1
نئے مالی سال کے بجٹ میں وفاق اور صوبوں کے ترقیاتی بجٹ میں 1000 ارب روپے کے اضافے کا فیصلہ،موجودہ مالی سال کا اقتصادی سروے آج پیش کیا جا رہا ہے، اس حوالے سے جاری اعلامیے کے مطابق آئندہ مالی سال معاشی شرح نمو کا ہدف 3.6 فیصد مقرر کیا گیا ہے، زرعی شعبے کی ترقی کا ہدف 2 فیصد مقرر کیا گیا ہے جبکہ صنعتی شعبے کی ترقی کا ہدف 4.4 فیصد اور بڑی صنعتوں کی شرح نمو کا ہدف 3.5 فیصد رکھا گیا ہے۔ خدمات کے شعبے کی ترقی کا ہدف 4.1 فیصد اور جی ڈی پی میں مجموعی سرمایہ کاری کا ہدف 14.2 فیصد مقرر کیا گیا ہے، آئندہ مالی سال افراط زر کا اوسط ہدف 12 فیصد مقرر کیا گیا ہےنئے مالی سال کے لیے وفاق اور صوبے ملکر ترقیاتی منصوبوں پر 3792 ارب روپے خرچ کریں گے جو کہ رواں مالی سال کے مقابلے میں 1012 ارب روپے زیادہ ہے، وفاقی پی ایس ڈی پی 550 ارب اضافے کے ساتھ 1500 ارب روپے جب کہ چاروں صوبوں کا سالانہ ترقیاتی پلان 462 ارب روپےاضافے سے2095 ارب روپے مقرر کیا گیا ہے۔صوبہ سندھ ترقیاتی منصوبوں پر سب سے زیادہ 764 ارب روپے خرچ کرے گا، پنجاب نے 700 ارب روپے، خیبرپختونخوا نے 351 ارب جب کہ بلوچستان نے 281 ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ مختص کیا ہے۔
2
بجٹ 25-2024: چینی، گھی، چائے اور میک اپ کی اشیاء مہنگی ہونیکا امکان،وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے جس میں آئندہ مالی سال کے بجٹ کے مختلف پہلوؤں پر غور کیا جا رہا ہے، ای سی سی کے فیصلوں کی توثیق کی جائے گی اور آئندہ مالی سال کے لیے وفاقی بجٹ کل پیش کیا جائےگا۔=آئندہ مالی سال کے بجٹ میں سیلز ٹیکس کی شرح میں متوقع اضافے کی صورت میں چینی،گھی، چائے کی پتی، نوڈلز، جام جیلی اور میک اپ کی اشیاء مہنگی ہونے کا امکان ہے۔
3
ٹربیونل تبدیلی کا فیصلہ برقرار نہیں رہ سکتا، اسلام آباد ہائیکورٹ کا الیکشن کمیشن پر اظہار برہمی،الیکشن ایکٹ ترمیمی آرڈیننس کے خلاف درخواستوں پر سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے کی، کیس میں درخواست گزار اور الیکشن کمیشن کے وکلا پیش ہوئے۔ کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس عامر فاروق نے الیکشن کمیشن کے وکیل پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن ٹربیونلز تبدیل کرنے کا الیکشن کمیشن کا فیصلہ برقرار نہیں رہ سکتا۔
4
بجٹ 25-2024 میں وفاق اور صوبوں کے ترقیاتی بجٹ کی تفصیلات سامنے آگئیں۔اگلے مالی سال وفاق اور صوبے ملکر ترقیاتی منصوبوں پر 3792 ارب روپے خرچ کریں گے، رواں مالی سال کے مقابلے میں مجموعی قومی ترقیاتی بجٹ میں 1012 ارب روپےکا اضافہ کیا گیا ہے۔وفاقی پی ایس ڈی پی 550 ارب اضافے کے ساتھ 1500 ارب روپے مقرر کیے جائیں گے جبکہ چاروں صوبوں کا سالانہ ترقیاتی پلان 462 ارب روپے اضافے سے 2095 ارب روپے ہو گیا ہے۔
5
مالی سال 2024 نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے ( آئی ایم ایف ) کی شرائط کے باعث تاریخ میں پہلی مرتبہ پیٹرول اور ڈیزل پر 60 روپے لیوی عائد کی گئی، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح تک بھی پہنچیں۔مجموعی طور پر کمی بیشی کے بعد پیٹرول 6 روپے 36 پیسے اور ڈیزل 9 روپے 72 پیسے فی لیٹر مہنگا ہوا، رواں مالی سال کے دوران بجلی ٹیرف اور ایڈجسٹمنٹ چارجز کے ذریعے بجلی صارفین پر ایک ہزار 700 ارب روپے سے زائد کا بوجھ ڈالا گیا، گیس کی قیمت میں بے تحاشا اضافے نے مہنگائی کے مارے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا۔
6
9 مئی واقعات، عدم پیشی پر پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب کی درخواست ضمانت خارج، انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) سرگودھا کے جج نے 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کیس میں پیش نہ ہونے پر عمر ایوب کی درخواست ضمانت خارج کردی۔ دوسری جانب عمر ایوب کے وکیل نے عدالت کو بتایاکہ عمرایوب دن بھر عدالت کے باہر موجود تھے، پولیس نے انہیں اندر نہیں آنے دیا، پولیس ایکشن لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کریں گے۔
7
ملاوی نائب صدر کا طیارہ ممکنہ طور پر جنگل میں گر کر تباہ ہوگیا، ڈیفنس فورس کا بیان،ملاوی ڈیفنس فورس کے کمانڈر Paul Valentino Phiri نے بتایا کہ نائب صدر ساؤلوس کلاؤس کا طیارہ ممکنہ طور پر چکنگوا کے جنگل میں گرکرتباہ ہوا، مگر ابھی تک اسے دریافت نہیں کیا جاسکا۔ گھنا جنگل اور دھند ریسکیو آپریشن میں رکاوٹ ہے۔ اس طیارے میں ملاوی کے نائب صدر سمیت 10 افراد سوار تھے۔
8
سابق پاکستانی کرکٹر عمران نذیر نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 میں امریکا اور بھارت سے ہارنے والی پاکستان ٹیم کو بزدل قرار دے دیا۔پاکستان کرکٹ ٹیم اس وقت بابر اعظم کی قیادت میں ورلڈ کپ کھیلنے کے لیے امریکا میں موجود ہے جہاں اسے ابتدائی دو میچز میں پہلے امریکا اور پھر اتوار کو بھارت کے خلاف شکست ہوئی۔