کشمور (ای پی آئی ) غیرت کے نام پر ایک اور حوا کی بیٹی شوہر کے ہاتھوں قتل،بیوی کو قتل کرنے کے بعد شوہر فرار ہونے میں کامیاب ،

تفصیل کے مطابق سندھ کے ضلع کشمور میں تنگوانی کے نواحی علاقے جمال تھانہ کی حدود گاؤں عبدالصمد بجارانی میں شوہر ریاض احمد شیخ نے اپنی بیوی مسماۃ سبھائی خاتون کو پسٹل سے فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔

بتایا یہ جا رہا ہے کہ شوہر نے اپنی بیوی کو سیاہ کاری کے الزام میں قتل کیا ہے۔ بیوی کو قتل کرنے کے بعد ملزم موقعہ واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

اطلاع ملتے ہی پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش اپنی تحویل میں لے لی اور قانونی کاروائی کیلئے کندھ کوٹ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

جبکہ آخری اطلاع ملنے تک واقعہ کا مقدمہ درج نہ ہو سکا اور نہ ہی ملزم کو گرفتار کیا گیا۔

رابطہ کرنے پر پولیس نے بتایا کہ ورثاء کے آنے پر کیس داخل کیا جائے گا اور ملزم کو بھی فوری گرفتار کر کے عبرتناک سزا دلائی جائے گی۔