1
بیرون ملک پناہ لینے والے پاکستانیوں کو پاسپورٹ جاری نہ کرنے کا فیصلہ،ملکی سلامتی اور سکیورٹی کے تناظر میں وزیر داخلہ نے بڑا اقدام اٹھائے ہوئے بیرون ملک پناہ لینے والے پاکستانیوں کو پاسپورٹ جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ایسے تمام پاکستانی جو کسی بھی بنیاد پر دوسرے ممالک میں پناہ لیں گے، ان کو پاسپورٹ نہیں ملے گا، ایسے پاکستانیوں کے پاسپورٹ منسوخ ہوں گے اور دوبارہ تجدید بھی نہیں ہوگی۔وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر وزارت داخلہ نے مراسلہ جاری کر دیا، مراسلہ وزارت خارجہ اور دیگر متعلقہ حکام کو بھجوا دیا گیا۔
2
190 ملین پاؤنڈ ریفرنس: عمران و بشریٰ کے وکلاء کا جج کی تعیناتی پراعتراض واپس،اسلام آباد کی احتساب عدالت کے نئے جج محمد علی وڑائچ نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈز کیس کی سماعت اڈیالہ جیل راولپنڈی میں کی۔قومی احتساب بیورو (نیب) کے پراسیکیوٹر جنرل سردار مظفر عباسی، امجد پرویز اور عمران خان آئی کے وکلا ظہیر عباس چوہدری، عثمان گل و دیگر عدالت میں پیش ہوئے۔اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے نئے جج کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا، نئے جج کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن موصول ہونے کے بعد وکلا صفائی نے اعتراضات واپس لے لیے تاہم 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں آج بھی کسی گواہ کا بیان ریکارڈ نہ ہوسکا۔عدالت نے ریفرنس پر سماعت 14 جون تک ملتوی کردی ۔
3
عدالت نے سپریم کورٹ احکامات کی روشنی میں میڈیا رپورٹنگ کی اجازت دیدی۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق نے الیکٹرانک میڈیا میں عدالتی رپورٹنگ پر پابندی کے پیمرا نوٹیفکیشن کے خلاف کورٹ رپورٹرز اور صحافتی تنظیموں کی درخواستوں پر سماعت کی۔پیمرا نوٹیفکیشن کیخلاف پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کی درخواست کو بھی یکجا کر کے سماعت کی گئی، درخواست گزاروں کی جانب سے ہائیکورٹ بار کے صدر ریاست علی آزاد اور عادل عزیز قاضی عدالت میں پیش ہوئے۔چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ الیکٹرانک میڈیا سپریم کورٹ فیصلے میں دی گئی گائیڈ لائنز کے مطابق رپورٹنگ کر سکتا ہے۔ریاست علی آزاد ایڈووکیٹ نے کہا کہ اب بے شک جتنی مرضی لمبی تاریخ دے دیں۔بعدازاں اسلام آباد ہائی کورٹ نے پیمرا کی جانب سے التوا کی درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔
4
یوسف رضا گیلانی نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ تشکیل دیدی۔10 رکنی سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا، کمیٹی میں فاروق ایچ نائیک، سلیم مانڈوی والا، شیری رحمان، شبلی فراز، محسن عزیز، انوشہ رحمان، شاہ زیب درانی، فیصل واوڈا، سینیٹر احمد خان، سینیٹر منظور کاکڑ شامل ہیں۔کمیٹی کا اجلاس آج دن ساڑھے 12 بجے طلب کیا گیا ہے، قائمہ کمیٹی خزانہ اجلاس میں چیئرمین کمیٹی کا الیکشن ہوگا۔سینیٹ قائمہ کمیٹی خزانہ فنانس بل 25-2024 پر اپنی تجاویز دے گی۔
5
رہنما تحریک انصاف شبلی فراز کا کہنا ہے کہ سینیٹ میں روایات کے برعکس کمیٹیوں کو منتخب کیا گیا۔ دنیا بھر کی پارلیمنٹ میں کچھ قوانین اور کچھ روایات کو فالو کیا جاتا ہے، بدقسمتی سے سینیٹ میں آج دو کمیٹیوں کا انتخاب کیا گیا وہ روایات کے برعکس ہوا ۔روایات کے مطابق کمیٹیوں کی تقسیم حکومت اور اپوزیشن میں تقسیم ہوتی ہے، مگر یہاں معاملہ مختلف ہے، حکومت اپنی پسند کی کمیٹیاں اپنے پاس رکھ رہی ہے۔اسلام آباد میں سینیٹر علی ظفر کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو
6
