1
بجٹ آئی ایم ایف کی مشاورت سے تیار، بیشتر اشیا مہنگی ہوں گی. وفاقی بجٹ کا مجموعی حجم 18 ہزار 900 ارب روپے مقرر کرنے کی تجویز ہے، بجٹ خسارہ 9800 ارب، قرضوں پر سود کیلئے 9700 ارب مختص کیے جائیں گے۔ایف بی آر کا ٹیکس ہدف تقریباً 12ہزار 970 ارب روپے مقرر کرنے کی تجویز ہے اسی طرح پی ایس ڈی پی کے تحت ترقیاتی منصوبوں پر 1500 ارب خرچ ہوں گے، دفاعی شعبے کا بجٹ 2100 ارب روپے سے زیادہ رکھنے کی تجویز ہے۔مہنگانی کا ہدف 12 فیصد، معاشی شرح نمو کا ہدف 3.6 فیصد مقررکر دیا گیا، نان فائلرز کے گرد گھیرا تنگ ہوگا، اربوں روپے کی ٹیکس چھوٹ ختم کی جائے گی، پرانی درآمدی گاڑیاں، درآمدی موبائل فونز، درآمدی خوراک مہنگی ہونے کا امکان ہے۔ملازمین کی تنخواہوں میں 10 سے 15 فیصد اضافہ متوقع ہے جبکہ چھوٹے ملازمین کو زیادہ ریلیف ملے گا، انکم ٹیکس چھوٹ 6 لاکھ سے بڑھا کر سالانہ 9 لاکھ روپے کرنے کی تجویز ہے۔
2
5کروڑ کی جائیداد خریدنے پرفائلر پر3، نان فائلر پر 6فیصد ٹیکس لگنے کا امکانمالی سال 25-2024 ٹیکس تجاویز میں جائیداد خریدنے پر ایڈوانس تین سلیب میں ٹیکس لینے کی تجویز بھی شامل کی گئی ہے، فائلر کو پانچ کروڑ کی جائیداد خریدنے پر تین فیصد ،نان فائلر کی ٹیکس کی شرح 6 فیصد ہونے کا امکان ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پانچ سے دس کروڑ کی جائیداد پر چار فیصد ٹیکس نافذ کرنے کا امکان ہے جبکہ نان فائلر کی ٹیکس کی شرح 12 فیصد طے کرنے کا امکان بھی ظاہر کیا جارہا ہے ،
3
صحافی عمران ریاض ایک بار پھر لاہور ایئر پورٹ سے گرفتار,9 مئی کے واقعات کے بعد پہلے گرفتار اور پھر جیل کے باہر سے لاپتہ ہونے والے صحافی عمران ریاض خان سعودی عرب کیلئے روانہ ہو رہے تھے لاہور ایئر پورٹ پر پنجاب پولیس نے گرفتار کیا، عمران ریاض خان کو کس مقدمہ میں گرفتار کیا گیا تاحال اہلخانہ سمیت ساتھیوں کو بھی اسکے متعلق نہیں بتایا گیا۔
4
بیوٹیفکیشن پلان میں تاخیر، ممبر ماحولیات سی ڈی اے کو تبدیل کرنے کا حکم,کام میں تاخیر کسی صورت برداشت نہیں ہوگی، کام نہ کرنے والے افسران کی میری ٹیم میں کوئی جگہ نہیں۔انہوں نے چیئرمین سی ڈی اے کو ممبر ماحولیات کے عہدے پر محنتی اور باصلاحیت افسر تعینات کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ایسا افسر لگایا جائے جو اسلام آباد کے بیوٹیفکیشن پلان پر عملدرآمد میں دن رات ایک کر دے۔
5
گورنر سندھ سے نیدر لینڈ کی سفیر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال,اس موقع پر گورنر سندھ کے ہمراہ نیدرلینڈ کی سفیرنے قرعہ اندازی میں خوش نصیب طلباء کو موٹر سائیکل، لیپ ٹاپ اورآئی فونز دیئے جبکہ انہوں نے امید کی گھنٹی کا دورہ اور راشن بیگز کا معائنہ بھی کیا۔نیدرلینڈز کی سفیر گورنر سندھ کے ہمراہ بابائے قوم قائد اعظم کے تاریخی آفس بھی گئیں جہاں بابائے قوم کے زیر استعمال اشیاء دیکھیں۔
6
