1
سرگودھا: 3 سینیٹری ورکرز دوران صفائی جاں بحق، وزیراعلیٰ پنجاب نے رپورٹ طلب کرلی.ریسکیو 1122 کے مطابق کنویں میں زہریلی گیس بھر جانے کے باعث سینیٹری ورکرزکی موت واقع ہوئی جبکہ ایک سینیٹری ورکرکو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بھلوال میں سینیٹری ورکرزکےجاں بحق ہونے پراظہار افسوس کرتے ہوئے کمشنر سے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔مریم نواز نے کہا کہ کام کے دوران سینیٹری ورکرزکو سیفٹی گیئر فراہم کرنا متعلقہ ادارےکی ذمہ داری ہے، سینیٹری ورکرزکےلیے سیفٹی گیئر اور حفاظتی اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔

2
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما انتظار پنجوتھا کا کہنا ہے کہ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان نے عمران خان سے مذاکرات کی درخواست کی تھی جسے بانی پی ٹی آئی نے قبول کر لیا۔جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے انتظار پنجوتھا نے دعویٰ کیا کہ محمود خان اچکزئی نے مذاکرات کےحوالے درخواست کی تھی جس کی بانی پی ٹی آئی نے اجازت دے دی ہے۔اگر محمود خان اچکزئی سمجھتے ہیں کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی سے بات چیت کرنی ہے تو وہ پی ٹی آئی کو اس حوالے سے اعتماد میں لیں گے۔

3
کراچی: سرکاری ادارے کے اہلکاروں سے جھگڑا، وکلا کا کورنگی روڈ پر احتجاج، شدید ٹریفک جام, وکلا کے احتجاج کے باعث شارع فیصل سے بلوچ کالونی جانے والا پل اور ڈیفنس موڑ سے کورنگی آنے والا ٹریک ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے جبکہ کارساز سے بلوچ کالونی فلائی اوور آنے والے ٹریک پر بھی ٹریفک جام ہے۔ قیوم آباد چورنگی پر بھی ٹریفک کی روانی متاثر ہے، کورنگی انڈسٹریل ایریا سے قیوم آباد آنے والے ٹریک پر بھی ٹریفک متاثر جبکہ جام صادق پل پر بھی گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں۔ رات گئے سرکاری ادارے کے اہلکاروں اور وکلا کے درمیان جھگڑا ہوا تھا جس میں کچھ لوگ زخمی بھی ہوئے تھے۔
4
18 ہزار ارب روپے سے زائد کا وفاقی بجٹ آج پیش ہوگا، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 15 فیصد تک اضافہ متوقع,وزارت خزانہ نے بجٹ تیاریوں کو حتمی شکل دے دی ہے اور آج شام وفاقی کابینہ بجٹ کی حتمی منظوری دے گی جس کے بعد وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سالانہ وفاقی بجٹ پارلیمنٹ میں پیش کریں گے۔مسلم لیگ (ن) کی قیادت میں موجودہ اتحادی حکومت کا یہ پہلا وفاقی بجٹ ہے، وفاقی حکومت اندرونی اور بیرونی سطح پر درپیش چیلنجز کے درمیان اپنا پہلا بجٹ پیش کر رہی ہے۔وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب بدھ کی شام قومی اسمبلی کے اجلاس میں بجٹ پیش کریں گے جبکہ اسی وقت بجٹ دستاویزات ایوان بالا میں بھی پیش کی جائیں گی۔

4
کراچی میں ڈاکوؤں نے بکروں سے بھرا ٹرک لوٹ لیا موٹر سائیکل پر سوار 4 ملزمان بکروں سے بھرا ٹرک لے کر فرار ہو گئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ٹرک میں 30 بکرے تھے، 2 ملزمان ڈرائیور کو اتار کر ٹرک لے گئے۔بیوپاری عبدالمنان کے مطابق بکرے حیدر آباد سے گلستان جوہر منتقل کیے جا رہے تھے۔پولیس کے مطابق متاثرہ بیوپاری سے درخواست لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے،
5