سپریم کورٹ کا نیشنل پارک میں قائم تمام ریسٹورنٹس بندکرنے کا حکم، سپریم کورٹ میں مونال ریسٹورنٹ کیس کی سماعت ہوئی ،سی ڈی اے نے ریسٹورنٹ کی رپورٹ عدالت میں پیش کی، عدالت نے مونال ریسٹورنٹ کیس میں سی ڈی اے کی رپورٹ مسترد کرتے ہوئے چیئرمین سی ڈی اے کوفوری طلب کرلیا۔سپریم کورٹ نے مونال سمیت نیشنل پارک میں قائم تمام ریسٹورنٹس بندکرنے کاحکم دیتے ہوئے کہا کہ نیشنل پارک میں قائم ریسٹورنٹس تین ماہ میں مکمل ختم کیے جائیں، نیشنل پارک سے باہر کہیں بھی لیز مقصود ہو تو متاثرہ ریسٹورنٹس کو ترجیح دی جائے، نیشنل پارک میں کمرشل سرگرمیوں کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔دوران سماعت چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کیا سی ڈی اے کےاعلیٰ افسران کوانگریزی کی کلاسزکرانا پڑیں گی؟ سی ڈی اے سے مونال اوردیگر ریسٹورنٹس کی تفصیل مانگی تھی اور سی ڈی اے نے سپورٹس کلب، پاک چائنا سینٹر، آرٹ کونسل، نیشنل مونومنٹ کا نام بھی شامل کردیا۔
7
وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت کی بحالی آئی ٹی کے ساتھ جڑی ہوئی ہے۔ ہم ایک ذمہ دار ملک ہیں،ہم جنگ نہیں امن چاہتے ہیں، ہمارا ملک 90فیصد آلودگی سے متاثر ہوا ہے۔ پاکستان کی خارجہ پالیسی مزید بہتر کی جارہی ہے، مشرق وسطیٰ پاکستان کو اتحادی سمجھتا ہے، ہم تمام ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات کو فروغ دینا چاہتے ہیں ، ہماری ایران کے ساتھ سرحدیں ہیں ،ایرانی صدر کا دورہ پاکستان انتہائی کامیاب رہا،ایرانی صدر نے 10ارب تک سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق کیا ۔ سعودیہ عرب کے اعلیٰ سطح کے وفد نے پاکستان کا دورہ کیا جو ہمارے لیے بہت اہمیت کا حامل ہے ، سعودی عرب نے بھی پاکستان کو تجارت کے فروغ کیلئے اربوں روپے کی سرمایہ کاری کی یقین دہانی کرائی ہے ۔وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کی اسلام آباد میں پریس کانفرنس
8
ایک ہزارشاہی مہمان فریضہ حج کیلئے سعودی عرب پہنچ گئے۔ دنیا بھر کے 88 ممالک کے 3 ہزار 322 عازمین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی خصوصی دعوت پر فریضہ حج ادا کریں گے ، ان میں دو ہزارعازمین فلسطین میں شہید اور زخمی شہریوں کے لواحقین میں سے ہوں گے جبکہ 22 عازمین سعودی عرب میں علیحدہ ہونے والے سیامی بچوں کے والدین ہوں گے۔وزارت اسلامی امور اس پروگرام پر عمل درآمد اور نگرانی کرتی ہے، سعودی وزیر اسلامی امور ڈاکٹر عبداللطیف آل الشیخ کی ہدایت پر شاہی مہمانوں کی خدمت کے لیے قائم کمیٹیاں عازمین کی آمد کے طریقہ کار کو آسان بنانے، طعام و قیام، آمد و رفت کے علاوہ دیگر خدمات فراہم کر رہی ہیں۔
9
روس کا ایس یو۔34 بمبار طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹس ہلاک،روسی خبررساں ادارے نے روسی وزارت دفاع کے حوالے سے بتایا کہ یہ حادثہ منگل کی صبح کو ملک کے پہاڑی علاقے نارتھ اوسیتیا۔الانیہ میں پیش آیا۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق طیارہ تکنیکی خرابی کے باعث حادثے کا شکار ہوا۔یہ طیارہ انتہائی درستگی والے بموں اور میزائلوں سے زمینی اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
10
کاہنہ کے علاقے خالق نگر میں گھریلو جھگڑے پر بھائی نے بھائی کو قتل کردیا۔پولیس ذرائع کے مطابق ملزم وقار نے اپنے بھائی پر چھریوں سے وار کیے اور فرار ہوگیا، پولیس نے موقع پر پہنچ کر قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔
11
امریکی گالف ایسوسی ایشن (یو ایس جی اے ) کے زیر اہتمام یو ایس اوپن گالف ٹورنامنٹ کا 124 واں ایڈیشن 13جون سے امریکا میں شروع ہوگا۔ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد کے لئے تیاریاں عروج پر ہیں، یہ ایک 72 ہولز پر کھیلے جانے والا ٹورنامنٹ ہے جو پائن ہرسٹ شمالی کیرولینا میں 13 سے 16 جون تک شیڈول ہے۔ٹورنامنٹ میں دنیائے ٹینس کی نامور کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے، پی جی اے ایونٹ میں امریکی گالفر ونڈھم کلارک اپنے اعزاز کا دفاع کریں گے۔13جون سے شروع ہونے والا یہ ٹورنامنٹ 4 روز تک جاری رہنے کے بعد 16 جون کو اختتام پذیر ہوگا۔