1
بجٹ 2024 : ترقیاتی منصوبوں کیلئے 1400 ارب مختص،وفاقی حکومت مالی سال 25-2024 کا بجٹ آج شام پیش کرے گی۔ پی ایس ڈی پی کے لیے مختص 1400 ارب روپے میں سے وفاقی وزارتوں کا مجموعی ترقیاتی بجٹ 1041 ارب روپے ہے۔ وزارت آبی وسائل کے لیے 259 ارب روپے، ہائیر ایجوکیشن کمیشن کےلیے 66 ارب 31 کروڑ روپے، خلائی تحقیقاتی ادارے اسپارکو کے لیے 35 ارب روپے رکھنے کی تجویز دی ہے۔ حکومت نے آئندہ مالی سال میں وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس کےلیے 27 ارب 68 کروڑ روپے، ریونیو ڈویژن کے لیے 17 ارب جب کہ ریلوے کےلیے 43 ارب روپے تجویز کیے ہیں۔
2
سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے حکومت کیلئے ساڑھے تین سے چار ہزار ارب روپے سے زائد کا ٹیکس جمع کرنا مشکل قرار دے دیا۔ صوبوں اور وفاق میں ترقیاتی بجٹ کم کر دیتے تو زیادہ ٹیکس نہ لگانا پڑتا، غریب لوگوں پر ٹیکس لگاتے جائیں گے تو مزید لوگ خط غربت سے نیچے چلے جائیں گے۔حکومت کیلئے ساڑھے تین چار ہزار ارب روپے سے زائد کا ٹیکس جمع کرنا مشکل ہے۔
3
پاکستانی فورسز نے یکم اپریل سے 10جون تک 181 دہشتگردوں کو ہلاک اور 61 کو گرفتار کیا 2 ماہ سے زائد عرصے کے دوران سکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا، بلوچستان اور سندھ میں 7ہزار 745 آپریشن کیے، اس دوران خیبرپختونخوا میں 2 ہزار 701، بلوچستان میں 4 ہزار 902 اور سندھ میں 142آپریشنز کیے گئے۔ آپریشنز کے دوران مجموعی طور پر 181 دہشتگردوں کو جہنم واصل کیاگیا جس میں سے خیبرپختونخوا میں 128، بلوچستان میں 51 اور سندھ میں 2 دہشتگرد ہلاک کیے گئے۔
4
ڈی جی نیب لاہور نے صادق آباد میں اربوں روپے کے شوگر اسکینڈل کا نوٹس لے کر تحقیقات کا حکم دے دیا۔ صادق آباد میں بڑے چینی ڈیلر کی جانب سے تاجروں کے اربوں روپے سمیت روپوش ہونےکی رپورٹ موصول ہوئی جس پر ڈی جی نیب لاہور امجد مجید اولکھ نے فوری تحقیقات کے لیے ٹیم تشکیل دی۔ چینی اسکینڈل کے مرکزی ملزم شیخ راشد اور شریک ملزمان کاشف علی اور فیصل علی کے خلاف ڈائریکٹ انکوائری کا حکم دیا گیا۔
5
لاہور میں ٹریفک کی روانی میں حائل ریڑھیاں ہٹانے کا فیصلہ،وزیراعلیٰ مریم نواز نے لاہور میں ٹریفک رسپانس یونٹ لانچ کے لیے ٹریفک کی روانی بہتربنانےکے لیے ڈیڈلائن مقرر کردی۔وزیراعلیٰ پنجاب نے ہدایت کی ہے کہ ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے ہٹائی جانے والی ریڑھیوں کو متبادل جگہ فراہم کی جائے۔اس کے علاوہ رکشا اور موٹربائیک کو لین کی پابندی کےلیے آگاہی مہم چلانےکی ہدایت جاری کی گئی ہے۔
6
اے این ایف ٹیم پر منشیات اسمگلروں کی فائرنگ، 2 جوانوں سمیت 3 افراد شہیدڈیوٹی پر مامور اے این ایف ٹیم نے جہلم کے قریب ترکئی ٹول پلازہ پر مشکوک گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا تو ملزمان نے گاڑی روکنے کی بجائے فرار ہونے کی کوشش کی۔ تعاقب کے دوران ملزمان نے اے این ایف ٹیم پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں اے این ایف کے 2 جوان اور ایک سویلین شہید ہو گیا۔
7
کویت کی رہائشی عمارت میں آتشزدگی سے 41 افراد ہلاک،جنوبی کویت کے شہر المنقف میں 12 جون کی صبح رہائشی عمارت میں آگ لگی۔ صبح 6 بجے حکام کو آتشزدگی کے بارے میں بتایا گیا تھا۔ متاثرہ عمارت میں ایک ہی کمپنی کے 160 ملازمین رہائش پذیرتھے، جن میں سے متعدد کو بچا لیا گیا، جو اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔
8
بھارت میں امریکی خاتون کیساتھ فراڈ، 300 روپے کے زیوارت 6 کروڑ میں فروخت، یہ واقعہ ریاست بھارتی ریاست راجستھان میں پیش آیا جہاں ایک جیولر نے سونے کا پانی چڑھا کر نقلی جیولری امریکی خاتون کو کروڑوں روپے میں بیچ ڈالی۔ خاتون امریکا میں ہونے والی جیولری کی نمائش کیلئے زیورات خریدنے جے پور کے جوہری بازار آئی تھی۔
9
ماں نے 9 سالہ بیٹے کو نافرمانی پر گلا گھونٹ کر مار ڈالاسپرابھا نے پولیس کو بتایا کہ وہ تعمیراتی جگہ پر مزدوری کرتی ہے، اس کا شوہر لاپتہ ہے اور بیٹی کی شادی ہو چکی ہے، وہ بیٹے راجدیپ کی اکیلے پرورش کر رہی تھی لیکن بیٹے کی مسلسل بدتمیزی سے پریشان تھی، راجدیپ نے پیسے چرائے اور پڑھائی بھی چھوڑ دی تھی، اس کی حرکتوں کی وجہ سے اسے کوئی کام پر بھی نہیں رکھتا تھا۔خاتون نے اعتراف کیا کہ میں نے بیٹے کو قتل کر دیا ہے لہٰذا جیل جانے کیلئے تیار ہوں۔
10
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 600 روپے کا اضافہ، سونے کی فی تولہ قیمت 600 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 41 ہزار 900 روپے ہوگئی ہے۔اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 514 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 7 ہزار 390 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن


