1
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ حکومتی اصلاحاتی پالیسی سےبتدریج اقتصادی بحالی ہورہی ہے۔ زرعی شعبےمیں اچھی کارکردگی کیوجہ سےبھی شرح نمومیں اضافہ ہوا، مہنگائی مسلسل نیچے کی طرف آرہی ہے۔ مہنگائی میں کمی کی وجہ سے کل شرح سود میں کمی واقع ہوئی ، مئی میں مہنگائی کی شرح 11.8 پر آ گئی ، آئندہ مالی سال کا آغاز بہتر انداز میں کریں گے، سٹیٹ بینک کی وجہ سے معاشی استحکام آیا ، ایف بی آر کی کارکردگی بہےر ہورہی ہے۔ آئی ایم ایف کے علاوہ ہمارے پاس کوئی پلان بی نہیں ہے ، آئی ایف ایم نے نئے پروگرام کو سراہا ہے ، ڈی جی پی بڑھانا ہوگا کسی سرکاری کاروباری ادارہ کو استثنیٰ نہیں، کوئی مقدس گائے نہیں سب کو معیشت کا حصہ بننا ہوگا۔اس حکومت میں وزیر خزانہ کی ذمے داریاں سنبھالنے سے قبل نگراں حکومت سے قبل کے دور میں، میں نجی شعبے سے وابستہ تھا اور اس وقت میں واشگاف الفاظ میں کہا تھا کہ ہمیں آئی ایم ایف پروگرام میں جانا چاہیے، ہمارے پاس کوئی پلان بی نہیں ہے۔قومی اقتصادی سروے2023-24کے اجراء کے حوالے سے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کیمعاشی ٹیم کے ساتھ میڈیا کو بریفنگ
2
لکی مروت میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 11 دہشتگرد ہلاک، لکی مروت میں خفیہ معلومات کی بنیاد پر آپریشن کیا گیا، دہشتگرد موقع پر ہی مارے گئے، دہشتگردوں کے کئی ٹھکانے تباہ کردیئے۔ گزشتہ روز بارودی سرنگ دھماکے میں کیپٹن سمیت 7 جوان شہید ہوئے تھے، سکیورٹی فورسز نے ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کا عزم کر رکھا ہے۔
3
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا کہ عمران خان نے کہا ہے کہ ہمارے ساتھ جو زیادتیاں ہوئیں معاف کرنے کے لیے تیار ہوں، ہم اب انشا اللہ ڈائیلاگ محمود خان اچکزئی کی سربراہی میں آگے بڑھائیں گے۔ آج اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی، آج اڈیالہ جیل میں القادر کیس بھی تھا، آج بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ملاقات میں مختلف موضوعات زیر بحث آئے، بانی پی ٹی آئی کی ایک درخواست ہے جو ہائیکورٹ لے کر جائیں گے۔ گزشتہ 11 ماہ میں بانی پی ٹی آئی کی بات گیارہ بار بھی بیٹوں سے نہیں کرائی گئی، ہم عدالت جائیں گے، آج بھی بانی پی ٹی آئی نے اعادہ کیا ہے کہ سب کے ساتھ آئین وقانون کی بالادستی کیلئے بات کریں گے۔ بانی پی ٹی آئی نے معاشی حالت کے بارے میں تحفظات کا اظہار کیا ہے، دورہ چین کے بعد بھی کوئی تبدیلی نظر نہیں آرہی، انہوں نے کہا کہ عدلیہ ہمارے کیسز پر قانون کے مطابق فیصلے صادر کرے۔
4
وفاقی حکومت کا عید قربان پر تین چھٹیاں دینے کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق 17 جون بروز پیر سے 19 جون بروز بدھ تک عید قربان کی تعطیلات ہوں گی،وزیر اعظم شہباز شریف نے کابینہ ڈویژن کی سمری کی منظوری دی۔ تمام سرکاری اور نجی ادارے 17 سے 19 جون تک عیدالاضحیٰ کے سلسلے میں بند رہیں گے۔
5
شہباز شریف کی آصف زرداری سے ملاقات، بجٹ منظوری پر حمایت طلب کر لی۔وزیراعظم شہباز شریف نے بجٹ منظوری سے متعلق صدر مملکت آصف علی زرداری اور پاکستان پیپلز پارٹی سے مکمل حمایت طلب کر لی۔ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور معاشی امور پر بھی غور کیا گیا۔بتایا گیا ہے کہ پیپلز پارٹی بجٹ سے قبل آج شام کو پارلیمنٹ ہاؤس میں سر جوڑ کر بیٹھے گی، پیپلز پارٹی اجلاس سے قبل صدر مملکت سے وزیراعظم کی ملاقات انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔
6
