1
لاہور: سکیورٹی گارڈ نے اپنی ہی کمپنی کے مالک کو فائرنگ کر کے قتل کردیا۔ملزم نے ابتدائی بیان میں بتایا ہے کہ مالک ملازمین پر سختی کرتا تھا، اس لیے اسے قتل کیا۔پولیس کے مطابق نجی سکیورٹی کمپنی کا مالک غلام رسول گاڑی میں اپنے دفتر کی پارکنگ میں پہنچا، وہ کار کی ڈگی سے سامان نکال رہا تھا کہ سکیورٹی گارڈ مدنی جلیل نے اس پر فائرنگ کر دی۔واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزم مقتول کے قریب آ کر اس کے سر میں بھی گولی مار دیتا ہے۔واقعے کے بعد مارکیٹ کے لوگ جمع ہو گئے جنہوں نے ملزم کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔
2
صنعتکاروں اور معاشی ماہرین کی جانب سے رئیل اسٹیٹ، زراعت، ہول سیل اور ریٹیل سیکٹر سے ٹیکس وصولی کی تجویز پر متضاد آرا سامنے آئی ہیں۔ پراپرٹی ٹیکس پروونشل سبجیکٹ ہے، زراعت بھی ایف بی آر کے دائرے سے باہر ہے، فوری طور پر ریٹیل اور ہول سیل پر فوکس کرنا ہوگا۔سابق چیئرمین ایف بی آر ڈاکٹر ارشادکی تجویز ،ملک کے زرعی شعبے پر ٹیکسز کی مخالفت کرتے ہوئے ماہر زراعت شہزاد علی نے کہا کہ زرعی شعبے پر ٹیکسز کے زراعت پر منفی اثرات آئیں گے۔
3
اسلام آباد ہائیکورٹ نے نئے الیکشن ٹریبونل کو کارروائی سے روک دیا۔الیکشن ایکٹ ترمیمی آرڈیننس کے خلاف درخواستوں پر سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے کی، کیس میں درخواست گزار اور الیکشن کمیشن کے وکلا پیش ہوئے۔ کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس عامر فاروق نے الیکشن کمیشن کے وکیل پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن ٹربیونلز تبدیل کرنے کا الیکشن کمیشن کا فیصلہ برقرار نہیں رہ سکتا۔چیف جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا کہ الیکشن کمیشن نے کس گراؤنڈ پر ٹربیونلز تبدیل کیا؟ جس پر الیکشن کمیشن کے وکیل نے کہا کہ ٹربیونلز نے پروسیجر فالو نہیں کیا تھا جس پر اسے تبدیل کیا گیا۔جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیئے کیا ٹرانسفر کی نئی مثال قائم کر رہے ہیں؟ اگر تعصب ہے تو وہ بتائیں ورنہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ درست نہیں ہے، آپ تعصب ثابت کریں یا پھر توہین عدالت کی کارروائی کا سامنا کریں۔
4
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ دورہ چین میں حکومتی وفد کے سامنے ہر سطح پر سکیورٹی کا ایشو اٹھایا گیا۔کے حالیہ دورہ چین میں حکومتی وفد کے سامنے ہر سطح پر سکیورٹی کا ایشو اٹھایا گیا۔دورے کے دوران حکومت سے مذاکرات ہوں یا حکومت سے بزنس کمپنیوں کے مذاکرات ہر جگہ سکیورٹی خدشات سے متعلق بار بار بات ہوئی۔حالیہ دورہ چین پر وفاقی کابینہ میں گفتگو
5
سیلابی صورتحال کے باعث دریائے جہلم پر زیر تعمیر پل ٹوٹ گیا۔منگلا ڈیم سے پانی چھوڑنے کے بعد دریائےجہلم میں نچلےدرجےکی سیلابی صورت حال کا سامنا ہے۔منگلا ڈیم سے رات کو ایک لاکھ جب کہ دن کو 70ہزار کیوسک پانی چھوڑاگیا جس سے سیلابی صورتحال پیدا ہوئی، ڈیم میں پانی کا لیول 1187 فٹ ہے جب کہ ڈیڈ لیول 1242 فٹ ہے۔ سیلابی صورتحال کے باعث دریائے جہلم پر زیر تعمیرپل پانی میں ڈوب گیا اور دریاکے گرد و نواح میں آباد7 دیہاتوں کا زمینی رابطہ بھی منقطع ہوگیا۔
6
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں مزید کمی،آج کاروباری دن کے اختتام پر 100 انڈیکس 72 ہزار 589 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کاروباری دن میں 100انڈیکس ایک ہزار 390 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔آج بازار میں سوا 37 کروڑ شیئرز کے سودے 11.65 ارب روپے میں طے ہوئے جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 99 ارب روپے کم ہوکر 9ہزار754 ارب روپے ہے۔
7
محکمہ تعلیم سندھ نے کراچی میں نئے اسکولز کی رجسٹریشن کیلئےضابطہ اخلاق جاری کردیا۔نئے ضابطہ اخلاق کے مطابق مضافاتی علاقوں میں پری پرائمری ایلیمنٹری اسکول کا پلاٹ کم از کم 200 گز کا ہونا چاہیے۔محکمہ تعلیم کے ضابطہ اخلاق کے مطابق پوش علاقوں میں پرائمری ایلیمنٹری اسکول کے لیے پلاٹ 400 گز کا ہونا چاہیے۔اسکول کی عمارت کے نقشے میں سائنس لیب، کمپیوٹر لیب اور لائبریری بھی موجود ہونی چاہیے۔ نئے ضابطہ اخلاق میں اسکولوں میں کینٹین، پینے کےصاف پانی، صاف واش رومز اور سی سی ٹی وی کیمروں کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔
8
کرکٹ ٹیم کی شکست: محسن نقوی کی وطن واپس آتے ہی مشاورت شروع، بلا تاخیر بڑے فیصلے متوقع، پاکستان کرکٹ اور پاکستان ٹیم میں سیاست اور کروپنگ کا خاتمہ کیا جائے گا اور محسن نقوی بہت جلد پریس کانفرنس بھی کریں گے جبکہ قومی ٹیم کے ورلڈ کپ ٹی ٹوئنٹی کے گروپ میچوں کے بعد پریس کانفرنس ہو گی۔
9
ملک میں ایک سال میں گدھوں کی تعداد مزید بڑھ گئی۔اقتصادی سروے کے مطابق ایک سال میں گدھوں کی تعداد میں ایک لاکھ کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔سروے میں بتایا گیا ہے کہ گدھوں کی تعداد 59 لاکھ تک پہنچ گئی جبکہ گزشتہ مالی سال ملک میں گدھوں کی تعداد 58 لاکھ تھی اور سال 2021-22 میں گدھوں کی تعداد 57 لاکھ تھی۔دو سال میں گدھوں کی تعداد میں دو لاکھ کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ایک سال میں گھوڑوں کی تعداد میں اضافہ نہیں ہوا اور ملک میں گھوڑوں کی تعداد 4 لاکھ تک ریکارڈ کی گئی۔