خاور مانیکا پر تشدد کاکیس :عدالت کا وکلا کو آج ہی شامل تفتیش ہونےکا حکم,انسداد دہشتگری عدالت اسلام آباد نے پی ٹی آئی وکلاء کیخلاف خاور مانیکا کو تشدد کا نشانہ بنانے پر درج مقدمے پر سماعت کے دوران شامل تفتیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے سماعت کل تک ملتوی کردی ۔انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد میں پی ٹی آئی وکلاء کے خلاف خاور مانیکا کو تشدد کا نشانہ بنانے پر درج مقدمے پر سماعت جج طاہر عباس سپرا نے کی، پی ٹی آئی وکلاء زاہد ڈار ایڈووکیٹ برکی مرزا ، عاصم بیگ سمیت مقدمے میں نامزد افراد عدالت پیش ہوئے ۔
7
بہاولنگر اور منچن آباد میں حادثات، نوجوان جاں بحق، خاتون سمیت 5 شدید زخمی, ٹریفک کا پہلا حادثہ بہاولنگر کے علاقے عارف والا روڈ پر پیش آیا جہاں تیز رفتار ٹرک نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں ایک نوجوان موقع پر دم توڑ گیا جبکہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا، مرنے والے نوجوان کی شناخت معظم کے نام سے ہوئی۔دوسری جانب منچن آباد میں ہائی وے روڈ پر دو موٹر سائیکلوں کے درمیان تصادم ہو گیا، حادثے کے نتیجے میں خاتون سمیت 4 افراد شدید زخمی ہو گئے، حادثے کے بعد ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی
8
سنی اتحاد کونسل کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج، بجٹ اجلاس پر حکمت بنائی جائے گی. پی ٹی آئی کی حمایتی سنی اتحاد کونسل کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج صبح 11 بجے خیبرپختونخوا ہاؤس میں طلب کیا گیا ہے، اجلاس میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، بیرسٹر گوہر سمیت دیگر اراکین اسمبلی شریک ہوں گے، اس موقع پر بجٹ سیشن سے متعلق حکمت عملی بنائی جائے گی۔
9
وزیراعلیٰ پنجاب نے لاہور میں ٹریفک رسپانس یونٹ لانچ کر دیا.اس موقع پر وزیراعلیٰ مریم نواز نے ٹریفک رسپانس یونٹ بائیک کا معائنہ کیا اور وارڈن سے بات چیت ، ٹریننگ اور دیگر اُمور بارے دریافت کیا، انہوں نے ٹریفک جام کی صورت میں پبلک ایڈریس کے ذریعے میسج کا بھی مشاہدہ کیا۔ٹریفک رسپانس یونٹ کی لانچنگ کے بعد وزیراعلیٰ مریم نوازکی زیر صدارت ٹریفک مینجمنٹ پر خصوصی اجلاس منعقد ہوا، وزیراعلیٰ نے لاہور میں ٹریفک کی روانی بہتر بنانے کیلئے ڈیڈ لائن مقرر کردی، اجلاس میں ٹریفک کی روانی میں حائل ریڑھیاں ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا،وزیراعلیٰ مریم نواز نے ریڑھیوں کے لئے متبادل جگہ فراہم کرنے کی ہدایت کی۔
10
بجٹ میں متوسط طبقات کا خاص خیال رکھیں: صدر زرداری کا وزیر اعظم پر زور,صدر مملکت آصف علی زرداری سے وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے ایوان صدر میں ملاقات کی جس میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی و خصوصی اقدامات احسن اقبال بھی موجود تھے۔