت کے دوبارہ آغاز پر عدت نکاح کیس میں پی ٹی آئی کے وکیل سردار مصروف کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کی 6 اور بشری بی بی کی ایک مقدمے میں ضمانت قبل از گرفتاری کی سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی گئیجج افضل مجوکا نے بتایا کہ اس کیس میں بانی پی ٹی آئی کی حاضری کا آرڈر کروں گا، آرڈر میں لکھوں گا کہ ہر صورت عمران خان کی ویڈیو لنک کے ذریعے حاضری یقینی بنائی جائے۔بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت 26 جون تک کے لئے ملتوی کر دی۔
7
انسانی سمگلنگ کیس: صارم برنی کی درخواست ضمانت مستردصارم برنی کے خلاف انسانی سمگلنگ اور دھوکا دہی کے کیس کی سماعت ہوئی۔سٹی کورٹ میں دوران سماعت پراسیکیوٹر ایف آئی اے نے کہا کہ ملزم صارم برنی ہر جگہ جھوٹ بول رہا ہے، ملزم نے کہا تھا کہ حیا نامی بچی کے والدین اسے خود چھوڑ کر گئے تھے جبکہ حیا کی والدہ کا بیان ہے کہ میں اپنی بچی کو لینے گئی تو صارم برنی نے مجھے بھگا دیا۔پراسیکیوٹر ایف آئی اے نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزم سے مزید تفتیش کرنی ہے اس لیے ضمانت منظور نہ کی جائے، ملزم پر 20 سے زائد بچوں کی سمگلنگ کا الزام ہے۔عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا ، بعدازاں عدالت نے ایف آئی پراسیکیوٹر کی استدعا منظور کرتے ہوئے صارم برنی کی درخواست ضمانت مسترد کردی ۔
8
الیکشن کمیشن نے 2 اضافی الیکشن ٹریبونل تشکیل دے دیئے، ٹریبونلز نئے صدارتی آرڈیننس کے تحت قائم کیے گئے ہیں۔،صدارتی آرڈیننس کے تحت 2 نئے الیکشن ٹریبونل تشکیل، ریٹائرڈ ججز تعینات,جسٹس (ر) ظفر اقبال بہاولپور کے اضافی الیکشن ٹریبونل جج ہوں گے، جسٹس (ر) شکور پراچہ راولپنڈی کے اضافی الیکشن ٹریبونل جج ہوں گے جبکہ اسلام آباد کے تینوں حلقوں کے ٹریبونل جج بھی جسٹس (ر) شکور پراچہ ہی ہوں گے۔ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق ٹریبونل ججز کی تقرری صرف اور صرف الیکشن کمیشن کا اختیار ہے جبکہ صدارتی آرڈیننس کے تحت ریٹائرڈ ججز کی تقرری کیلئے مشاورت پر پابند نہیں کیا گیا لہٰذا الیکشن کمیشن ممبران نے ہی متعدد ججز کے نام تجویز کیے ہیں۔
9
ہنگامہ آرائی کیس : علی امین گنڈاپور کی ضمانت میں 5جولائی تک توسیع،راولپنڈی موٹروے چوک پر ہنگامہ آرائی،کار سرکار مداخلت،دفعہ 144کی خلاف ورزی کے مقدمے میں درخواست ضمانت پر سماعت ایڈیشنل سیشن جج راجہ فیصل رشید نے کی۔وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور مصروفیت کے باعث پیش نہ ہو سکے، عدالت نے علی امین کی حاضری سے استثنی کی درخواست منظور کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر حاضری یقینی بنانے کا حکم دے دیا ۔
10
ساہیوال: ٹیچنگ ہسپتال میں آگ ، دھوئیں سے متاثرہ مزید 2 بچے چل بسے ، اموات 9 ہوگئیں،وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کمشنر ساہیوال سے رپورٹ طلب کررکھی ہے ۔ 8 جون کو ساہیوال کے ٹیچنگ ہسپتال کے چلڈرن وارڈ میں آگ اور دھوئیں کے اثرات سے 2 بچے جاں بحق ہوگئے تھے، جبکہ متعدد کی حالت تشویشناک بتائی گئی تھی۔
11
پنجاب کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں و پنشن میں اضافے کیلئے وفاقی بجٹ کا انتظارپنجاب کے بجٹ میں بھی وفاق کے فیصلے کے مطابق ملازمین کو ریلیف ملے گا، وفاقی ملازمین کی تنخواہ و پنشن میں 15 سے 20 فیصد اضافہ متوقع ہے۔تنخواہ اور پنشن کے اخراجات ایک ہزار 61 ارب روپے ہو جائیں گے جبکہ بیرونی قرضوں کی واپسی پر بھی 125 ارب روپے تک خرچ ہوں گے۔تنخواہوں میں 15 سے 20 فیصد اضافے کی صورت میں حکومت 605 ارب روپے خرچ کرے گی جو کہ پنجاب بجٹ کا 20 فیصد ہو گا جبکہ پنشن رقوم کی مالیت 456 ارب روپے تک پہنچ جائے گی۔
12
گرمی کیساتھ بجلی کا شارٹ فال بھی بڑھنے لگا، لوڈشیڈنگ کا جن بے قابوق بجلی کا شارٹ فال 5 ہزار 564 میگا واٹ تک پہنچ گیا، ملک میں بجلی کی طلب 26 ہزار5 سو میگا واٹ ہے جبکہ بجلی کی پیداوار 20 ہزار 936 میگا واٹ ہے۔پن بجلی ذرائع سے 6 ہزار 999 میگا واٹ بجلی پیدا ہو رہی ہے، سرکاری تھرمل پاور پلانٹس 878 میگاواٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں جبکہ نجی شعبے کے بجلی گھروں کی پیداوار 7 ہزار 650 میگا واٹ ہے۔ذرائع کے مطابق ونڈ پاور پلانٹس سے 885 میگا واٹ بجلی پیدا ہو رہی ہے، سولر پاور پلانٹس سے 192، بگاس سے 132 اور نیو کلیئر پاور پلانٹس سے 3 ہزار 200 میگاواٹ بجلی پیدا ہو رہی ہے۔
13
بجٹ 25-2024: ایف بی آر کو تاریخ ساز 12970 ارب کا ہدف تھما دیا گیایف بی آر کو 3720 ارب روپے سے زائد ریونیو اکٹھا کرنا ہو گا۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے سینئر عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ 25 سو ارب روپے کے نئے ٹیکسز تاریخ میں پہلی مرتبہ لگائے جائینگے جس کے باعث مہنگائی بڑھنے کا خدشہ ہے۔آئندہ مالی سال کیلئے ڈائریکٹ ٹیکسز میں انکم ٹیکس، کیپیٹل ویلیو ٹیکس، سیلز ٹیکس گڈز اور سیلز ٹیکس سروسز، فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کیلئے نئے ٹیکسز عائد کر دیئے جائیں گے، آئندہ مالی سال کیلئے ان لینڈ ریونیو کے ٹیکسز کا حجم 11 ہزار 379 ارب روپے مقرر کیا گیا ہے جس میں ڈائریکٹ ٹیکسز کا حجم 5 ہزار 512 ارب روپے مقرر کیا گیا ہے۔ڈائریکٹ ٹیکسز میں انکم ٹیکس کا حجم 5 ہزار 454 ارب روپے مختص کیا گیا ہے جس میں رواں مالی سال کی نسبت آئندہ مالی سال کیلئے 1773 ارب روپے کا اضافہ کیا گیا ہے، رواں مالی سال انکم ٹیکس کا ہدف 3721 ارب روپے تھا۔