امریکی صدر جو بائیڈن کا بیٹا نشے کی حالت میں اسلحہ خریدنے کا مجرم قرار, ولمنگٹن کی عدالت نے ہنٹر بائیڈن کے خلاف 2018 میں نشے کی حالت میں اسلحہ خریدنے اور اس سے متعلق غلط بیانی کرنے کے تینوں الزامات درست قرار دیے۔تاہم عدالت نے ہنٹر بائیڈن کو سزا سنانے کے لیے ابھی کسی تاریخ کا اعلان نہیں کیا۔امریکی میڈیا کے مطابق 54 سالہ ہنٹر بائیڈن کو مقدمے میں درج 3 الزامات پر 15 برس قید ہو سکتی ہے۔
6
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں پر اسرائیل کی ہٹ دھرمی برقرار,تمام مقاصد حاصل کرنے تک جنگ نہیں روکیں گے ، جنگ بندی تجاویز اسرائیل کو مقاصد کے حصول کی اجازت دیں گی۔اقوام متحدہ سلامتی کونسل میں گزشتہ رات غزہ جنگ بندی کی امریکی قرارداد منظور ہوئی۔حماس نے اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی غزہ جنگ بندی قرارداد کا خیر مقدم کیا ہے اور تفصیلات پر بات چیت کے لیے آمادگی ظاہر کر دی ۔غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں کے باوجود غزہ میں اسرائیلی فوج کے حملے اب بھی جاری ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 40 فلسطینی شہید کر دیے۔ادھر اسرائیلی فوج کی مقبوضہ مغربی کنارے میں بھی جارحیت جاری ہے، چھاپا مار کارروائیوں میں مزید 6 فلسطینی شہید ہوگئے۔
7
وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ کسی کو مینڈیٹ چاہیے ہو یا رہائی ، اس کا راستہ مذاکرات ہی ہیں۔محمود خان اچکزئی ہوں یا مولانا فضل الرحمان ، ان کے ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی قیادت کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں ۔ اگر ہمیں معلوم ہو کہ وہ ملنے کی خواہش رکھتے ہیں تو ہم خود بھی ان سے رابطہ کرسکتے ہیں ۔ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کہ یہ مذاکرات کے لیے آگے بڑھیں اور ہماری طرف سے اس پر انکار ہو لیکن یہ کہنا کہ پہلے ایسا کریں اور یہ کریں ، اس کے بعد مذاکرات ہوں گے ۔ پارلیمانی اور جمہوری نظام میں مذاکرات غیر مشروط ہونے چاہئیں۔
8
پاکستانیوں کے ویزے مستردکرکے برطانیہ نے2023 میں ایک ارب 87 کروڑ روپے سے زائدکمالیے.یورپی یونین نے اسی مدت میں پاکستانیوں کے شینجن ویزے مسترد کرکے فیس کی مد میں تین اعشاریہ تین چار ملین یورو کمائے۔برطانوی کمائی پاکستانی روپوں میں تقریباً ایک ارب 87 کروڑ 30 لاکھ روپے بنتی ہے۔ یورپی یونین کی کمائی کا اندازہ 99 کروڑ 86 لاکھ 60 ہزار پاکستانی روپے ہے۔

9
اسرائیل کا لبنان پر حملہ، سینئر حزب اللہ کمانڈر سمیت 4 افراد شہید,اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان کے گاؤں جویا میں حملہ کیا۔سکیورٹی ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی حملے میں شہید ہونے والا طالب عبداللہ حزب اللہ کا سینئر رہنما تھا جس نے 8 ماہ سے اسرائیل کیخلاف حملے جاری رکھے ہوئے تھے۔
10
پی ٹی آئی کا محمود اچکزئی کو سیاسی قیادت سے مذاکرات کیلئے مکمل اختیارات دینے کا فیصلہ, پاکستان تحریک انصاف کی سینئر قیادت کی جانب سے پارٹی کو تحریک تحفظ آئین پاکستان کے پلیٹ فارم سے مذاکرات کا مشورہ دیا گیا ہے۔ محمود خان اچکزئی کو سیاسی قیادت سے مذاکرات کے لئے مکمل اختیار دیا جائے گا، سیاسی قیادت سے روابط سے قبل مذاکرات کی شرائط اور طریقہ کار پر مشاورت ہو گی۔ پی ٹی آئی کے حتمی فیصلے کے بعد محمود خان اچکزئی مذاکرات کے لیے روابط آگے بڑھائیں گے، تمام اسٹیک ہولڈرز کا ایک میثاق پر اتفاق رائے ڈائیلاگ کی بنیاد ہو گا۔
11