بیرون ملک پناہ لینے والے پاکستانیوں کو پاسپورٹ جاری نہ کرنے کا فیصلہ،ملکی سلامتی اور سکیورٹی کے تناظر میں وزیر داخلہ نے بڑا اقدام اٹھائے ہوئے بیرون ملک پناہ لینے والے پاکستانیوں کو پاسپورٹ جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر وزارت داخلہ نے مراسلہ جاری کر دیا، مراسلہ وزارت خارجہ اور دیگر متعلقہ حکام کو بھجوا دیا گیا۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ایسے تمام پاکستانی جو کسی بھی بنیاد پر دوسرے ممالک میں پناہ لیں گے، ان کو پاسپورٹ نہیں ملے گا،
7
وزارت قانون و انصاف نے مجوزہ ثالثی بل کو حتمی شکل دیدی۔ وزارت قانون و انصاف کی ثالثی قانون پر نظرثانی کیلئے قائم کمیٹی نے مجوزہ ثالثی بل 2024ء کو حتمی شکل دے دی۔بل پر صوبوں کے ساتھ مشاورت بھی کی جائے گی، بل کا مقصد پاکستان کے ثالثی فریم ورک کو بین الاقوامی معیار سے ہم آہنگ کرنا ہے، جسٹس سید منصور علی شاہ کی سربراہی میں ثالثی قانون پر نظرثانی کمیٹی نے ڈرافٹ تیار کیا۔
8
پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ ہمیں بجٹ کا علم نہیں، حکومت نے اعتماد میں نہیں لیا، آئی ایم ایف اور چین سے معاہدوں سے بھی ہم لاعلم ہیں۔ماضی میں اپوزیشن کو اعتماد میں لیا جاتا تھا، اب ہم اتحادی ہیں، ہمیں اعتماد میں لینا چاہیے تھا، ہم چاہتے ہیں پارلیمنٹ ضابطہ اخلاق کے تحت چلے۔ ہم شکایت حکومت سے کر رہے ہیں، پارلیمنٹ کے اندر پیپلز پارٹی نے بہت قربانیاں دی ہیں، آج بھی ہم کہتے ہیں پارلیمنٹ اور حکومت چلنی چاہئے، حکومت کا فرض ہے وہ اتحادیوں کو ساتھ لے کر چلے۔پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو
9
قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس، ضم اضلاع کیلئے 70 ارب کی گرانٹ جاری کرنے کا فیصلہ،قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس پشاور میں ہوا، اجلاس میں وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور اور مشیر خزانہ مزمل اسلم نے شرکت کی، قومی اقتصادی کونسل نے وزیراعلیٰ اور مشیر خزانہ خیبرپختونخوا کے مطالبے سے اتفاق کیا۔قومی اقتصادی کونسل کی جانب سے ضم اضلاع کیلئے 70 ارب ترقیاتی گرانٹ دی جائے گی، انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا اور ضم اضلاع کے عوام کو ترقیاتی گرانٹ پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، مشیر خزانہ نے قومی اقتصادی کونسل سے ٹرانسمیشن لائن کیلئے فنڈز فراہم کرنے کا بھی مطالبہ کردیا۔
10
عسکری ٹاور حملہ کیس: طیبہ راجہ اور دیگر غیر حاضر ملزموں کے قابل ضمانت وارنٹ جاری،انسداد دہشتگردی عدالت کے ایڈمن جج خالد ارشد نے کوٹ لکھپت جیل جا کر سماعت کی، طیبہ راجہ سمیت دیگر برضمانت غیر حاضر ملزموں کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے، زیر حراست اور برضمانت ملزموں کی جیل میں حاضری مکمل کی گئی۔گرفتار رہنماؤں سابق گورنر عمر سرفراز چیمہ، اعجاز چودھری اور ڈاکٹر یاسمین راشد کی جیل میں حاضری مکمل کی گئی، عدالت نے آئندہ سماعت پر تمام برضمانت ملزموں کو جیل ٹرائل کیلئے جیل میں طلب کر لیا،
11
اسحاق ڈار کی برطانوی وزیر مملکت سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال،ملاقات کے دوران فریقین نے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان دوطرفہ تعلقات کی مثبت رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا، باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں شراکت داری کو مزید گہرا اور وسعت دینے پر اتفاق کیا۔نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے دنیا بھر میں اسلامو فوبیا کے بڑھتے ہوئے رجحان پر روشنی ڈالی، اسحاق ڈار نے بین المذاہب مکالمے کو فروغ دینے اور مذاہب کی اہانت کا مقابلہ کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔
