اسلام آباد (ای پی آئی) پاکستانیوں کی اکثریت کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کیخلاف عدت کیس کا انجام بھی سائفر کیس جیسا ہوگا.

ایگزیکٹ پریس انٹرنیشنل (ای پی آئی) کی جانب سے کئے گئے سروے میں گیارہ سو سے زائد افراد کی رائے لی گئی جن سے سوال کیا گیا کہ عدت کیس کا کیا حشر ہوگا؟

تو93 فیصد پاکستانی شہریوں کا کہنا تھا کہ اس کیس کا انجام بھی سائفر کیس جیسا ہوگا…جبکہ سات فیصد افراد نے مخالفت میں رائے دی…