محسن نقوی کا قذافی اسٹیڈیم کا دورہ، اپ گریڈیشن کا کام رات کے وقت بند ہونے پر ناراض,چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں اپ گریڈیشن کے لیے جاری کاموں کا جائزہ لیا۔محسن نقوی نے قذافی اسٹیڈیم کا دورہ کیا اور اسٹیڈیم کا رات گئے کام بند ہونے پر ناراضگی کا اظہار کیا۔محسن نقوی نے اسٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کے لیے 24 گھنٹے کام کرنے اور کام کی رفتار کو تیز کرنے کا حکم دیا۔
12
وفاقی کابینہ میں توسیع کا فیصلہ، پیپلز پارٹی کو ایک بار پھر حصہ بننے کی دعوت, مسلم لیگ ن اور اتحادی جماعتوں سے سینئر سیاسی رہنماؤں کو کابینہ میں شامل کیا جائے گا۔وزیراعظم شہباز شریف نے نئے کابینہ ارکان کی شمولیت کیلئے ورکنگ مکمل کرلی ہے اور انہوں نے ایک مرتبہ پھر پیپلز پارٹی کو کابینہ کا حصہ بننے کی دعوت دی ہے۔اس بارے میں وفاقی وزیر احسن اقبال کو اہم ٹاسک دیدیا گیا، پیپلز پارٹی کی قیادت کے کابینہ کا حصہ بننے اور وزارتوں کی تعداد کے بارے میں مشاورت جاری ہے۔ قیادت کے فیصلے کے بعد پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی (سی ای سی) کے اجلاس میں یہ معاملہ رکھا جائے گا، سی ای سی کی توثیق کے بعد کابینہ میں شمولیت کا اعلان ہوگا۔
13
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: آسٹریلیا نے نمیبیا کو شکست دیکر سپر 8 مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیاسر ویوین رچرڈز اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ورلڈکپ کے گروپ بی کے میچ میں آسٹریلوی کپتان مچل مارش نے ٹاس جیت کر نمیبیا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
14
لاہور ہائیکورٹ کا خواتین کے شناختی کارڈ پر والد کے نام کیلئے قواعد میں ترمیم کا حکم,لاہور ہائی کورٹ نے محکمہ امیگریشن اور پاسپورٹ کو ہدایت دی ہے کہ وہ خواتین کو کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ پر اپنے والد کا نام رکھنے کی اجازت دینے والے قوانین میں تین ماہ میں ترمیم مکمل کرے ۔جسٹس عاصم حفیظ نے یہ حکم مہر بانو لنگڑیال کی جانب سے دائر درخواست پر سنایا۔ درخواست میں کہا گیا تھا کہ ایک شادی شدہ خاتون کو اپنی شناختی دستاویزات پر اپنے والد کا نام رکھنے کا حق ہے ۔
15
سلیم مانڈوی والا سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ کے چیئرمین منتخب ، پی ٹی آئی کا احتجاج,پیپلز پارٹی کے سینیٹر سلیم مانڈوی والا سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ کے چیئرمین منتخب ہوگئے۔پی ٹی آئی کے سینیٹر شبلی فراز اور محسن عزیز نے سلیم مانڈوی والا کے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ کے چیئرمین منتخب ہونے پر شدید احتجاج کیا اور اجلاس کا بائیکاٹ کیا۔سینیٹر شبلی فراز نے سینیٹ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کل رات تک کمیٹیوں کے قیام کی کسی کو خبر بھی نہیں تھی۔سینیٹر علی ظفر نے کہا کہ جس کمیٹی کا حکومت کے احتساب سے تعلق ہوتا ہے وہ اپوزیشن کے پاس جاتی ہے۔
16
پیپلز پارٹی کا حکومت کیجانب سے بجٹ سے متعلق اعتماد میں نہ لینے پر شدید تشویش کا اظہار,چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی زیرِ صدارت پیپلز پارٹی کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں پی پی کی بجٹ تجاویز پر کمیٹی کو حکومت سے رابطے کے لیے بدھ تک کی مہلت دی گئی ہے۔پیپلز پارٹی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس آج دوپہر ڈھائی بجے دوبارہ بلالیا گیا ہے۔پیپلز پارٹی کو بجٹ، آئی ایم ایف اور چین سے معاہدوں پر اعتماد میں نہیں لیا گیا۔پی پی کے سینیئر رہنما خورشید شاہ