دونوں سربراہان مملکت کی ملاقات کے دوران ملک کی مجموعی معاشی اور مالی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس کے علاوہ آئندہ بجٹ میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے حوالے سے تجاویز پر گفتگو کی گئی۔وزیر اعظم شہباز شریف نے صدر زرداری کو حالیہ دورہ چین کے بارے میں بھی آگاہ کیا، صدر نے وزیر اعظم کو ملکی ترقی اور معاشی اہداف کے حصول میں تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ملاقات کے دوران سربراہان مملکت نے آئندہ بجٹ میں ترقیاتی منصوبوں پر بھی بات کی، صدر آصف زرداری نے وزیر اعظم پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بجٹ میں غریب اور متوسط طبقات کا خاص خیال رکھیں۔
11
سندھ کے آئندہ مالی سال کا بجٹ 14 جون کو پیش کیا جائے گاسندھ کا بجٹ 14 جون کو سہہ پہر 3 بجے پیش ہوگا، وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ سندھ کے آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش کریں گے۔
12
اسرائیل کا لبنان پر حملہ، سینئر حزب اللہ کمانڈر سمیت 4 افراد شہید, اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان کے گاؤں جویا میں حملہ کیا، سکیورٹی ذرائع کا بتانا ہے کہ اسرائیلی حملے میں شہید ہونے والا طالب عبداللہ حزب اللہ کا سینئر رہنما تھا جس نے 8 ماہ سے اسرائیل کیخلاف حملے جاری رکھے ہوئے تھے۔
13
لیفٹیننٹ جنرل اوپیندرا دویدی بھارت کے نئے آرمی چیف نامزد لیفٹیننٹ جنرل اوپیندرا دویدی اس وقت وائس چیف آف آرمی سٹاف ہیں اور وہ موجودہ آرمی چیف جنرل منوج سی پانڈے کے عہدہ چھوڑنے کے بعد30 جون کو چارج سنبھالیں گے۔
14
جہلم میں منشیات سمگلروں کی فائرنگ، اینٹی نارکوٹکس فورس کے3 اہلکار شہید سمگلروں نے تعاقب کرنے پر اینٹی نارکوٹکس فورس کی گاڑی پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں دو اے این ایف اہلکار شہید ہوگئے جبکہ ایک شدیدزخمی ہوا ، سمگلرز جی ٹی روڈ کالا پل کے قریب گاڑی چھوڑ کر قریبی جنگل میں فرار ہو گئے۔ترجمان نے کہا کہ شہید ہونے والوں میں ہیڈ کانسٹیبل گلزار احمد اور ذیشان شامل ہے جبکہ زخمی مظہر حسین کو تشویشناک حالت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال جہلم منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکا، شہید اہلکاروں کی ڈیڈ باڈیز رورل ہیلتھ سنٹر دینہ پہنچا دی گئی ہیں۔
15
5کروڑ کی جائیداد خریدنے پرفائلر پر3، نان فائلر پر 6فیصد ٹیکس لگنے کا امکان,ذرائع کا کہنا ہے کہ پانچ سے دس کروڑ کی جائیداد پر چار فیصد ٹیکس نافذ کرنے کا امکان ہے جبکہ نان فائلر کی ٹیکس کی شرح 12 فیصد طے کرنے کا امکان بھی ظاہر کیا جارہا ہے ، دوسری جانب دس کروڑ سے زائد کی جائیداد پر پانچ فیصد ٹیکس لگنے اورنان فائلر کے لئے ٹیکس کی شرح 15فیصد نافذ ہوسکتی ہے۔مالی سال 25-2024 ٹیکس تجاویز میں جائیداد خریدنے پر ایڈوانس تین سلیب میں ٹیکس لینے کی تجویز بھی شامل کی گئی ہے، فائلر کو پانچ کروڑ کی جائیداد خریدنے پر تین فیصد ،نان فائلر کی ٹیکس کی شرح 6 فیصد ہونے کا امکان ہے۔