12
برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی پارلیمنٹ ہاؤس آمد، یوسف رضا گیلانی سے ملاقات، ملاقات میں دو طرفہ تعلقات ، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔جین میریٹ اور یوسف رضا گیلانی نے ملاقات کے دوران دونوں ممالک کی پارلیمان کے درمیان تعاون بڑھانے پر غور کیا۔
13
اورنج لائن ٹرین ٹریک کی مرمت کیلئے ٹھیکیداروں کو نوازنے کا پلان بن گیا۔شہر کے میگا پراجیکٹ اورنج لائن ٹرین میں بھی بے ضابطگیاں آنا شروع ہو گئیں، 0.62 بلین ڈالر سے تعمیر ہونے والے انفراسٹرکچر کی مرمت کے نام پر سرکاری خزانے کو نقصان پہنچانے کی تیاری کر لی گئی۔ٹھیکیداروں کو نوازنے کے لئے قوانین کو پس پشت ڈالنے کا انکشاف ہوا ہے، اورنج ٹرین ٹریک کی مرمت و بحالی کے لئے نیا کنٹریکٹر ہائر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔پانچ سال تک ٹریک کی مرمت و بحالی کی ذمہ داری کنٹریکٹر کی ہے، پانچ سال تک نجی کمپنی حبیب کنسٹرکشن اور زیڈ کے بی نے ٹریک مرمت کا کام کرنا ہے۔
14
وسیم اکرم کا خراب کارکردگی پر قومی ٹیم میں تبدیلیوں کا مطالبہ،بھارت کے خلاف شکست کے بعد قومی ٹیم کی کارکردگی پر برہم وسیم اکرم نے سٹار سپورٹس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ٹیم کو دشمن کی ضرورت نہیں ہے یہ خود ہی بہت ہیں۔اب ہم ان کے منہ میں کیا چوسنی ڈالیں گے، ان کو بتائیں گے صورتحال کے بارے میں آگاہی کیا ہوتی ہے، یہ آٹھ سے 10 سال سے کھیل رہے ہیں کیا انہیں بابر اور کوچ بتائیں گے کیسے کھیلنا ہے۔انہوں نے وکٹ کیپر بلے باز رضوان کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کیا رضوان کو میں بتاؤں گا کہ سب سے اہم باؤلر ایک اوور کے لیے آیا ہے تو وکٹ لینے آیا ہے تم اس کی گیند پر سنگل لے لو۔
15
افریقی ملک ملاوی کے نائب صدر سمیت 10 افراد کی طیارہ حادثے میں ہلاکت کی تصدیق،ڈیفنس فورس کے مطابق نائب صدر کا طیارہ ممکنہ طور پر چکنگوا کے جنگل میں گرکر تباہ ہوا، تاہم لاپتہ ہوجانے والے طیارہ تاحال نہیں مل سکا ہے، گھنا جنگل اور دھند سرچ اور ریسکیو آپریشن میں رکاوٹ بن رہی ہے۔نائب صدر کو لےجانے والا ایئر فورس کا طیارہ گذشتہ روز اڑان کے کچھ دیر بعد ریڈار سے غائب ہوگیا تھا، نائب صدر کا طیارہ دارالحکومت لیلونگوے سے دوسرے شہر موزوزو جا رہا تھا۔
16
روپے کی قدر میں کمی، انٹربینک میں ڈالر مہنگا ہوگیا۔کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 13 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے باعث انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 50 پیسے پر بند ہوا ہے۔
17
پاک بحریہ کے ’پی این ایس بابر‘ کے عملے کی استبول میں تربیت مکمل، اپنی نوعیت کی پہلی ٹریننگ کا انعقاد ترکش نیول فورسز اور پاک بحریہ نے مشترکہ طور پر کیا، ٹریننگ کا مقصد جہاز کے عملے کو مختلف بحری آپریشنز کے لیے تربیت دینا اور دونوں بحری افواج کے درمیان باہمی تعلقات کو مزید مضبوط بنانا تھا۔ ٹریننگ کے دوران کمانڈر گولچک نیول بیس، کمانڈنگ آفیسر استنبول نیول شپ یارڈ نے پی این ایس بابر کا دورہ کیا، ترکش نیول فورسز کے اعلیٰ حکام نے پاک بحریہ کے آپریشنل اور تربیتی معیار کو سراہا، پی این ایس بابر نے آبنائے کاناکلے میں پہلی جنگ عظیم کی یادگار کے سامنے گزرتے ہوئے ترک شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا۔